Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکاتجزیہ:آئی ایم ایف: ہماری خودمختاری اور پارلیمان
تجزیے

نصرت جاویدکاتجزیہ:آئی ایم ایف: ہماری خودمختاری اور پارلیمان

ایڈیٹرمارچ 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خواب تو ہمیں یہ دکھائے گئے تھے کہ ’’جب آئے گا عمران‘‘ تو گزشتہ کئی برسوں سے اقتدار میں باریاں لینے والوں کو چوکوں میں اُلٹا لٹکادیا جائے گا۔اپنی جان بچانے کے لئے وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں لوٹانا شروع کردیں گے۔مقبول ترین اندازے کے مطابق کڑے احتساب کے ممکنہ عمل کی بدولت ریاستِ پاکستان کو کم از کم 200ارب ڈالر کے قریب رقم مل جائے گی۔بیرونی قرضوں کی یکمشت ادائیگی کے بعد بقیہ بچی رقم پاکستان کے عام شہری کو سستی بجلی اور گیس فراہم کرنے میں صرف ہوگی۔یکساں تعلیمی نظام کی بدولت اس ملک کا ہر تعلیمی ادارہ لاہورکے ایچی سن کالج جیسا معیاری نظر آئے گا جہاں عمران خان صاحب کے دل ودماغ میں غریبوں کی محبت موجزن ہوئی تھی۔
عمران خان صاحب کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالے اب 30ماہ گزرچکے ہیں۔ہمیں دکھائے خوابوں کو عملی صورت مگر ملتی نظر نہیں آرہی۔مختلف دھندوں کے اجارہ دار مافیا کی صورت اپنی سازشوں سے حکومتی منصوبے پروان چڑھنے نہیں دے رہے۔ افسر شاہی کا تعاون میسر نہیں۔لفافوں کا عادی ہوا میڈیا بھی مافیا کو بے نقاب کرنے کے بجائے ان ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو ہیرو بنائے چلاجارہا ہے جنہیں عام مجرموں کی طرح کال کوٹھری میں مبحوس ہونا چاہیے تھا۔
عمران حکومت کی مجبوریوں نے بالآخر عالمی معیشت کے نگہبانوں کو اس امر پر مجبور کردیا ہے کہ ان کے لئے کام کرنے والے چند ذہین وفطین ماہرین معیشت پاکستان کو اُدھار پر دئیے جائیں۔ کامل اختیار کے حامل یہ افراد اب ہماری معیشت کو دستاویزی بنارہے ہیں۔ہر شہری کو اپنی آمدنی کے مطابق ٹیکس دینے کا عادی بنایا جارہا ہے۔اب بجلی اور گیس کی وہ قیمت بھی ہر صورت ادا کرنا ہوگی جو انہیں آپ کے گھروں تک پہنچانے کے لئے خرچ ہوتی ہے۔ امید ہے کہ ’’ڈانگ سوٹے‘‘ کے جارحانہ استعمال کے بغیر جو نظام متعارف کروایا جارہا ہے وہ چند برسوں کے لئے بے روزگاری اور افراطِ زر کو یقینا ناقابل برداشت بنائے گا۔ اس کے بعد مگر اندھیرا نہیں اُجالا ہے۔
اپنی کوتاہیوں سے گھبرا کر ہماری حکمران اشرافیہ نے جس انداز میں ملکی معیشت کی لگام IMFجیسے عالمی اداروں کے سپرد کی ہے اس کی بابت ارطغرل جیسے ڈرامے دیکھ کر روح کو گرمانے والے معاشرے میں کوئی بات نہیں ہورہی۔مارچ کے آغاز سے ہم بلکہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے عروج وزوال کے مناظر سے جی بہلارہے ہیں۔مذکورہ اتحاد کا انتقال پر ملال اب ہوچکا ہے۔ اس کی لاش کو مردہ خانے سے اٹھاکر کفن دفن کی تیاری کے لئے کوئی وارث مگر نمودار نہیں ہورہا۔ ایک دوسرے کو مذکورہ اتحاد کی مرگِ ناگہانی کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ اپنے کالم کے لئے Likesاور Shareحاصل کرنے کی خاطر اس ضمن میں میرے پاس بھی کئی چسکے دار کہانیاں موجود ہیں۔ان میں سے چند دھانسو Exclusiveبھی شمار ہوسکتی ہیں۔پھکڑپن کو تاہم طبیعت مائل نہیں ہورہی۔ ہماری معیشت پر جو نئے عذاب نازل ہونے والے ہیں انہیں ذہن میں لائیں تو موجودہ حالات میں سیاست دانوں کی بھداُڑاتا پھکڑپن مجرمانہ عمل محسوس ہوتا ہے۔سنجیدہ اور بنیادی سوالات اٹھانا لازمی ہوگیا ہے۔
پاکستان کی جانب لوٹنے سے قبل امریکہ کا ذکر محض پس منظر اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے۔دُنیا کی واحد سپرطاقت کہلاتا یہ ملک سفاک سرمایہ دارانہ نظام کی بھرپور علامت ہے۔وہاں کی ریاست خود کو فلاحی یا ’’مائی باپ‘‘ کہلوانا پسند نہیں کرتی۔اصرار کرتی ہے کہ پیدا ہونے کے بعد زندہ رہنے کی تگ ودو فرد کی انفرادی ذمہ داری ہے۔انسانی معاشرہ بنیادی طورپر ایک ’’منڈی‘‘ ہے۔یہاں طلب ورسد کا نظام حاوی ہوتا ہے۔ہر امریکی اپنا ذ ہن استعمال کرے اور اس نظام میں ترقی وخوش حالی کے راستے ڈھونڈے۔ ریاست سے توقع نہ رکھی جائے کہ وہ آپ کی روزمرہّ زندگی سے جڑے مسائل کے ازالے کی کوئی صورت نکالے۔
سرمایہ دارانہ نظام کی کامل علامت امریکہ میں بھی لیکن بائیڈن نے اقتدار سنبھالتے ہی دوکھرب ڈالر کی خطیر رقم شہریوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کرونا سے تباہ ہوئی معیشت کو بحال ہونے میں آسانی ہو۔کئی ماہرین معیشت نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ’’خیرات‘‘ بانٹنے والے اس فیصلے پر دہائی مچائی۔ خبردار کیا کہ وقتی خوش حالی کے بعد یہ فیصلہ امریکہ میں افراطِ زر کو فروغ دے گا۔عوام کو ریاستی خیرات کا عادی بنائے گا۔ وہ Do Moreکا تقاضہ کرنا شروع ہوجائیں گے۔ بائیڈن مگر ٹس سے مس نہ ہوا۔ معیشت کی بحالی کے نام پر اس نے جو پیکیج قانونی صورت میں متعارف کروایا ٹرمپ کی جماعت کا کوئی ایک رکن ِپارلیمان بھی اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے کی جرأت نہیں دکھاپایا۔
وطن عزیز میں اب کرونا کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے۔خدشہ ہے کہ اس کے نتائج اس وباء کی پہلی لہر کے مقابلے میں سنگین ترہوسکتے ہیں۔اس لہر کے ہوتے ہوئے بھی لیکن فیصلہ ہوا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بتدریج آئندہ برس کے اختتام تک کم از کم نو روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔قصہ محض اس اضافے تک ہی محدود نہیں۔آئی ایم ایف کا حکم یہ بھی ہے کہ بجلی کی قیمت طے کرنے کا اختیار اب فقط NEPRAنامی ادارے کو میسر ہو۔ میرے اور آپ کے ووٹوں سے منتخب ہونے کی دعوے دار حکومت کو اس ’’کاروباری معاملے‘‘ میں مداخلت کا کوئی حق نہ رہے۔
’’منتخب حکومت‘‘ پر غیر منتخب ریگولیٹر کی مجوزہ بالادستی جمہوریت نہیں شاہی نظام کی عکاس ہے۔کئی صدیوں کی جدوجہد کے بعد ’’رعایا‘‘ نے بالآخرحقوق وفرائض والے ’’شہری‘‘ کا درجہ بنیادی طورپر”No Taxation Without Representation”کا نعرہ بلند کرتے ہوئے حاصل کیا تھا۔خلقِ خدا کا مطالبہ تھا کہ بادشاہ اپنی عیاشیوں کی تسکین کے لئے لوگوں سے مالیہ وصول نہ کرے۔عوام کو واضح انداز میں بتایا جائے کہ کونسی جنس پر کتنا ٹیکس لگانا لازمی ہے۔اس کے حصول کے ذریعے ریاستی خزانے میں جو رقم جمع ہوگی اسے کیسے خرچ کیا جائے گا۔قصہ مختصر جمہوری نظام کا بنیادی مقصد ریاست کی آمدنی اور خرچ پر کڑی نگاہ رکھنا ہے۔ہمارے ہاں مگر یہ اختیار برقرار رکھنے کے بجائے پارلیمان نیپرا کو ’’خودمختار‘‘ بنانے والے قانون کی منظوری دے گی۔مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ مجوزہ قانون کی منظوری کے بعد ہماری قومی اسمبلی اور سینٹ میں بیٹھے افراد کس منہ سے خود کو ’’عوام کا نمائندہ‘‘ کہیں گے۔
گردشی قرضے کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے کے نام پر ریگولیٹر کو خودمختار بنانے والا جو قانون لاگو ہونا ہے وہ میرے اور آپ جیسے کم اور بندھی تنخواہوں پر زندہ رہنے والے لاکھوں گھرانوں کو بدحال بنادے گا۔ جناتی انگریزی میں مجھے اور آپکو معاشیات سکھانے والے مگر اس قانون کو Reformیا اصلاح پکاریں گے۔Cost Recoveryکی اصطلاع استعمال ہوگی۔ہمیں بتایا جائے گا کہ ریاست کی ذمہ داری نہیں کہ وہ بازار سے مہنگی بجلی خرید کر آپ کے گھروں تک اسے سستے داموں فراہم کرے۔منڈی کے قانون کا تقاضہ ہے کہ آپ جو بجلی خرچ کرتے ہیں اس کی ’’اصل قیمت‘‘ ادا کریں۔’’عیاشی‘‘ کے دن تمام ہوئے۔
یہ سوال کوئی اٹھانے کی جرأت ہی نہیں دکھائے گا کہ بجلی کو نجی شعبے میں پیدا کرنے کے لئے سیٹھوں کے ساتھ جو معاہدے ہوئے تھے اس کا مسودہ کہاں تیار ہوا تھا۔مجھے اور آپ کو کب اور کس طرح واضح طورپر بتایا گیا تھاکہ نجی سرمایہ کاروں سے حکومت کن داموں بجلی خریدے گی۔شاید ہمیں بروقت بتادیا جاتا تو ہم لوڈشیڈنگ کے مزید کئی گھنٹے برداشت کرنے کے لئے دل وجان سے آمادہ رہتے۔ لاکھوں گھرانے لالٹین اور ہاتھ کے پنکھے سے ہی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے۔ جناتی زبان میں ہمیں معیشت سکھانے والوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ خدارا اپنے تحقیقی ذہن کو ہمیں یہ بتانے کے لئے بھی استعمال کرلیجئے کہ ہمارے عوام کی بے پناہ اکثریت کی اوسط ماہانہ آمدنی کیا ہے۔اس آمدنی میں آئندہ چند مہینوں میں دھیلے کا اضافہ ہوتا بھی نظر نہیں آرہا۔ ایسے ماحول میں ایک عام متوسط طبقے کا گھرانہ اپنی محدود آمدنی کا کتنے فی صد فقط بجلی کا بل ادا کرنے میں خرچ کردے گا۔یہ بل ادا کرنے کے بعد اس کے بقیہ اخراجات کیسے پورے ہوں گے۔ اندھی نفرت وعقیدت کو فی الوقت بھلانا ہوگا۔ ہمارے لئے لازم ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں بیٹھے ہر رکن کو خواہ اس کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے کھلے الفاظ میں بتادیں کہ اپنی خودمختاری آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دینے کے بعد انہیں ہمارے نمائندے کہلوانے کا حق حاصل نہیں رہے گا۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی ایم ایف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبنوں میں ایک ہفتے سے جاری دھرنا ختم ہو گیا
Next Article فاروق عادل کا کالم:جونیجو دور کی خبر اور متین صاحب کی یادیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائیگی،پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

دسمبر 12, 2025

پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا

مئی 19, 2025

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

مئی 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.