Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مائوں کی سنائی داستانیں: برملا / نصرت جاوید
کالم

مائوں کی سنائی داستانیں: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹراپریل 26, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے تھے جہاں کردار بیک وقت ہنسنے یا رونے کی کیفیت سے گزرتے تھے۔
منگل کی سہ پہر سے میرا بھی کچھ ایسا ہی عالم ہے۔ نوجوانوں کی ایک تحریک اٹک کے پار سے اُٹھی تھی۔ گزشتہ اتوار کو اس نے میرے شہر لاہور کے تاریخی موچی دروازے میں ایک جلسہ کا اہتمام بھی کیا۔ اس جلسے کو بہت بھونڈے انداز میں روکنے کی کوشش ہوئی۔ اسے روکنے کے لئے کچھ ایسے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے جنہوں نے ایوب خان کے لگائے نواب آف کالاباغ کے اندازِ حکمرانی کی یاد دلادی۔ حبیب جالب اس دور میں لاہور کی سڑکوں پر ’’ایسے دستورکو…‘‘والی نظم پڑھتا ہوا پولیس کے ہاتھوں اپنا گریبان چاک کروایا کرتا تھا۔
تختِ لہور پر ان دنوں جو ’’نواب‘‘ گزشتہ دس برس سے براجمان ہیں وہ اکثر جالب کی اس نظم کو دہراتے ہوئے ڈائس پر لگے مائیک کو ہاتھ کی حرارت سے زمین پر پٹخ دیتے ہیں۔موصوف نے ’’علی بابا‘‘ کو اس کے ساتھیوں سمیت لاہور کی گلیوں میں گریبان سے پکڑکر گھسیٹنے کے وعدے بھی کئے تھے۔ لاہور کے اس جلسے میں جالب کی بیٹی بھی موجود تھی۔ اس جلسے کو روکنے میں ناکام ہوجانے کے بعد لیکن تخت لہور پر ان دنوں براجمان ہوئے ’’نواب‘‘ کراچی چلے گئے۔ اس شہر کے باسیوں کو بتانے کہ اگر کراچی والے انہیں ووٹ دے کر پاکستان کا وزیر اعظم بنادیں تو وہ ان کے شہر کو نیویارک بنادیں گے۔
کراچی میں تخت لہور کے ان دنوں نواب ہوئے کی آنیاں جانیاں ہمارے 24/7چینل والوں نے لمحہ بہ لمحہ کو رکیں۔ خود کو آزاد وبے باک کہتے یہ چینل مگر اپنے دیکھنے والوں کو ہرگز یہ بتانے کی جرأت نہ دکھاپائے کہ کراچی کو نیویارک بنانے کا وعدہ کرنے والے کے اپنے شہر میں ایک تاریخی مقام پر کیا ہورہا ہے۔ اس ضمن میں مکمل خاموشی اختیارکی گئی۔ ٹی وی سکرینوں پر حق وصداقت کے علمبردار بنے دونمبریوں کو اس ضمن میں کوئی ندامت ہی محسوس نہ ہوئی۔
منگل کی سہ پہر پشاور کے کور کمانڈر کی جانب سے چند فقرے ادا ہوئے تو اندازہ ہوا کہ وہ تحریک جسے قطعاََ نظرانداز کیا گیا تھا اب زیربحث لائی جاسکتی ہے۔ رات نوبجے کے بعد سے ٹی وی ٹاک شوز کے نام پر رچائی نوٹنکیوں میں اس کے مختلف پہلوؤں کا ’’تجزیہ‘‘ شروع ہوگیا۔یہ تجزیے‘‘ دیکھتے ہوئے مجھے ماؤں کی سنائی داستانوں کے کرداروں کی طرح سمجھ ہی نہ آپائی کہ روؤں یا ہنسوں۔
بارہا اس کالم میں یہ دہراتے ہوئے اُکتاگیا ہوں کہ ٹیلی وژن کو کمیونی کیشن (جسے غالباََ اُردو میں ابلاغ کہا جاتا ہے) کی سائنس کو بہت تحقیق کے ذریعے سمجھنے والوں نے Idiot Boxکہہ رکھا ہے۔ ہم اس ’’ڈبے‘‘ کی سکرین پربیٹھے مگر معاشرے کوتبدیل کرنے کی کوششوں میں مبتلا ہیں۔ ’’ذات دی کوڑھ کلی تے شہتیراںنوںجپھے‘‘۔ یہ پنجابی کا ایک محاورہ ہے۔ اس کا اُردو ترجمہ ممکن ہے۔ چھپکلی مگر وہ تاثر پیدا کرہی نہیں کر سکتی جو ’’کوڑھ کلی‘‘ کی صوت پیدا کرتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ٹی وی سکرینوں پر شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک ’’نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز‘‘ کے نام پر سرخی پاؤڈر لگاکر ’’تجزیہ‘‘ کرتے مجھ ایسے عقل کل بنے اینکر اپنی اوقات پہچان لیں۔ ہم محض Entertainerہیں۔ نظریہ ساز نہیں۔ لوگوں کو اپنے جذبات کے اظہار کے لئے ہماری ضرورت نہیں رہی۔ٹویٹر اور فیس بک آگئے ہیں۔ لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لئے خود کفیل ہوچکے ہیں۔ کسی اینکر کے محتاج نہیں رہے۔
ٹی وی کے ذریعے سیاسی پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کا چلن امریکہ سے شروع ہوا تھا۔ 1960کے آغاز میں کنیڈی نے جو امریکی عوام کی اکثریت کی طرح پروٹسٹنٹ نہیں بلکہ کیتھولک تھا ٹی وی سکرین پر اپنی کرشماتی Presenceکے ذریعے صدارتی انتخاب جیت لیا تھا۔ ٹی وی Presenceکی حرکیات کو One Linersکے ذریعے مؤثر تر بنانے کا ہنر ہالی ووڈ فلموں کے ایک B Classایکٹر ریگن نے دریافت کیا۔ 1980کی پوری دہائی اس کے نام ہوئی۔ اس کے بعد آیا کلنٹن جس نے کنیڈی کی یادلادی۔ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔
ٹرمپ ٹی وی پر اپنے مضحکہ خیزبالوں،پیٹ کی ناف سے ٹانگوں کی طرف بھاگتی ٹائی،بلغم زدہ آواز،آنکھوں کے گرد سفید حلقوں اور اپنے ہاتھوں کی چھوٹی دِکھتی انگلیوں کو بچوں کی طرح دکھانے کی وجہ سے ہرگز کرشماتی نظر نہیں آتا۔ ٹویٹر کی اثرپذیری کو لیکن وہ جبلی طورپر سمجھ گیا۔ صبح اُٹھتے ہی Rapid Fireکے انداز میں اپنے نام سے حیران کن حد تک متعصب اور کئی حوالوں سے غیراخلاقی یاPolitically Incorrectالفاظ کے استعمال سے ٹویٹ لکھنا شروع ہوجاتا۔ اس کی ڈھٹائی اور دیدہ دلیری نے لیکن ہیلری کلنٹن جیسی جہاں دیدہ اور تجربہ کارسیاست دان کو صدارتی انتخاب میں شکست دے دی۔
امریکہ اور برطانیہ کی پارلیمان ان دنوں بہت حیران ہوئی فیس بک کے بانی سے یہ جاننے کی کوشش کررہی ہیں کہ سمارٹ فونز کے ذریعے دُنیا کے تقریباََ ہر شخص کو میسر اس کی متعارف کردہ یہ Appلوگوں کے ذہنوں کو Fake Newsکی بھرمار سے گمراہ کیسے کرتی ہے۔ وہ سمجھا ہی نہیں پارہا۔ اسے اپنی ہی ایجاد کی اثرپذیری کی سمجھ نہیں آرہی۔ معافی تلافی سے کام چلانا چاہ رہا ہے۔ جس تحریک کا ہمارے حق وصداقت کے علمبردار بنے نام تک نہیں لے سکتے تھے۔ فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے ہی بالآخر اس مقام پر پہنچی جہاں اس کے بیشتر مطالبات کو ’’جائز‘‘ اور ’’مناسب‘‘ تسلیم کرنا پڑا۔ بہتر ہوتا کہ Ratingsکے لئے کچھ بھی کرنے کو ہمہ وقت تیار ہمارے 24/7چینلوں نے اس تحریک کو بھی مناسب وقت دے کر فقط صحافتی اندازہ میں اپنی سکرینوں پر زیربحث لایا ہوتا۔ یہ ہوجاتا تو شاید اس وقت میں ماؤں کی سنائی داستانوں کے کرداروں کی طرح بیک وقت ہنسوں یا روؤں والی کیفیت میں مبتلا نہ ہوتا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleناٹ فار سیل: چشم تماشا/ امجد اسلام امجد
Next Article بہاولپور میں مہاجر سیاست دان کیوں مقبول ہیں ؟ : کہتا ہوں سچ/ شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.