Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : ہمارے سامنے نمودار ہوتی سِکھّا شاہی
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : ہمارے سامنے نمودار ہوتی سِکھّا شاہی

ایڈیٹرمئی 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Umar-Cheema governor
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہوش سنبھالنے کے بعد تاریخ کو سنجیدگی سے جاننے کی کوشش کی تھی۔ اس ضمن میں سقوط بغداد کا مطالعہ بھی ضروری تصور کیا۔ عباسیوں کی تشکیل شدہ عظیم الشان خلافت دورزوال تک پہنچی تو کئی مورخین یہ لکھتے پائے گئے کہ منگولوں کے لشکر جب بغداد پر آخری یلغار کی تیاریوں میں مصروف تھے تو اس شہر کے بازاروں میں لوگ یہ جاننے کو مرے جارہے تھے کہ طوطا حلال ہے یا حرام۔اس سوال کے علاوہ بھی کئی اور فروعی مسائل تھے جنہیں ’’حل‘‘ کرنے کی کوشش ہورہی تھی۔یہ سب پڑھتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا کہ مورخین مبالغہ آرائی برت رہے ہیں۔ جیتے جاگتے معاشروں کا وجود خطرے میں ہوتووہاں کے باسی فروعات میں الجھنا برداشت ہی نہیں کرسکتے۔عمر کے آخری حصے میں لیکن آج کے پاکستان پر نگاہ ڈالتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ فروعات کو مبالغہ تصور کرتے ہوئے میں کتنا سادہ لوح تھا۔
عید کی چھٹیوں کے دوران عہد باندھ رکھا تھا کہ ان دنوں سوشل میڈیا سے کامل اجتناب برتنا ہے۔کئی دنوں سے میرے سرہانے کے قریب تین کتابیں بستر پر رکھی ہوئی ہیں۔ ان میں سے کم از کم ایک کو ختم کرنا چاہا۔ شاعر نے مگر ’’چھٹتی نہیں ہے…‘‘ والی حقیقت بیان کررکھی ہے۔سونے سے اُکتا جاتا تو موبائل فون پر ٹویٹر دیکھنا شروع ہوجاتا۔
اہم ترین سوال وہاں یہ اٹھایا جارہا تھا کہ ’’تھا جس کا انتظار…‘‘ والی وڈیو کب منظر عام پر آرہی ہے۔مذکورہ وڈیو کی بابت اشتیاق کی آگ تحریک انصاف کے کسی دشمن نے نہیں بذاتِ خود عمران خان صاحب نے بھڑکائی تھی۔رمضان کے آخری دنوں کے دوران ملتان میں اپنے مداحین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا کہ عید کے بعد ان کی کردار کشی کے لئے چند آڈیوز اور وڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جائیں گی۔ عمران خان صاحب کے مذکورہ انتباہ کے بعد ان کے وفادار مصاحب فواد چودھری صاحب نے بھی نہایت تشویش کے ساتھ ایک وڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جو کردار کشی کی خاطر بنائی وڈیوز کے ممکنہ اثر کو زائل کرنے کی کوشش تھا۔
لوگوں کی ذاتی زندگیاں زیر بحث لانے کی علت مجھے لاحق نہیں۔ تصویروں کو مہارت سے جوڑ کر اپنے مخالفین کو بدکردار ثابت کرنے ریت کا منظم آغاز مگر تحریک انصاف کے ہاتھوں ہی ہوا تھا۔میں بدنصیب بھی اس کے ابتدائی نشانوں میں شامل تھا۔ محفلوں میں بے تکلف دوستوں اور احباب نے جو تصویریں فیس بک وغیرہ پر ڈال رکھی تھیں انہیں ڈھونڈ کر ایک دوسرے سے چپکادیا گیا۔ ’’حاجی نمازی‘‘ ہونے کا میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا۔ان باعزت خواتین سے البتہ معافی کا طلب گار ہوا جنہیں مجھ پر گنداچھالنے کے لئے نشانہ بنایا گیا تھا۔
بلیک میلنگ کے گھٹیا عمل کو فقط چند فلموں اور ناولوں کی بدولت ہی جانا ہے۔ اس کا بنیادی اصول اگرچہ یہ دریافت کیا ہے کہ اگر کسی شخص کی بابت اس کے مخالف کے پاس جھوٹا یا سچا مواد ہوتو وہ اسے برسرعام نہیں لاتا۔ خاموشی سے اس شخص کو آگاہ کردیتا ہے کہ ’’بندے کے پتر بنو-وگرنہ…‘‘ آپ کے سرپرتنی پستول جس میں رکھی گولی چلائی نہیں جاتی۔ محض دھمکانے کے کام آتی ہے۔
ہمارے بہت ہی مستند اور باوقار تصور ہوتے ’’ذہن ساز‘‘ مگر کئی دنوں سے یہ طے کرنے میں وقت ضائع کرتے رہے کہ ’’ہے جس کا انتظار…‘‘ وہ وڈیو کب منظر عام پر آئے گی۔ اس ضمن میں کھوج لگاتے ہوئے یوٹیوب پر چھائے کئی چسکہ فروشوں نے ممکنہ وڈیوز کا دورانیہ سکینڈوں سمیت بیان بھی کردیا۔اس کے علاوہ ان میں شامل کرداروں اور ان کے اعمال کا بھونڈے اشاروں کنایوں میں تذکرہ بھی کرتے رہے۔
دریں اثناء عمران خان صاحب کے مداحین بھی متحرک ہوگئے۔محققین سے مختص جستجو کے ساتھ ہم جاہلوں کو سمجھانا شروع کردیا کہ دورِ حاضر میں ’’ڈیپ فیک‘‘ نام کی ٹیکنالوجی بازار میں آچکی ہے۔اس کے استعمال سے کسی بھی فرد کے چہرے کو مکروہ اعمال میں ملوث دکھانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔عمران خان صاحب کے خلاف جو وڈیوز تیار کی جارہی ہیں ’’ڈیپ فیک‘‘ کی مرہون منت ہوں گی۔مشتری لہٰذا ہوشیار رہے اور خان صاحب کے خلاف ایجاد کردہ وڈیوز کو سنجیدگی سے نہ لے۔ یہ کالم لکھنے تک اگرچہ ایسی کوئی وڈیو منظر عام پر نہیں آئی ہے۔اس کے بغیر البتہ ایسے واقعات تسلسل سے رونما ہورہے ہیں جو نام نہاد ’’تحریری آئین‘‘ کے تحت چلائے ملک میں سوچنا بھی ناممکن ہے۔
کسی بھی صوبے میں لگایا’’گورنر‘‘ مثال کے طورپر وفاق کا ’’نمائندہ‘‘ ہوتا ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے وہ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر نگاہ رکھتا ہے۔روزمرہّ حکومتی اقدامات سے مگر اس کا کوئی لینا دینا نہیں۔اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے اور آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تاہم جو گورنر ان دنوں تعینات ہیں وہ مغلیہ دور کے ’’صوبے داروں‘‘والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔عثمان بزدار صاحب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ تحریک انصاف نے چودھری پرویز الٰہی کو ان کی جگہ منتخب ہونے کے لئے میدان میں اتارا۔ حمزہ شہباز شریف کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئے۔ یہ واقعہ گزرجانے کے بعد صوبے دار چیمہ نے مگر نئے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔ دہائی مچانے لگے کہ عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہی نہیں ہوئے۔لاہور ہائی کور ٹ نے ایک نہیں بلکہ تین بار اپنے روبرو آئی فریاد پر غور کرنے کے بعد بالآخر حمزہ شہباز کی حلف برادری کو یقینی بنایا۔اب چیمہ صاحب ان کی کابینہ کا حلف لینے سے بھی انکار کا اظہار کرچکے ہیں۔
مبینہ طورپران دنوں ’’وفاقی حکومت‘‘ کے مدارالمہام وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔ صوبے دار چیمہ ہمارے تحریری آئین کے تحت ان کے دئیے احکامات پر عملدرآمد کو مجبور ہیں۔ایسا مگر ہونہیں رہا۔وفاقی حکومت کا نام نہاد ’’نمائندہ‘‘ بلکہ اب آرمی چیف کے ساتھ بھی ’’ڈائریکٹ‘‘ ہوگیا ہے۔انہیں لگام ڈالنے کی راہ وطن عزیز میں کسی کو نظر نہیں آرہی۔’’سکھا شاہی‘‘ جس کا ذکر کتابوں میں پڑھا تھا ہماری آنکھوں کے سامنے نمودار ہوچکی ہے۔ کامل افراتفری اور طوائف الملوکی کے اس عالم میں اگر پاکستان پر نگاہ رکھنے والے مبصرین ہمیں ’’ناکام ریاست‘‘ پکاریں تو مجھ جیسے شخص کا بھی خون کھول جاتا ہے۔ 22کروڑ سے زیادہ نفوس پر مشتمل مبینہ طورپر ’’تحریری آئین‘‘ کے تحت چلائے ملک میں ایسے تماشے جاری رہیں تو کس منہ سے اپنے ازلی مخالفین کے طعنوں کا جواب فراہم کروں؟
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکا کالم:ویڈیو سکینڈل سے کردار کشی تک
Next Article میڈیا کی آزادی کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کا شکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

مئی 26, 2025

پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب

جنوری 23, 2025

ہم حکومت میں نہیں، ن لیگ سے مجبوری کا الائنس ہے: گورنر پنجاب

اگست 1, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.