Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ
تجزیے

بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ

ایڈیٹرجون 23, 202510 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بالآخر صدر ٹرمپ کا امریکا اسرائیل-ایران جنگ میں کود پڑا ہے۔ اتوار کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ جب سورہا تھا تو امریکا کے B-52طیارے ایران کے تین مختلف شہروں میں قائم ایٹمی تنصیبات پر بنکر-بسٹر کہلاتے بم برسانے میں مصروف رہے ۔ B-52اور Bunker-Busterپاکستانیوں کے لیے اجنبی الفاظ نہیں۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے افغانستان سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا تو یہ دوالفاظ مسلسل سنائی دیتے رہے۔ بنکر بسٹر ایسے بم ہیں جو تقریباً 30ہزار پائونڈ وزنی بارودی مواد کے حامل ہوتے ہیں۔ انھیں محض B-52طیارہ ہی ہدف تک لے جاسکتا ہے۔ ایسے طیارے اور بم دنیا کے کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔ ان کی بدولت سنگلاخ پہاڑوں کی غاروں اور تہوں میں چھپے افراد اور ’حساس‘ تنصیبات کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
نائن الیون کا بدلہ لینے کے لیے امریکا افغانستان پر حملہ آور ہوا تو اسامہ بن لادن اور اس کی القاعدہ افغانستان کے شہروں سے فرار ہوکر تورا بورا نامی پہاڑوں کی غاروں میں بنائے تہہ خانوں میں پناہ گزین ہوگئے تھے۔ انھیں ختم کرنے کے لیے بنکر بسٹر کا استعمال ہوا۔ پہاڑ ریزہ ریزہ ہوگئے۔ اسامہ بن لادن اس کے باوجود تورا بورا سے فرار ہوکر پاکستان کے مختلف قصبوں اور شہروں میں چھپتا چھپاتا بالٓاخر ہمارے ایبٹ آباد میں بنائے ایک قلعہ نما مکان میں محصور ہوگیا۔ اس کا سراغ لگانے میں امریکا کو کئی برس لگے۔
اس کالم کے باقاعدہ قاری اس دعویٰ سے اتفاق کریں گے کہ امریکا کا B-52بمبار طیاروں کے ذریعے ایران-اسرائیل جنگ میں ملوث ہوجانا میرے لیے حیران کن خبر نہیں ہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملے کے پہلے روز سے مناسب تحقیق کے بعد آپ سے عرض کرتا رہا ہوں کہ نیتن یاہو ’خودسری‘ کے عالم میں ایران پر حملہ آور نہیں ہوا ہے۔ ٹرمپ اس کے ارادوں سے نہ صرف کامل واقف بلکہ کئی حوالوں سے شراکت دار بھی ہے۔ ایران-اسرائیل جنگ میں فوجی مداخلت کے لیے ٹرمپ کو مگر ٹھوس جواز درکار ہیں۔ وہ ماضی میں عراق اور افغانستان پر مسلط کی جنگوں کا شدید مخالف رہا ہے۔ سادہ لوح عوام کو تواتر سے بتاتا رہا کہ ’پرائی جنگوں‘ میں ملوث ہوکر امریکا نے دنیا کی واحد سپرطاقت ہوتے ہوئے بھی اپنے وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا ہے۔ وہ رقوم اور وسائل جو عام امریکی شہری کی تعلیم، صحت اور روزگار کے منصوبوں پر خرچ ہونا چاہیے تھے امریکا سے کہیں دور واقع ممالک میں لڑی جنگوں میں غارت ہوگئے۔ پرائی جنگوں میں وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود امریکا کو ذلیل ورسواہوکر مذکورہ جنگوں سے راہ فرار اختیار کرنا پڑا۔ جنگوں کی مسلسل مخالفت کے بعد اس نے امریکا کو ’دوبارہ عظیم‘ بنانے کا وعدہ کیا۔ اس کی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے میرے کئی دوست مصر رہے کہ ٹرمپ خود کو ’امن کا پیغامبر‘ ثابت کرنا چاہتا ہے۔ نیتن یاہو نے اسے مکمل اعتماد میں لیے بغیر ایران کے خلاف جنگ چھیڑدی ہے۔ وہ اس میں ملوث ہونا نہیں چاہے گا۔
نیتن یاہوکو ’خودسری‘ کا مرتکب قرار دینے والے دوست یہ حقیقت بھول جاتے ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم ٹرمپ کے لیے خاندان کے ایک رکن کی طرح ہے۔ اعلیٰ تعلیم حصول کے لیے نیتن یاہوجب امریکا آیا تو ٹرمپ کے دامادکشنر کے گھررہا۔ وہ اور اس کا داماد دو سے زیادہ برسوں تک ایک ہی کمرے میں کشنر کے گھر قیام پذیر رہے۔ اسرائیل-ایران جنگ میں ملوث ہونے کے لیے ’امن کے پیغامبر‘ ٹرمپ کو ٹھوس جواز درکار تھا۔ ایرانی میزائلوں نے دریں اثناء اسرائیل کی فضائوں کو محفوظ بنانے کے لیے بنائے نظام کو غچہ دے کر اس کے کئی شہروں میں گنجان آبادی میں قائم دفاعی اداروں کے دفاتر تباہ کرنا شروع کردیے۔ ایسا کرنے میں وہ حق بجانب تھا کیونکہ اسرائیل نے بھی جنگ کا آغاز ایسے ہی حملوں سے کیا تھا۔ شہری آبادیوں کے قلب میں گرائے میزائل اور بم نظر بظاہر ایرانی فوج کے اہم افسروں اور ایٹمی پروگرام کے نگہبان سائنسدانوں کو نشانہ بناتے تھے۔ ان کی جان لینے کی خاطر مگر آسمان کو چھوتی عمارتیں زمین بوس ہوجاتیں۔
ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے کے شہروں پر حملے کئی مہینوں تک برداشت کیے نہیں جاسکتے تھے۔ عراق اور ایران کی جنگ کے دوران بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کی شہری آبادی کو بے رحمی سے میزائلوں کی زد میں لیتے رہے۔ اسرائیل مگر اس نوعیت کی طویل جنگ برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ اس کی آبادی ایک کروڑ کی حد بھی نہیں چھوپائی ہے۔ ایران اس کے برعکس بے تحاشا رقبے پر پھیلا ہوا ملک ہے جس کی آبادی 9کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے مابین طویل جنگ اسرائیل کے وجود اور بقاء کو غیر یقینی بناسکتی تھی۔ اسی باعث اس کے سرپرست امریکا کے لیے زیادہ عرصے تک اس جنگ سے لاتعلق رہنا ممکن نہیں تھا۔
ٹرمپ نے تاہم نہایت مکاری سے گزشتہ ہفتے کی جمعرات کے دن اپنی پریس سیکرٹری کے ذریعے دنیا کو یہ گمراہ کن پیغام دیا کہ وہ ’امن‘ کی خاطر دو ہفتوں تک انتظار کرسکتا ہے۔ اسے مگر ایران پر حملہ آور ہونے سے روکنے کے لیے لازمی ہے کہ ایرانی قیادت یک طرفہ انداز میں ’مکمل شکست‘ کا اعلان کردے۔ مذاکرات کے ذریعے ایسی راہ تجویز کرے جس کی بدولت عالمی ادارے یہ جانچ کر تصدیق کرسکیں کہ ایران نے یورنیم افزودگی کے تمام تر منصوبے ختم کردیے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے کئی خوش گماں دوست ’دو ہفتوں‘ کے ذکر کو امن کا پیغام سمجھ کر اچھالتے رہے۔ یہ امید باندھی کہ اس دوران پاکستان سمیت ایران کے خیرخواہ ممالک تہران کو اس امر پر رضا مند کرنے کا کوئی فارمولا ڈھونڈ لیں گے جو امریکا کو اسرائیل-ایران جنگ میں ملوث ہونے سے روک سکے۔ یہ توقع باندھتے ہوئے اس حقیقت کو یکسرفراموش کردیا گیا کہ ٹرمپ مسلسل ایران سے ہاتھ اٹھاکر معافی کا طلب گار ہے۔ اس خواہش کو بھی دہرائے چلے جارہا ہے کہ ایران کو ایٹمی قوت نہیں بننے دیا جائے گا۔
ایران آج کے دنیا کے کئی ممالک کی طرح دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ابھرا نوزائیدہ ملک نہیں ہے۔ ’کسریٰ‘ کایہ ملک ہزاروں سال تک ایک سلطنت رہا جس کی روم اور سکندر اعظم سے بارہا جنگیں ہوئی ہیں۔ ’ایرانی سلطنت‘ کے وارثوں کے لیے ہاتھ اٹھاکر جان بخشی کی تمنا کا اظہار ممکن ہی نہیں تھا اور کائیاں ٹرمپ اس حقیقت کو بخوبی جانتا ہے۔ اسی باعث میں نہایت اعتماد سے یہ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ گزشتہ ہفتے کی جمعرات کے روز اپنی پریس سیکرٹری سے ’صلح جو‘ بیان دلوانے کے بعد وہ ایران پر B-52طیاروں کے ذریعے بمباری کی تیاریوں میں مصروف ہوگیاتھا۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا ڈونلڈ ٹرمپ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ

مئی 28, 2026

جوہری صلاحیت کا حامل ایران عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 13, 2026

کیا ایرانی پاسداران ، اسرائیلی مشن کی تکمیل میں معاونت کررہے ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.