ملتان:پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی ساخت اومی کرون وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی)کو دوبارہ بحال کردیاگیا ہے۔ یہ سنٹر کرونا وائرس میں نمایاں کمی کے بعد 31مارچ2022ءکوبند کیاگیاتھا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔نئی قسم کے نتیجے میں مختلف ممالک میں کرونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دریں اثناءاے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس نشترہسپتال ملتان ڈاکٹررانا الطاف نے بتایا کہ نشترہسپتال میں اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وائرس سے بچاﺅ کے لیے ویکسین اور بوسٹر ڈوز کے بارے میں تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے بھی ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کروناوارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اے پی پی کوبتایا کہ نشترہسپتال کے کرونا وارڈ میںتمام انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت نشترہسپتال میں کروناکا کوئی مریض موجودنہیں اورتمام بستر خالی اور وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں۔
فیس بک کمینٹ