ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کے روز ملتان پہنچی تھی اوراس نے سٹیڈیم کادورہ بھی کیاتھا۔
ویسٹ انڈیزکی ٹیم پیر کے روز ملتان پہنچی ۔پاکستان کی ٹیم نے آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل منگل کے روز سٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔پہلاایک روزہ میچ 8جون ،دوسرا10جون اورتیسرا اورآخری میچ 12جون کو منعقد ہوگا۔تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ہرمیچ کا آغاز شام چاربجے ہوگا۔
فیس بک کمینٹ