پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری دن کے اختتام پر آج 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 114پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 714 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 303 ارب روپے ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ