Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پنڈورا پیپرز: لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر
اہم خبریں

پنڈورا پیپرز: لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر

ایڈیٹراکتوبر 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pandora papers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن :پنڈورا پیپرز میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔تجزیے کے مطابق بہت سے افراد نے ٹیکس سے بچنے کیلئے شیل کمپنیاں بنائیں یا دوسری وجوہات کی بنا پر جو انہیں سب سے زیادہ معلوم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں، بہت سے افراد نے اس مقصد کے لیے شیل کمپنیاں (ایسی کمپنیاں جن کے حصص کے داموں کا اعلان دارالمبادلہ میں ہو، لیکن لین دین نہ کریں) بنائی ہیں تاکہ ٹیکس سے بچ سکیں یا دوسری وجوہات کی بنا پر جو انہیں سب سے زیادہ معلوم ہیں۔
اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کہ برطانوی شہری فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں ، اس کے بعد نائیجیرین ، بھارتی اور روسی ہیں۔ برطانیہ کے دی آئی سی آئی جے پارٹنرز ، دی گارڈین ، بی بی سی اور فنانس انکورڈ کے تجزیہ کے مطابق ایک چوتھائی سے زیادہ فرمز برطانویوں کی ملکیت ہیں۔ خفیہ فائلوں نے 716 آف شور فرمز کے ذریعے خریدی گئی 1542 برطانیہ کی جائیدادوں کے 681 پچھلے گمنام بینیفشل اونرز کا پتہ لگایا۔
ان جائیدادوں کی قیمت ساڑھے پانچ ارب ڈالرز سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ دو تہائی سے زیادہ جائیدادیں لندن میں ہیں ، ویسٹ منسٹر اور کینسنگٹن اور چیلسی سب سے مشہور شہر ہیں۔ بیشتر جائیدادیں ان کمپنیوں کی ملکیت ہیں جو برٹش ورجن آئی لینڈ میں شامل ہیں اور مٹھی بھر سیشلز اور پاناما میں ہیں۔ تجزیہ ان جائیدادوں پر مرکوز ہے جن کے مالک مختلف قومیتوں کے لوگ ہیں اور ان کمپنیوں کی تعداد جو وہ رئیل اسٹیٹ خریدنے کیلئے رکھتے ہیں۔ برطانیہ کے شہری اس فہرست میں سرفہرست ہیں خواہ ریکارڈ کا تجزیہ جائیداد کی خریداری کے لیے ملکیت کمپنیوں کی تعداد یا ان کے ذریعے رکھی گئی جائیدادوں کی تعداد کے لحاظ سے کیا جائے۔ جب بات پاکستانیوں کی ہو تو وہ ان کمپنیوں کے لحاظ سے پانچویں پوزیشن پر ہیں جنہیں وہ پراپرٹی کی خریداری کے لیے استعمال کرتے تھے اور ان کی خریدی گئی جائیدادوں کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، عارف مسعود نقوی، زوال پذیر ایکویٹی فرم کے بانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ کا خاندان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حبیب اللہ خٹک کی بیٹی، طارق سعید سہگل ، سکندر مصطفیٰ خان اور عامر اسحاق خان پاکستان کے نمایاں لوگوں میں شامل ہیں جو کہ برطانیہ میں پراپرٹیز خریدنے کے لیے استعمال ہونے والی کمپنیوں کے سلسلے میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آئے۔ علیم خان اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر لندن میں پراپرٹی خریدنے کے لیے برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی’ہیکسام انویسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ‘ کے مالک ہیں۔کمپنی کے اونرشپ کے ریکارڈ میں تین جائیدادیں دکھائی گئی ہیں۔ عارف مسعود نقوی ، عمران خان کے ایک اور فنانسر جو اس وقت برطانیہ کی جیل میں ہیں اور امریکا کے حوالے کئے جانے کے منتظر ہیں، دو آف شور کمپنیوں ’بلونڈیل اسیٹس لمیٹڈ اور ویلولیا اسٹار لمیٹڈ‘ کے ذریعے چھ جائیدادیں رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی طلحہ لمیٹڈ لندن میں ایک پراپرٹی کی مالک ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حبیب اللہ خٹک کی بیٹی شہناز نے دو جائیدادیں خریدیں۔ ان میں سے ایک شیڈی ٹری پراپرٹیز لمیٹڈ کے نام پر اور دوسری ساؤتھ ویسٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام پر ہے۔ پنڈورا پیپرز دستاویز میں انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے والد سے دولت ورثے میں ملی ہے۔ ایک خاتون سعیدہ اختر کے پاس سب سے زیادہ جائیدادیں ہیں جن کی ملکیت ہل ٹاپ سپلائیز لمیٹڈ کے پاس ہے۔ کمپنی کے نام پر 16 جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ منشیات کے اسمگلر آصف حفیظ نے سروانی ایس اے کے ذریعے تین جائیدادیں حاصل کیں۔
دی نیوز کے مرتضیٰ علی شاہ نے اپریل میں رپورٹ دی تھی کہ حفیظ نے ہیروئن درآمد کرنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد یہ جائیدادیں برطانیہ میں کھو دی تھیں۔ وہ لندن میں ایک لگژری اپارٹمنٹ کے مالک تھے جس کی مالیت GBP2.25 ملین تھی۔ اس کے علاوہ ان کے ونڈسر میں دو فارم ہاؤس تھے جن کی مشترکا قیمت تقریباًGBP6 ملین کے لگ بھگ تھی۔

( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پینڈورا پیپرز لندن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے
Next Article فیضان عارف کا کالم: کسی غریب کا اچانک دولت مند بن جانا …!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش

فروری 15, 2025

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ : 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل، نام پی سی ایل میں شامل

نومبر 9, 2024

نواز شریف کا اکتوبر کے پہلے ہفتے لندن جانے کا امکان

ستمبر 26, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.