Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»خیبر پختونخوا»پشاور»پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم
پشاور

پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم

ایڈیٹرجولائی 16, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pervez khatak
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اپنی رکنیت ختم ہونے کے چند روز بعد اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کے لیے تیار ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک (جنہوں نے 2018 سے 2022 تک وفاقی وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں) کو پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کی ترغیب دینے کے الزام میں پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔
اس پیشرفت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے آغاز کا اعلان متوقع تھا لیکن کچھ لوگوں کی لاتعلقی کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا جو پہلے پارٹی میں شامل ہونے پر رضامند ہوگئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک (جنہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں نوشہرہ کے حلقہ این اے-25 سے کامیابی حاصل کی تھی) اب بھی اپنے سابق پارٹی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کابینہ کے کچھ ساتھی پرویز خٹک سے آئندہ انتخابات میں جیت کی ضمانت اور واضح یقین دہانیاں چاہتے ہیں اور سیاسی خطرہ مول لینے سے گریزاں ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پرویز خٹک کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تقریباً سبھی اراکین نے نئی پارٹی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن وہ انتخابات میں یقینی جیت کی ضمانت چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت کی کابینہ کا حصہ رہنے والے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، تاہم کچھ سابق اراکین اسمبلی پرویز خٹک کا ساتھ دینے کے بجائے پارٹی کے اندر ایک فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں۔
پرویز خٹک (جو 2012 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پہلے 4 برس تک آفتاب شیرپاؤ کی قومی وطن پارٹی میں تھے) بڑے پیمانے پر ’الیکٹ ایبلز‘ کے گروپ کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، اب وہ انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے کے لیے الیکٹ ایبلز کی بڑی تعداد کو ساتھ ملانے کے خواہاں ہیں۔
تاہم ذرائع نے کہا کہ یہ سب کہنا آسان ہے مگر کرنا مشکل، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بہت سے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اور رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ مکمل طور پر پارٹی چیئرمین عمران خان کے سیاسی مستقبل پر منحصر ہوگا، وہ سیاسی منظرنامے میں موجود رہے تو انہیں ڈر ہے کہ اسمبلی نشستیں ان کے پاس ہی رہنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، جو پرویز خٹک کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اب بھی تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی آئی کا سیاسی منظرنامہ غیر واضح ہےکیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنایا گیا تھا، رواں برس 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر پرویز خٹک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، 21 جون کو پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی کارکنوں سے رابطہ کرنے اور مبینہ طور پر پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ’یہ پارٹی قیادت کے نوٹس میں آیا ہے کہ آپ پارٹی کے ارکان سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں پارٹی چھوڑنے پر اکسا رہے ہیں‘، تاہم انہوں نے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد رواں ہفتے کے آغاز میں پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔
گزشتہ ماہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سے کئی ملاقاتیں کیں اور انہیں پارٹی چھوڑنے پر آمادہ کیا۔
خیبرپختونخوا میں پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی اراکین سے رابطے کا علم ہوگیا تھا اور انہوں نے کہا کہہ دیا تھا کہ جو لوگ دباؤ اور گرفتاری برداشت نہیں کر سکتے وہ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔
تاہم عمران خان نے دیگر اراکین کو پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ کرنے کے لیے پرویز خٹک کی کوششوں کا بھی سخت نوٹس لیا، اسی وجہ سے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اس حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے پرویز خٹک سے رابطے کی بار بار کوشش کی گئی تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکور کا کالم:کرکٹ ورلڈ کپ: بیان بازی کا کیا فائدہ؟
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:اندرا گاندھی‘ بینظیر بھٹو اور عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.