Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو درپیش چیلنجز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
تجزیے

پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو درپیش چیلنجز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

ایڈیٹرجولائی 3, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PPP news and views
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان پیپلز پارٹی کا اول و آخر تعارف یہ ہے کہ یہ دانشوروں ، کسانوں ، مزدوروں اور عام آدمی کی جماعت ہے ۔ جب مورخین سیاست پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو زیر بحث لاتے ہیں تو اس کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یہ کریڈٹ بھی دیتے ہیں کہ شہید قائد نے اہل پاکستان کو کچھ دیا ہو یا نہ دیا ہو یہ شعور ضرور دیا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے کسی بھی مقتدر قوت کے سامنے نعرہ مستانہ لگانے سے ڈرتے نہیں ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پورے پاکستان کی آواز ہے مگر بوجوہ اسے فقط ایک صوبے تک محدود کرنے کے تمام جتن کیے گئے اور خلائی مخلوق کسی حد تک اس عمل میں کامیاب ہوئی بھی ہے ۔
1977ء کے مارشل لا کے بعد پورے ملک بالخصوص پنجاب میں ایسی قیادتیں تیار کی گئیں اور ایسے نعرے دئیے گئے جس سے پنجابی شاونزم یا پنجابی قوم پرستی کے رویے مستحکم ہوئے ۔ یہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب سے ” دیس نکالا ” دینے کے ترلے تھے ۔ اس کی قیادت کے بارے میں طرح طرح کے پراپیگنڈے گھڑے گئے ، لایعنی ا ور بے بنیاد الزام تراشیاں کی گئیں۔ کرپشن اور نااہلی کی قدریں اس کی قیادت سے جوڑ کر گلی گلی اور محلہ محلہ میں ایسی فضا بنائی گئی کہ دودھ پیتا بچہ بھی بے دھڑک کہہ دیتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کرپٹ ، چور اور ڈاکو ہے ۔ ستم ظریفی دیکھیے کہ ملک میں آج تک سب سے زیادہ ڈیلیور کرنے والی پیپلز پارٹی ہی ہے ۔ اٹھارویں ترمیم ہو ، سی پیک منصوبہ ہو ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو ، خارجہ امور کے معاملات ہو ں، صوبوں کو بااختیاربنانا ہو یا ملک میں جمہوری کلچر کو فروغ دینا ہو ، سب کے عقب میں پاکستان پیپلز پارتی کی قیادت ہی دکھائی دے گی مگر بطور خاص پنجاب میں ادھر اسی کی قیادت کا ذکر ہوا ادھر گالی ٹھاہ ہوئی ۔ عام انتخابات میں اکثر لوگوں سے یہ سنا گیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت آ گئی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں گی اور ملک میں بنیاد پرستی کا خاتمہ بھی ہو گا مگر "ووٹ ” کسی اور کودیں گے ۔
واہ رے پاکستانیو! یہ وہ مائنڈ سیٹ ہے کہ پی پی پی کے فلاحی کاموں اور میچور سیاست کو تسلیم بھی کیا جاتا ہے مگرا سے برا بھلا بھی کہا جاتا ہے اس مائنڈ سیٹ کے کئی تناظر ہیں: اسٹبلشمنٹ کے اپنے خوف (خاص طور پر وہ اٹھارویں ترمیم کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایک بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے ) 2۔ پی پی پی اپنی خدمات اور کارکردگی کو سوشل ، الیکٹرانک اور عوامی اجتماعات میں اجاگر نہیں کر سکی ، اسے روایتی شرافت مار دے رہی ہے جب کہ روح عصر کا تقاضا کچھ اور ہے ۔ 3۔ پنجاب میں مقامی ، ضلعی اور صوبائی قیادتوں میں وہ عوامیت اب عنقا ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کی اصل شناخت تھی ۔ اب یہ قیادتیں فیوڈل یا فیوڈل ذہن رکھنےو الے اشخاص، مخدومین یا پھر سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں ہے جہاں گراس روٹ لیول سے جنم لینے والی قیادت ہے وہاں نتائج کچھ اور طرح کےہیں ۔ اس کی مثال ہمیں ساؤتھ پنجاب سے خواجہ رضوان جیسے لوگوں سے مل سکتی ہے ۔
لمحہ موجود میں آصف علی زرداری کا گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر کو مقرر کر کے پنجاب میں تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے ۔ سردار سلیم حیدر کا تعلق جس ضلع سے ہے وہاں ایک طویل عرصے سے پیپلز پارٹی کا گراف نیچے کی طرف جا رہا تھا ۔ سلیم حیدر کے انتخاب سے وہاں کے کارکنوں اور دانشوروں کو ایک ڈھارس ملی ہے ۔ پہلی بار پنجاب کے فیوڈل اور مخدوم پس منظر میں چلےگئے ہیں ۔ اپر پنجاب اور سنٹرل پنجاب میں بھی مقامی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح سوشل میڈیا کی ایک بڑی ٹیم تیار کر کے لوگوں کو، خاص طور پر یوتھ کی ذہن سازی کی بڑی ضرورت ہے ۔ آج کی یوتھ نے تو صرف کتابوں میں بھٹو صاحب اور بے نظیر بھٹو صاحبہ کے نام سنے ہیں ، انھیں بتانے کی ضرورت ہے کہ اس ملک کی اگر قومی اور بین الاقوامی سطح پر کوئی ساکھ ہے تو وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں ہی کی بدولت ہے ۔
آج پاکستان پیپلز پارٹی کو بالعموم پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ان چیلنجز سے نکلنے کے لیے اس کی موجودہ قیادت کو اپنے تھنک ٹینک سے پورا استفادہ کرنا پڑے گا۔ پارٹی کو زمینداروں ، سرمایہ داروں اور طالع آزماؤں سے چھٹکارا حاصل کر کے ہی اس کا سیاسی احیاء ہو سکتا ہے ۔ سٹڈی سرکلز ، بحث مباحثے اور مخلص کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا اب وقت آن پہنچا ہے ۔ پنجاب کے گورنر کو چاہیے کہ وہ ضلعی سطح کے کارکنوں سے ملاقاتیں کرے ،اپنے ہم خیال اور نظریاتی دانشوروں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے ۔ اگر آج پیپلز پارٹی نے معاصر سیاست کو سمجھ کر اپنے مہرے صحیح انداز میں چلائے تو پنجاب میں پارٹی کا حیران کن حد تک احیاء ہو گا کیوں کہ اس وقت خلائی مخلوق کے ہاتھوں تیار ہونے والی پنجاب کی جماعتیں آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہیں اور پی پی پی میں اس خلا کو پر کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی پی پی چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
Next Article وجاہت مسعود کا کالم: امریکی سپریم کورٹ سے جڑانوالہ فسادات تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عام انتخابات کے 14 ماہ بعد بھی دو تہائی انتخابی عذرداریوں کے فیصلے نہیں ہوسکے، فافن

اپریل 28, 2025

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کر گئے

اپریل 9, 2025

بلاول بھٹو نے حکومت کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادی

جون 20, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.