Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 23, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان
  • ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ، شریعہ اکیڈمی کی سابق ڈی جی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء انتقال کر گئیں
  • کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت : اوگرا نے ملک بھر کے لیے وارننگ جاری کر دی
  • شاہد راحیل خان اور کہانی پاکستان کی : محمد عمران کا کتاب کالم
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ : ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی تجویز
  • عطاءالحق قاسمی کا کالم : لعنتی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور: عدالت کا پرویز الہٰی کی عدم پیشی پر اعلیٰ حکام کو جرمانہ
اہم خبریں

لاہور: عدالت کا پرویز الہٰی کی عدم پیشی پر اعلیٰ حکام کو جرمانہ

رضی الدین رضیجولائی 27, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اجازت کے بغیر لاہور سے راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس اور جیل خانہ جات کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور جرمانہ بھی عائد کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے ہر افسر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے آغاز پر جج نے پولیس اور جیل حکام سے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزم کی عدم موجودگی کے بارے میں پوچھا، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظر بندی کے حکم کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم پرویز الہٰی کو لاہور کی عدالت میں پیشی پر لانے کے لیے اڈیالہ جیل گئی تھی لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ نے نظر بندی کے احکامات کی وجہ سے ان کو تحویل میں دینے سے انکار کر دیا۔
جج نے عدالت کی اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے ضلعے میں منتقل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے پولیس چیف کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو سہ پہر 3 بجے تک عدالت میں پیش کریں لیکن آئی جی حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے۔
اس موقع پر جج نے آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے ساتھ ساتھ سیکریٹری داخلہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا کہ وہ اپنے مؤقف کی وضاحت کریں کہ انہوں نے عدالت کی اجازت کے بغیر ملزم کی تحویل منتقلی کی جرات کیسے کی، عدالت نے تینوں اہلکاروں کو 5 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جج نے اپنے تحریری حکم میں نوٹ کیا کہ موجودہ حالات سے یہ مستقبل کی سوچ جنم لیتی ہے کہ زیر سماعت قیدی کو تینوں عہدیداروں نے یرغمال بنا رکھا ہے، یہ چونکا دینے والی صورت حال کا انکشاف ہے، اس صورت حال نے ریاست کی بے حسی کو بے نقاب کر دیا ہے جس کی وجہ سے زیر سماعت قیدی آئینی اور قانونی حقوق سے محروم ہیں۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ ملزم چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی کو کس طرح جائز قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ افسوس ناک صورت حال ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کی دہائی دیتی ہے لیکن اب تک اس دہائی سے کوئی بھی ذمہ دار بیدار ہوتا نظر نہیں آتا۔
جج نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو جرمانے کی رقم تینوں اہلکاروں کی تنخواہوں سے کاٹنے کا حکم دیا، جج نے یہ حکم بھی دیا کہ حکم کی تعمیل تک ان افسران کی تنخواہیں روک دی جائیں۔
تفتیشی افسر کی جانب سے نامکمل چالان جمع کرانے پر جج نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرے یا قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرے۔
ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #lahoe high court #lahore #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:’فوج کو بدنام کرنے پر 2 سال قید اور جرمانہ ہوگا‘، آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
Next Article پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ

جون 23, 2025

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ، شریعہ اکیڈمی کی سابق ڈی جی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء انتقال کر گئیں

جون 22, 2025

امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

جون 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ جون 23, 2025
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ جون 23, 2025
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان جون 22, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.