Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»عقائد ، توہمات اور ملتان کا پیر سپاہی ۔۔ رضی الدین رضی کی کتاب پر محمد عمران کا تبصرہ
ادب

عقائد ، توہمات اور ملتان کا پیر سپاہی ۔۔ رضی الدین رضی کی کتاب پر محمد عمران کا تبصرہ

ایڈیٹرفروری 16, 202417 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi pir sipahi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قلم اور قلم کار کی ضرورت و اہمیت ہر دور میں مسلم رہی ہے۔قلم ہی تہذیب انسانی،اس کے ارتقاء اور علم و دانش کا ذریعہ ہے۔قلم نے ہی قوموں کی تقدیر بدلنے اور سوئی ہوئی قوموں کو جگانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی آزادی میں قلم کا بڑا حصہ شامل ہے۔مولانا ابوالکلام آزاد کے ”الہلال“ اور مولانا ظفر علی خان کے”زمیندار” نے عوام میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔کسی بھی قوم اور علاقے کی تہذیب و ثقافت، تمدن،اخلاقی اقدار اور مذہبی روایات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے قلم ہی بہترین وسیلہ ہے۔
رضی الدین رضی ملتان اور اردو ادب کی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ان کی زندگی کئی ایک حوالوں سے معتبر ہے۔وہ ایک بہترین نثر نگار،خوبصورت لب و لہجے کے مستند شاعر اور نامور صحافی جیسی خصوصیات کے حامل ہیں۔ان کے نزدیک ادب اور صحافت بلند مرتبے پر فائز ہیں۔ملتان اور اہل ملتان کے حوالے سے ان کی کم و بیش آٹھ تصانیف اشاعت کا درجہ حاصل کر چکی ہیں۔زیر نظر کتاب ”پیر سپاہی اور ملتان کی دیگر کہانیاں” ہے جس میں ملتان کی تاریخی،ادبی اور تہذیب و ثقافت کے متعلق کہانیاں موجود ہیں۔ان کالموں میں ملتان کی کئی رفتگان اور وابستگان کے علاوہ ملتان کی تاریخ کو شامل کیا گیا ہے۔زیر نظر کتاب صاحب موصوف کے اشاعتی ادارے گردوپیش پبلی کیشنز ملتان سے مئ 2023ء میں اشاعت پذیر ہوئی۔اس کا انتساب انہوں نے ظہیر کمال کے نام لکھا یے۔یہ کتاب کل 80 صفحات پر مشتمل ہے۔اس میں صاحب موصوف نے پیر سپاہی سمیت کئی ایک اعتقادی اور توہماتی کہانیوں کو شامل کیا ہے۔جو کہ ان کے بچپن کی کہانیاں ہیں۔
رضی صاحب نے اپنے بچپن میں ملتان میں جو رسم و رواج،تہوار،فنون لطیفہ اور روایات کو رائج دیکھا اس کو اپنے کالموں میں محفوظ کر لیا اور اسے کتابی شکل دے دی۔ان کہانیوں میں سے ایک میں ”نیا دن“ اخبار اور اس سے جڑی بہت سی شخصیات کی یاد کو تازہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چند اہم مضامین جن میں بابا ہوٹل،معطر سہرہ،نواب محی الدین کے دیوتا اور عمران سیریز، شاہ شمس کی بوٹی،زہریلی شراب اور اقبال شیخ کی خصوصی خبر،محمد علی باکسر،خوشبو کی شہادت اور بھٹو سے جڑی شاعری،پیر سپاہی اور قسور گردیزی پر تشدد کی کہانیاں بہت اہم ہیں۔ان کہانیوں کو صاحب موصوف نے بہت دلچسپ اور سادہ الفاظ میں بیان کیا ہے جو اپنے اندر ملتان کی تاریخی،ادبی اور تہذیبی تاریخ کو سموئے ہوئے ہیں۔
”زہریلی شراب اور اقبال شیخ کی خصوصی خبر“ کی کہانی کی آخری سطریں اس بات کا بہترین نمونہ ہیں جن میں ایک کرائم رپورٹر خبر کے حوالے سے جواب طلبی پر عذر پیش کرتا ہے کہ ”جناب بات یہ ہے یہ خبر ہمیں مل ہی نہیں سکتی تھی۔اقبال شیخ نے تو مرنے والوں کے ساتھ پینے پلانے کا اہتمام کر رکھا تھا۔خود وہ کھانا لینے گیا اور بعد میں اس کے دوستوں نے اس کے آنے سے پہلے ہی ماحول بنا دیا۔اگر اقبال شیخ کھانا لینے نہ جاتا تو آج تعداد 31 کی بجائے 32 ہوتی۔“
اس کے علاوہ زیر نظر تصنیف میں شامل پیر سپاہی کی کہانی بھی ایک اعتقادی اور توہماتی کہانی ہے۔پیر سپاہی جو کہ ایک غیر روائتی پیر تھا۔یہ نہ تو کوئی گدی نشین تھا اور نہ کسی دربار سے منسلک۔ہاں البتہ آستانہ پولیس میں کانسٹیبل ضرور تھا جسے ضیاء آمریت کے دور میں سیاسی شخصیات پر ہونے والے ظلم و بربریت سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے لایا گیا تھا۔اس کا اصل نام عبدالحمید تھا جو کہ ڈسٹرکٹ خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے گاوں علی شیر واہن کا رہنے والا تھا۔اس نے لاوڈ سپیکر اور مائیکروفون کے ذریعے لوگوں کو دم کرنے کا آغاز کیا۔تو اس دور میں اس کا کافی چرچا رہا۔وقت کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے بعد اس نے چھوٹی موٹی کاشت کاری شروع کی اور گزر بسر کرنے لگا۔اور بالآخر 2005ء میں گمنامی میں انتقال کر گیا۔اسی اعتقادی اور توہماتی نظریے پر عمل پیرا موجودہ وقت میں راولپنڈی کا ایک پیرخطیب حسین بھی اسی طرح شہرت کی بلندیوں پر ہے۔یہ بھی مریضوں کو آن لائن دم کرتا ہے جس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وقت کا اتار چڑھاؤ پیر سپاہی کی طرح پیر حق خطیب حسین کے دم کے اثر کو ماند کر پائے گا یا نہیں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Next Article جماعت اسلامی کا انکار، پی ٹی آئی کا پختونخوا میں فضل الرحمان کیساتھ حکومت بنانے پر غور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.