اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں سے کسی بھی قسم کی بات چیت کا امکان مسترد کردیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نےکہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور نا ہی بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان دن رات ملک دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، بلوچستان میں ترقی کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دن رات ملک دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، بلوچستان مین ترقی کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے۔
وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ کے دورے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اوربلوچستان میں شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کور کمانڈر کوئٹہ نے صوبے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،بلوچستان میں سرفراز بگٹی کی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔
وزیراعظم نے اراکین کو آگاہ کیا کہ کوئٹہ اجلاس میں لیویز کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ سیاسی عمائدین کے ساتھ بھی تمام مسائل پر بات چیت ہوئی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ