بلاول سندھ کاچہرہ
بلاول اجرکوں والا
بلاول سندھ والا خود بلوچسستان بھی تو ہے
شہیدوں کا بھی وہ وارث
کہ نوڈیرو کے قبرستان میں آباد قبروں کی مہک اس کی وراثت ہے
وہاں جو کربلا ہے اس میں بھی ماتم ہے گریہ ہے
یہ گریہ ہی عزادارو اب اس کا اصل چہرہ ہے
گلے میں اجرکیں سر کو وہ اپنے سندھ سے ڈھانپے
بلاول جب نکلتا ہے تو لبوں پر اک دعا اور میری پلکوں پر کوئی آنسو مچلتا ہے
بلاول سندھ کا چہرہ جو وارث ہے شہیدوں کا
۔۔۔۔۔۔
بلاول کو خبر کردو
بلوچستان سے پنجاب جو تابوت آئے ہیں
گلابوں میں سجے وہ کچھ دریدہ جسم لائے ہیں
بہت سے خواب خوابیدہ بھی ان کے ساتھ آئے ہیں
اور ان میں بھی بلاول ہے
مرے پنجاب کا بیٹا
مرے گجرات کا چہرہ
کسی کی آنکھ کا تارہ
بلاول پگڑیوں والا

شہیدوں کے قبلیے میں یہ لاوارث بلاول ہے
بلاول کو بتا دینا بلاول قتل ہوتا ہے
( بلوچستان میں قتل ہونے والے نو افراد میں گجرات کے نواحی علاقہ ویرووال کا 23 سالہ بلاول بھی شامل ہے )

