ملتان: اردوغزل کے منفرد شاعر وفا حجازی کی چالیسویں برسی 31اکتوبرکومنائی جارہی ہے ۔وفا حجازی کاتعلق کبیروالا سے تھا ۔ان کااصل نام عطاءالرحمن تھا ،1920ءمیں جالندھر میں پیداہوئے اورقیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کبیروالا میں آگئے ۔وہ بنیادی طورپر حکمت سے وابستہ تھے ۔وفا حجازی نے اوائل عمری میں ہی شاعری شروع کی ،ان گنت مشاعروں میں کلام پڑھا ،ملتان اورگردونواح میں باقاعدگی سے ادبی تقریبات میں شریک ہوتے تھے ۔1984ءمیں انہیں گردوں کاعارضہ لاحق ہوا ،31اکتوبر1984ءکو ان کاملتان میں انتقال ہوا ۔ان کامجموعہ کلام ان کی وفات کے بعد ”میلے جسموں کی چاندنی “کے نام سے شائع ہوا ۔
فیس بک کمینٹ

