صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔
صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔
صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔
وزیراعظم کا صدر مملکت سے رابطہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے علیل ہونے پر ان سے رابطہ کرکے ان کی مزاج پرسی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر آصف زرداری کو صحت کاملہ عطا کریں، انہوں نے صدر مملکت سے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
فیس بک کمینٹ

