اسلام آباد:یوم استحصال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کمزور کرنے کیلئے 5 سال قبل یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔
صدر مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیلئے بھی بھارت پر زور دیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ