Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیراعظم وقت آنے پر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے، صدر مملکت
اہم خبریں

وزیراعظم وقت آنے پر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کریں گے، صدر مملکت

ایڈیٹرفروری 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Aarif-Alvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی تاہم وقت آنے پر وزیراعظم مشاورت کریں گے۔
صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہزیب کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے یہ بیان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ غیرمعمولی طور پر ایک ہی دن میں ہونے والی ملاقات کے ایک روز بعد دیا ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف نے وزیراعظم سے افغانستان کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کے دوران غیررسمی ملاقات کی تھی تاہم آرمی چیف کی ریاست کے سربراہ اور حکومت کے سربراہ، دونوں سے ملاقات معمول سے ہٹ کر تھی۔
انٹرویو کے دوران عادل شاہزیب نے صدر مملکت سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات پر مشاورت شروع کی ہے اور وزیراعظم کے گزشتہ ماہ کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔صدر مملکت نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘نہیں، وزیراعظم نے مشاورت نہیں کی لیکن میرا خیال ہے کہ وقت آنے پر وہ بالکل کریں گے’۔
میزبان نے ایک اخبار میں شائع ہنے والے کالم کی جانب اشارہ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ اور ایک ‘اہم شخصیت’ کے حوالے سے صدر مملکت کی دستخط شدہ دو سمریز مل چکی ہیں اور ‘کوئی نہیں جانتا کہ ان احکامات میں کیا ہے’۔صدر مملکت نے کہا کہ وہ اس طرح کی کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں ہیں اور ‘وزیراعظم کو میری طرف سے دستخط شدہ دستاویزات نہیں ملے اور چھپا کر نہیں رکھ سکتے کیونکہ میں دستخط کرتا ہوں تو بات پبلک ہوجاتی ہے’۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت نومبر میں ختم ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے حوالے سے نہیں سوچا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اگست 2019 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے صرف 3 ماہ قبل ہی مدت میں تین سال کی توسیع کردی تھی۔
آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا تھا جہاں طویل بحث کے بعد آرمی چیف کو 6 ماہ تک عہدہ رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت سے مدت کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قانون سازی جنوری 2020 میں ہوئی تھی اور وزیراعظم کو آرمی چیف کی مدت میں توسیع دینے کی اجازت دی گئی تھی۔
صدر مملکت عارف علوی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش ہے۔انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز کی ملاقات کے بارے میں بات جہاں دونوں نے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
صدرمملکت نے کہا کہ ‘جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس حوالے سے مختلف وجوہات بیان کی اور کس طرح امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا ہوا اور اس کی وجہ سے بننے والی صورت حال جہاں وژن گوگلز اور بندوقوں سمیت دیگر ہتھیار کس طرح دہشت گردوں تک پہنچ گئے’۔
انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس پر بات کی جائے اور اس طرح کی باتیں 2018 سے سن رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ وقت ضیاع ہے، جو مثبت اور سود مند مذاکرات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے’ کیونکہ حکومت موجود رہے گی اور کہیں نہیں جارہی ہے۔
صدر مملکت نے پنجاب ے ضلع خانیوال میں ہجوم کی جانب سے شہری کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔

حکومت کی ذمہ داری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر چیز کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا اور عوام کو خود بھی اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آرمی چیف عارف علوی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ : فی لیٹر بارہ روپے بڑھا دیا گیا
Next Article یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:مسلمان ممالک ترقی کیوں نہیں کر پاتے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی الحداد دیگر جرنیلوں سمیت فضائی حادثے میں ہلاک

دسمبر 24, 2025

آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور

نومبر 13, 2025

بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائےگا: آرمی چیف

مئی 1, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.