Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»پی آر او : نیر مصطفیٰ کی یاد نگاری
ادب

پی آر او : نیر مصطفیٰ کی یاد نگاری

ایڈیٹرجنوری 30, 202433 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kareem malik
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سن دو ہزار چھ کی بات ہے۔ اپریل کے آخری دن تھے۔ ویلے پن سے عاجز آکر بہ طور پرائیویٹ امیدوار بی اے کا امتحان دینے کی ٹھانی تو معلوم ہوا ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ آچکی ہے۔ مرتا کیا نہ کرتا۔ بھاگم بھاگ فیس جمع کروائی، ایڈمیشن فارم بھرا اور سرائیکی، جرنلزم اور عربی اختیاری کے ساتھ داخلہ بھجوادیا۔ اگلے ہی مہینے امتحان تھے۔ میں تیاری کرنے کے بجائے "نرکھ میں نرتکی” کا مسودہ دیکھتا رہا۔ اللہ اللہ کرکے کتاب مکمل ہوئی تو امتحان شروع ہونے میں تین دن باقی تھے۔ یونیورسٹی میں تعینات ایک سینئر دوست سے انگریزی کا پرچہ حل کرنے کی گائیڈ لائن چاہی تو انہوں نے پرچے پر نشانی لگانے کا طریقہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ ممتحن ان کا پھیپھیرا بھائی ہے۔ اُن کے خلوص اور نیک نیتی سے انکار نہ تھا لیکن ان کی دیانتداری اور کردار پر سے ایمان جاتا رہا۔ امتحانی نظام کی شفافیت بھی عیاں ہوگئی۔
آخری پیپر سرائیکی(ب) کا تھا۔ پیپر سے ایک رات قبل میرے ایک قریبی دوست نے خواب دیکھا کہ میرا آئی ایم ایس میں داخلہ ہو گیا ہے اور میں سینکڑوں دوشیزاوں کے جھرمٹ میں بیٹھا، منصور ملنگی اور عابدہ پروین کے گیت سنا رہا ہوں۔ دو ماہ بعد نتیجہ آیا اور میں بہ مشکل اکسٹھ فی صد نمبر لے کر پاس ہوا تو اسی دوست نے گندا سا منہ بنا کر شعبہ اردو میں داخلے کا مشورہ دیا۔ مشورہ تو صائب تھا لیکن اس میں تخلیقی آزادی سلب ہونے کا اندیشہ تھا، چنانچہ میں نے ماس کمیونیکیشن کا رخ کیا۔
یہاں آکر کافی مایوس ہوئی۔ ڈیپارٹمنٹ کا ماحول سخت دقیانوسی تھا۔ ایک شہزاد صاحب کو چھوڑ کر ہر طرف میڈ یا کرز کا راج تھا۔ پھر سب سے بڑا المیہ یہ تھا کہ ماس کمیونیکیشن سے صرف صحافت مراد لی جاتی، ڈرامہ اور فلم خارج از نصاب تھے۔ ادب کو بھی حقیر گردانا جاتا۔ انہی دنوں ایک سینئر پروفیسر نے میرا افسانہ "کاشی” پڑھنے کے بعد مجھے ڈیپارٹمنٹ سے ایکسپیل کرنے کی قرارداد پیش کی، جسے صدر شعبہ جناب کریم ملک نے یہ کہتے ہوئے ویٹو کر دیا کہ جرم نشتر میڈیکل کالج کی حدود میں ہوا ہو تو زکریا یونیورسٹی میں اس کی سزا نہیں دی جاسکتی۔ یہ بھی معلوم ہوا مذکورہ پروفیسر بالٹک کے ساحل پر ایک ایسے ہوٹل میں ویٹری کرتے رہے تھے جس کا اردو ترجمہ "ننگوں کا ریستوران” بنتا تھا اور جہاں صرف برہنہ افراد کو بیٹھنے اور سرو کرنے کی اجازت تھی۔ مزید یہ کہ مندرجہ بالا دونوں واقعات کے راوی خود صدر شعبہ تھے، چناں چہ ان کی صحت مشکوک ہے۔
کریم ملک صاحب کا تعلق ان افراد میں سے تھا، جو بیوروکریٹک نشست و برخاست کے بجائے ڈیرہ داری کو پسند کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر خوش اخلاق اور ٹھنڈے میٹھے آدمی تھے۔ قد اوسط سے کچھ کم تھا، لہذا بڑی ہیل والے جوتے پہنتے۔ ایک خفیف سی مسکراہٹ ہمہ وقت اُن کے چہرے پر رقصاں رہتی۔ بلند فشار خون کے عارضے میں مبتلا تھے، لہذا غصے سے اجتناب کرتے۔ کبھی غصہ آبھی جاتا تو جے ڈاٹ آستانا کی طرح قہقہہ لگاتے اور "اینی ویز” کہہ کر ٹاپک بدل دیتے۔ ان کا دروازہ ہر خاص و عام کے لیے کھلا تھا۔ اُن کی خواہش ہوتی کہ ہر وقت دو چار طلبا و طالبات ان کے دفتر میں بیٹھے رہیں۔ پڑھاتے خود تھے لیکن پیپر ان کا پی اے چیک کرتا۔ اُن کی ہدایت تھی کہ کسی کو ستر فی صد سے زائد نمبر نہ دیے جائیں۔ آخری وقت تک لسٹ سنبھال کر رکھتے تاکہ کسی وی آئی پی کا فون آجائے تو ستر کو نوے کیا جا سکے۔ دوستوں کی بھی لاج رکھتے۔ حوصلہ مند طلبا و طالبات منت ترلہ کرکے نمبر بڑھوا آتے، مجھے جسے نالائق اور کم حوصلہ افراد کو پینسٹھ پر اکتفا کرنا پڑتا۔
پہلے سمسٹر میں کالم، ایڈیٹوریل، فیچر پڑھایا لیکن آخری کلاس تک ان تینوں کا فرق واضح خود کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا زریں قول تھا کہ کالم نگار کو امیر اور اصیل ہونا چاہیے تاکہ اسے خریدا نہ جاسکے۔ خود بھی کالم نگار تھے۔ بالعموم سماجی اور ثقافتی موضوعات پر خامہ فرسائی کرتے۔ "در احساس پر دستک” کے عنوان سے ان کا ایک مجموعہ بھی شائع ہوا، جس کی چند کاپیاں ڈیپارٹمنٹ کی لائبریری میں موجود تھیں۔ میں نے بھی وہیں سے کتاب مستعار لے کر پڑھی۔ بلند آہنگ نثر لکھتے تھے لیکن جملوں کو مربوط نہ کر پاتے۔
مجھ پر ان کا خاص دست شفقت تھا۔ جب کبھی کوریڈور میں آمنا سامنا ہوتا تو بہت پیار سے ملتے اور دفتر نہ آنے کا شکوہ کرتے، جسے میں ایک شرمیلی سی مسکراہٹ سے ٹال دیا کرتا۔ کچھ عرصے بعد اُنہوں نے کوریڈور میں ملنا اور شکوہ کرنا ترک کر دیا۔ عناد پرست ہوتے تو مجھے نشان عبرت بنانے کی کوشش کرتے لیکن اذیت پسندی ان کے مزاج کا حصہ نہیں تھی۔ بس اتنا فرق پڑا کہ لیکچر کے دوران مجھے خفگی سے دیکھتے۔ پھر ایک طویل قہقہہ لگاتے اور "اینی ویز” کہہ کر کسی اور طالب علم کی جانب متوجہ ہوجاتے۔
دوسرے سمسٹر میں اُنہوں نے میڈیا ہسٹری اور پریس لاز پڑھائے۔ چونکہ اچھے وقتوں کے ایل ایل بی تھے لہذا ہمیں توقع تھی کہ پریس اینڈ پبلی کیشن آرڈینینس 1962ء اور پیمرا رولز 2002ء کی بابت مناسب رہنمائی فرمائیں گے لیکن اس بار بھی مایوسی ہی ہاتھ آئی۔ تیسرے سمسٹر میں انہوں نے ایک کے بجائے دو سجیکٹ پڑھانے کا فیصلہ کیا تو ہم جیسے بے آسرا اور کم حوصلہ طلباء کی چیخیں نکل گئیں۔ جی پی کی تباہی صاف نظر آرہی تھی۔ رورل کمیونیکیشن میں اُنہوں نے محض اتنا بتایا کہ کچھ نالیوں کو پختہ کیسے کیا جائے اور بھینسوں سے عزت بچا کر نہر میں تیراکی کرنا کتنا مشکل مگر دلچسپ کام ہے۔ پبلک ریلیشنز پڑھاتے ہوئے خوشامد کے نت نے گر بتاتے رہے۔ کچھ کے بارے میں تو یہ بھی بتایا کہ ان کی ذاتی اختراع ہے۔ مڈ کے پیپر ہوئے تو ایک ہی سوال کو الفاظ بدل کر مختلف طریقوں سے پوچھا گیا تھا۔ کہنے کو تین سوال تھے مگر جواب سب کا ایک ہی تھا۔ پہلا سوال دوسری بار حل کرنے بیٹھا تو ایکدم شدید غصہ آگیا۔ خود پر خوب لعنت ملامت کی۔ اتنے میں ملک صاحب کمرہ امتحان میں داخل ہوئے تو میں نے فوراً اس امر کی نشان دہی کی۔ میرا شکوہ سن کر کافی دیر تک ہنستے رہے۔ پھر یہ کہہ کر چل دیے کہ مڈ تو دور، فائنل میں بھی یہی ایک سوال پوچھا جائے گا۔ خاکسار نے اُسی منہ سے مڈ کا پرچہ حل کیا اور دو ماہ بعد فائل کا بھی۔ وہی پینسٹھ نمبر آئے۔
انہی دنوں ہم نے سینئرز کو فیئر ویل دی تو سٹیج کی ڈیکوریشن دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔ نہ صرف خوش ہوئے بلکہ اسے مغل اعظم اور دیوداس کے مماثل ثابت کرنے کی کوشش بھی کی۔ اُن کی عادت تھی کہ جب بھی کسی پر مہربان ہوتے، اُس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتے۔ مبالغہ آرائی کو تقریر کا حسن سمجھتے تھے چنانچہ کئی بار ایسا بھی ہوا کہ نادانستگی میں اپنے ممدوح کو لطیفہ بنا بیٹھے۔
ان کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا تھا جو میرٹ کے بجائے فیاضی پر یقین رکھتے ہیں۔ اُن کی خواہش تھی کہ ان سے جھک کر مانگا جائے، حق کی بات نہ کی جائے۔ اس سے اُن کی انا کو تسکین ملتی تھی۔ چاہتے تو ایک عمدہ استاد بھی بن سکتے تھے کیونکہ ان کے پاس ابلاغ کی غیر معمولی صلاحیت تھی لیکن اچھا استاد بننا بھی اُن کی ترجیح نہیں رہا۔ ان کا آئیڈیل ایک پی آر او تھا، جو کسی بھی طرح طاقت کے مراکز سے جڑا رہے۔ غالباً اس فن کا اعجاز تھا کہ شعبہ صحافت کو دو کمروں کی حدود سے نکال کر ایک علیحدہ بلڈنگ میں لے گئے، جہاں ایف ایم ریڈیو، ٹی وی سٹوڈیو، آڈیٹوریم اور ایفمی تھیٹر جیسی تمام جدید سہولیات موجود تھیں۔
تیسرے سمسٹر کے آخری دنوں میں کریم ملک صاحب ریٹائر ہوگئے۔ ایک آدھ سال یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز آفیسر رہے۔ پھر وائس چانسلر نے جواب دے دیا تو لاہور کی کسی پرائیویٹ یونیورسٹی میں تعینات ہوگئے، جہاں سے کچھ مہینوں بعد ان کے انتقال کی خبر آئی۔ ان کے جانے کے بعد پتا چلا میں ان سے محبت کرتا تھا مگر کبھی اس کا اظہار نہیں کر پایا کیونکہ مجھے اندیشہ تھا وہ محبت اور خوشامد میں فرق نہیں کرپائیں گے۔ انہوں نے کبھی کسی کو فیل نہیں کیا، بہتیرے لوگوں کو ایکسپیل ہونے سے بچایا، کئی ضرورت مند طلباء و طالبات کی مدد کی لیکن اس کے باوجود وہ میرے رول ماڈل نہیں بن پائے کیونکہ میں ایک ایسے سماج کا خواب دیکھتا ہوں، جہاں محسنوں اور کرم فرماؤں کے بجائے دوستوں اور استادوں کی فراوانی ہو، اور جہاں میرٹ اتنا واضح اور شفاف ہو کہ کسی کو بھی نیاز مندی کی ضرورت نہ پڑے۔
کبھی کبھار میں سوچتا ہوں اُن کی موت کا منظر بڑا عجیب ہوگا۔ مرنے سے ذرا پہلے انہوں نے طویل قہقہہ لگایا ہوگا اور "اینی ویز” کہ کر کسی اجنبی جہان کی طرف چل پڑے ہوں گے۔ یہ بھی نہیں معلوم وہ جس جہان میں گئے ہیں، وہاں کسی پی آر او کی ضرورت ہے بھی یا نہیں؟۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجلی صارفین پر81 ارب 50 کروڑ روپےکا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان
Next Article ڈاکٹر ناصر حسین بخاری کا تجزیہ:سائفر کیس، ایک اور کیس اسٹڈی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.