Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مبینہ زیادتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری، گجرات میں تشدد سے نجی کالج کا گارڈ جاں بحق
اہم خبریں

مبینہ زیادتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری، گجرات میں تشدد سے نجی کالج کا گارڈ جاں بحق

ایڈیٹراکتوبر 16, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے پولیس، انتظامیہ اور کالج کی وضاحتوں کے باوجود واقعے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ پشاور میں مبینہ زیادتی کے خلاف طلبہ نے پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا جہاں دوران احتجاج گجرات میں نجی کالج کا گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ نجی کالج کی جانب سے طالبہ سے زیادتی کے واقعے کی تردید اور تمام تر وضاحتوں کے باوجود مختلف شہروں میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور کے بعد اب گجرات، فیصل آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں طلبہ سڑکوں پر آگئے۔
لاہور میں لال پُل کیمپس پر دھاوا بولنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جہاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے نجی کالج میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور 6 موٹرسائیکلیں جلائیں جبکہ کالج وین اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔
گجرات میں نجی کالج میں طلبہ کے تشدد سے گارڈ جاں بحق ہوگیا اور طلبہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کالج کے شیشے، فرنیچر اور کمپیوٹر توڑ دیے۔
شور کوٹ کے طلبہ نے کینٹ روڈ پر مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کیا جس سے کینٹ روڈ بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج اور پنجاب کالج کے طلبہ کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب کالج شورکوٹ کی عمارت میں پولیس داخل ہوگئی ہنگامہ آرائی کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے نجی کالج کی عمارت پر پتھراؤ کیا جبکہ لیہ میں احتجاج کرنے والے طلبہ نے ایم ایم روڈ کو بند کردیا۔اسی طرح پشاور میں ایڈورڈز کالج کے طلبہ بھی واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور طلبہ کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل لاہور کے نجی کالج کی انتظامیہ نے طالبہ سے زیادتی کے واقعے کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ طالبہ سے زیادتی کا کوئی واقعہ وجود ہی نہیں رکھتا۔انہوں نے واقعے کو سراسر پروپیگنڈا اور میڈیا اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں موجود 98 فیصد طالبات کالج کے متعلقہ کیمپس سے تعلق ہی نہیں رکھتیں۔
دوسری جانب نجی کالج کی طالبہ سے منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی خبر وائرل ہوئی لیکن متعلقہ لڑکی اور اس کے والدین نے واقعے کی مکمل تردید کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واقعے سے متعلق طلبہ اور عوام کو حکومتی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھٹکایا گیا اور اشتعال دلوا کر احتجاج پر مجبور کیا گیا۔
اسی طرح مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے پروپیگنڈے میں تحریک انصاف کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی زیادتی نہیں بلکہ گھٹیا سازش کا شکار بنی، بار بار کی احتجاج کی کال ناکام ہونے کے بعد انتہائی گھٹیا اور خطرناک منصوبہ بنایاگیا اور اس فتنہ و فساد کی جڑ خیبرپختونخوا حکومت ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احتجاج جاں بحق مبینہ زیادتی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلامی سربراہی کانفرنس سے لیکر شنگھائی تعاون کانفرنس تک : ناصرمحمودلالہ کا کالم
Next Article دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 239 پر انگلینڈ کے 6 کھلاڑی آؤٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سندھ میں کینالز کیخلاف احتجاج، مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگادی

اپریل 27, 2025

نہروں کی تعمیر کیخلاف پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا سینیٹ میں احتجاج، پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ

اپریل 22, 2025

26نومبرکے احتجاج میں گرفتار 113 پی ٹی آئی کارکن راہداری ریمانڈ پراسلام آباد پولیس کے حوالے

مارچ 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.