دبئی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکراہوگا ۔آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایونٹ کا چھٹا میچ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ میں دو مرتبہ کامیابی سمیٹنے والی ملتان سلطانز اپنا تیسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔پی ایس ایل تھری کا آٹھواں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ کراچی کنگز ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2، 2 پوائنٹس ہیں۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔
فیس بک کمینٹ