Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جنوری 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ
  • آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے
  • گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی
  • بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ
  • معروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے
  • مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے : امریکا مجرم ہے : خامنہ ای
  • کراچی کے شاپنگ پلازے میں ہولناک آتشزدگی : 5 افراد ہلاک
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»مولانا فضل الرحمن ہی آخری امید کیوں ؟ : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

مولانا فضل الرحمن ہی آخری امید کیوں ؟ : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

رضی الدین رضیاکتوبر 29, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم بات کرسکتے ہیں موسم کی ، فضا کی ، بادلوں کی ، پھولوں کی ، محبتوں کی اور ہر اس چیز کا ذکر ہمیں تختہ دار تک نہیں لاسکتا ، نذرزنجیر نہیں کرسکتا، ہم آسانی سے اسے ذکر محفل بناسکتے ہیں ، ہم کیوں ذکر کریں ان باتوں کا جو ہمارے اپنے اور ہمارے بچوں کے لئے مشکلات میں اضافے کا سبب بنیں ، ایسا جملہ کیوں لکھیں جو ہمارے لئے نوحہ بن جائے۔ ایسا سوال ہی کیوں کریں جس کا سوالیہ نشان بغاوت کے زمرے میں آئے کہ ہم عیسی ابن مریم، منصور بن حلاج یا حسین ابن علی تو نہیں ہیں کہ دار پر وار دیے جائیں۔



ہم صرف عام شہری ہیں اور عام شہریوں کے لئے دو وقت کی روٹی ، پانی اور ہوا ہی کافی ہوتی ہے۔ ہم کیوں ایسے بکھیڑوں میں پڑیں کہ الیکشن میں سلیکشن کون کرتا ہے؟ دنیا کے طاقتور ممالک سے تعلقات کی پالیسی کس کی مرضی سے بنتی ہے؟ کشمیر پر بھارت کے قبضے کی اصل کہانی کیا ہے؟ دورہ امریکا کے فوری بعد کیوں بھارت نے کشمیر ” حاصل “ کرلیا؟ مولانا فضل الرحمن جیسا مولوی اب کیوں ”ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے“ کے ترانوں میں سلامی لے رہا ہے؟ اب مولانا فضل الرحمن ہی آخری امید کیوں لگنے لگا ہے ؟ مولانا کو کس نے بتایا کہ فیض احمد فیض کے اشعار انقلابی ہیں؟ دھرنے کے پیچھے کون ہیں اور کون اربوں روپے کے اخراجات برداشت کرے گا؟ دھرنا کس کی گردن جھکانے کے لئے ہونے جارہا ہے؟



ہمیں ایسے سوالات سے دور رہنا چاہیے۔ ایسے سوالات ہمیں ”باغی “قرار دلوا سکتے ہیں اور ریاست جو ماں جیسی ہے وہ سوتیلی بھی ہوسکتی ہے ۔ عام شہری کی طرح آنکھ بھی کچھ نہ دیکھنے والی ہی بہتر ہے۔ بقول احمد فراز:۔
نہ کوئی تازہ رفاقت نہ یارِ دیرینہ
وہ قحط عشق کہ دشوار ہوگیا جینا
یہی کہا تھا مری آنکھ دیکھ سکتی ہے
تو مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہر نابینا



تو آﺅ پھر عہد کریں کہ ہم نے صرف حالات کے ستم کو سہنا ہے اور کچھ نہیں کہنا ہے ۔ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی ، رہزنی اور زبان بندی یہ سب کچھ تو صرف ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہیں ۔ مشکل فیصلوں کو غلط نہ کہا جائے کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے ۔ ہم احمد فراز کے اشعار سے لطف لیتے ہیں کہ کہیں کوئی مماثلت ہوبھی گئی تو شبلی فراز سنبھال لیں گے۔
ہم سے کہیں کچھ دوست ہمارے مت لکھو
جان اگر پیاری ہے پیارے مت لکھو
حاکم کی تلوار مقدس ہوتی ہے
حاکم کی تلوار کے بارے مت لکھو
کہتے ہیں یہ دار و رسن کا موسم ہے
جو بھی جس کی گردن مارے مت لکھو
لوگ الہام کو بھی الحاد سمجھتے ہیں
جو دل پر وجدان اتارے مت لکھو
وہ لکھو بس جو بھی امیرِ شہر کہے
جو کہتے ہیں درد کے مارے مت لکھو
خود منصف پابستہ ہیں لب بستہ ہیں
کون کہاں اب عرض گزار ے ، مت لکھو
کچھ اعزاز رسیدہ ہم سے کہتے ہیں
اپنی بیاض میں نام ہمار ے مت لکھو
دل کہتا ہے کھل کر سچی بات کہو
اور لفظوں کے بیچ ستارے مت لکھو



اور ہم نے بھی حالات کو سمجھتے ہوئے نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ سوچ کے عین مطابق نہ لکھنا، لکھنا بھی ہو تو نہ لکھنا ہی ہوتا ہے کہ صرف دل کی مان کر ”آتش نمرود “ میں بے خطر کود جانا ہمارے بس کا روگ نہیں کہ ہم روٹی ، کپڑا اور مکان کی طلب کے مدار کے گرد گھومتے عام عوام ہی تو ہیں ۔ وہ دن گئے جب لوگ صرف دل کی مان کر کوڑے کھاتے تھے ، جیلوں میں جاتے تھے یا بوڑھے ہاتھوں کے ساتھ چکیاں پیستے تھے مگر اپنے مو¿قف ، شعر یا نظم سے منحرف نہیں ہوتے تھے ۔
وہ ظلمتیں ہیں کہ شاید قبول شب بھی نہ ہوں
مگر حصار فلک میں شگاف اب بھی نہ ہوں
تمام شہر ہے شائستگی کا زہر پیے
نہ جانے کیا ہو جو دوچار بے ادب بھی نہ ہوں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجناب وزیر اعظم اور این آراو کا گھسا پٹا بیان : سید مجاہد علی
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم: نواز شریف پھر سیاست کا محور!
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ جنوری 20, 2026
  • آج نام ور کالم نگار ، ڈرامہ نگار ، صحافی منو بھائی کی آٹھویں برسی ہے جنوری 19, 2026
  • گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی جنوری 19, 2026
  • بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ جنوری 18, 2026
  • معروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے جنوری 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.