کراچی:نامور صحافی اور افسانہ نگار رعنا اقبال کراچی میں انتقال کرگئیں۔ وہ معروف صحافی اطہر خالد کی چھوٹی بہن تھی۔ وہ روزنامہ جنگ کی ادبی رپورٹنگ سے بھی وابستہ رہیں۔ ان کی وفات پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد نے گہرے دکھ اورصدمے کا اظہارکیا ہے۔ معروف شاعر،ناول نگار اورصحافی خالد معین نے اپنے تعزیتی پوسٹ میں لکھاکہ رعنا اقبال 90کے عشرے میں کراچی کے ادبی منظرنامے پر چھائی رہیں۔ وہ خود شاعرہ نہیں تھیں مگر انہوں نے نثر نگاری اور نظامت کے میدان میں نام پیدا کیا۔
پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وہ ڈاکٹر ہوگئیں اور وفاقی اردوکالج میں اہم ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے حمایت علی شاعر کے حوالے سے سلاسی پر بھی ایک اہم کتاب مرتب کی۔ انہی کے حوالے سے ایک اورکتاب ” بارشِ گل سے بارشِ سنگ تک“مرتب کی۔
فیس بک کمینٹ