Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سوشل میڈیا پر بحث: راجہ داہر یا محمد بن قاسم، حقیقی ہیرو کون؟
تجزیے

سوشل میڈیا پر بحث: راجہ داہر یا محمد بن قاسم، حقیقی ہیرو کون؟

ایڈیٹرمئی 5, 20208 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raja dahir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں ٹوئٹر پر روزانہ انوکھے قسم کے ٹرینڈز دیکھنے کو ملتے ہیں جن کو پڑھ کے کئی ذہنوں میں سوالات اٹھتے ہیں کہ یہ کیوں ہیں، کس لیے ہیں، اور کس نے شروع کیے ہیں۔لیکن یہ تو شاید کسی کے خواب میں بھی نہیں ہو گا کہ 92 ہجری (711 عیسوی) میں رمضان کی دس تاریخ کو عرب جرنیل محمد بن قاسم کے ہاتھوں دیبل کے مقام پر شکست کھانے والے سندھ کے حکمراں راجہ داہر اپنی موت کے 1300 سال گزرنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ کریں گے۔
جب گھڑی نے بارہ بجائے اور چار مئی کی تاریخ کا آغاز ہوا تو پاکستانی ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ شروع ہوا جو کہ اگلے کئی گھنٹوں سر فہرست رہنے والے ٹرینڈز میں شامل رہا۔ وہ تھا #RajaDahirIsNationalHero۔
سرمد لغاری نامی صارف کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں یہ ہیش ٹیگ سب سے پہلے استعمال ہوا جس میں لکھا تھا کہ ‘دوستو، کل کے لیے تیار ہو جاؤ اور انھیں بتا دو کہ راجہ داہر ہمارا قومی ہیرو ہے نہ کہ محمد بن قاسم۔‘
اس کے بعد سے راجہ داہر کے حق میں ٹویٹس سامنے آنے لگیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ راجہ داہر ایک ایسے سندھ کے حکمراں تھے جہاں ہر طرف خوشحالی اور مذہبی رواداری تھی اور ہر کسی کو اپنی عبادات کرنے کی اجازت تھی۔ داہر نے اپنی عزت اور اپنی زمین کو اپنی زندگی پر فوقیت دی اور شہید ہو گیا۔
اسی طرح ایک اور صارف رفیق احمد لکھتے ہیں ’عرب جارحیت کے خلاف اور سندھ کی خود مختاری کے خاطر راجہ داہر نے بہادری سے اپنی جنگ لڑی اور اپنی جان قربان کی۔‘
شام پانچ بجے کے قریب پاکستان کی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ صارف شمس الدین احمد نے ایک نئے ہیش ٹیگ کو متعارف کرایا جس میں انھوں نے راجہ داہر کو شکست دینے والے جرنیل محمد بن قاسم کو ’دھرتی کا ہیرو‘ قرار دیا۔
#محمد_بن_قاسم_مسلم_ہیرو والا ہیش ٹیگ نہایت تیز رفتاری سے ٹرینڈ پینل پر بڑھتا گیا اور پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔
ایک اور اکاؤنٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’آج یوم باب الاسلام ہے جب 10 رمضان المبارک کو محمد بن قاسم نے اس سرزمین کو اسلامی کی روشنی سے منور کیا تھا۔‘
اسی نوعیت کا ایک اور پیغام ٹویٹ کیا محمد توصیف نے جنھوں نے لکھا کہ ’مظلومینِ اسلام کی فریاد پر لبیک کہنے والے عظیم مجاہد، فاتح سندھ محمد بن قاسم نے نے 10رمضان کو، 17برس کی عمر میں، سندھ فتح کر کے سرزمینِ ہند میں پہلی بار پرچمِ اسلام بلند کیا۔‘
محمد بن قاسم – پہلے پاکستانی؟
پاکستان میں تاریخ اور معاشرتی علوم کی کتب کا جائزہ لیا جائے تو نظر آتا ہے کہ محمد بن قاسم کی دیبل میں فتح کو برصغیر ہند میں اسلام کا پہلا قدم اور پہلی جیت تصور کیا جاتا ہے۔
سنہ 1998 میں حکومت پاکستان کے وفاقی ادارہ برائے اعداد و شمار جانب سے شائع کردہ کتاب ’ففٹی ائیرز آف پاکستان‘ میں محمد بن قاسم کی سندھ میں جیت کو قیامِ پاکستان کی بنیاد ڈالنے سے تشبیہ دی جاتی ہے اور انھیں ’پہلا پاکستانی‘ قرار دیا جاتا ہے۔
سابق آمر جنرل ضیا الحق نے سنہ 1977 میں نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کیں اور اس کے بعد سے نصابی کتب میں محمد بن قاسم کو بطور ایک مثالی حکمران پیش کیا جاتا ہے ’جن کی رعایا جو کہ ہندو حکمران راجہ داہر کے ظلم و ستم سے نالاں تھی، ان سے بے حد خوش ہوئی اور ان کی خوش اخلاقی سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی۔‘
ٹوئٹر پر جاری اس بحث اور راجہ داہر اور محمد بن قاسم کے حوالے سے منسوب واقعات و بیانات کی حقیقت جاننے کے لیے بی بی سی نے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر منان احمد آصف سے رابطہ کیا۔
پروفیسر منان نے بی بی سی کو بتایا کہ کہ جماعت اسلامی نے 70 کی دہائی سے یوم باب الاسلام منانے کا آغاز کیا اور بعد ازاں جنرل ضیا نے نصابی کتب میں محمد بن قاسم کے کردار اور ان کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔اسی حوالے سے پانچ سال قبل اپنے ایک مضمون میں پروفیسر منان لکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے عرب مسلمانوں کی اہمیت اور کردار پر تعریفی لٹریچر تیار کروایا اور اس میں جزیرہ نما عرب اور پاکستان کے مابین براہ راست تعلق کو ثابت کرنے کی کوشش کی۔
راجہ داہر یا محمد بن قاسم – ہیرو کون؟
لیکن جہاں محمد بن قاسم کو پہلے پاکستانی کے طور پر پیش کیا گیا، کئی پاکستانیوں نے تاریخ میں اس ’تبدیلی‘ کو منظور نہیں کیا۔
معروف سندھی سکالر اور سیاستدان جی ایم سید نے قریباً پچاس برس قبل اپنی ایک کتاب میں راجہ داہر کو بطور ہیرو پیش کیا جسے ایک ’حملہ آور عرب‘ نے شکست دی۔پروفیسر منان بھی اسی بات کی تائید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 60 کی دہائی میں سندھی قوم پرستوں نے راجہ داہر کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا۔
امور سندھ پر تحقیق کرنے والے ماہر بشریات رفیق وسان نے گذشتہ سال شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں جی ایم سید کی جانب سے راجہ داہر کو بطور ہیرو پیش کرنے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کا سیاسی مقصد تھا اور وہ پاکستانی ریاست کو ’اسلامائز‘ کرنے کی مخالفت کرنا تھا۔‘رفیق وسان نے اسی انٹرویو میں مزید کہا ’جی ایم سید پاکستانی سٹیبلیشمنٹ کی جانب سے برصغیر میں اسلام کی آمد کے بیانیے کی مخالفت کر رہے تھے اور ان کے نزدیک عربوں کا سندھ آنا اسلام کا پھیلاؤ نہیں بلکہ وہ عرب ایک سامراجی قوت کے طور پر یہاں آئے تھے۔’
رنجیت سنگھ کا مجسمہ تو راجہ داہر کا کیوں نہیں؟
راجہ داہر کے حق میں کی جانے والی ٹویٹس میں چند صارفین نے یہ مطالبہ کیا کہ بھنبور کے قلعے پر راجہ داہر کا مجسمہ قائم کیا جائے۔صارف دھنجی کوہلی نے سوال اٹھایا ’اگر پنجاب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ قائم ہو سکتا ہے تو ہمیں راجہ داہر کو خراج تحسین پیش کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے۔ وہ سندھی ہیرو ہیں۔‘
گذشتہ سال جون میں لاہور کے شاہی قلعے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا تو اس وقت بھی ٹوئٹر پر چند صارفین نے اسی مطالبے کو دہرایا تھا۔اس مطالبے پر رفیق وسان کہتے ہیں کہ راجہ داہر کو بطور ہیرو تسلیم کرنا اور ان کا مجسمہ قائم کرنا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ ایسا کرنا پاکستان کی اساس کے خلاف جاتا ہے۔پروفیسر منان بھی اسی بات کی تائید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سنہ 1953 میں پاکستان کے قیام کی پانچ سالہ تقریبات پر شائع ہونے والی دستاویز ’فائیو ائیرز آف پاکستان August 1947-1952 August‘ میں لکھا گیا کہ 712 عیسوی میں محمد بن قاسم نے دیبل کے قلعے کا فتح کیا جس کے بعد باقی پورا سندھ اسلام کے دائرے میں شامل ہو گیا۔پروفیسر منان کے مطابق قیامِ پاکستان کے حصول کے لیے ’ایک اصل حقیقی تاریخ‘ تیار کرنے کا مقصد ریاست کی جانب سے ایک باقاعدہ شعوری کوشش تھی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

راجہ داہر سوشل میڈیا محمد بن قاسم یوم باب الاسلام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات : قصور کس کا ہے ؟۔۔ مظہر حسین باٹی
Next Article محمد حنیف کا کالم: بلوچ والدین اپنے بچے سکول بھیجنا بند کر دیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

عابدہ پروین وہیل چیئر پر نہیں : صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ٹیم کی وضاحت

اکتوبر 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.