Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»سازشیں ہی سازشیں:رولا رپہ/ راؤ خالد
راؤ خالد

سازشیں ہی سازشیں:رولا رپہ/ راؤ خالد

ایڈیٹرستمبر 28, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی دارالحکومت میں آج سے اکتیس سال پہلے اکتوبر1987 ء جب قدم رکھا اور نئی نئی صحافت شروع کی تھی تو جنرل ضیاء کی حکومت تھی انکے اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے درمیان سرد جنگ جاری تھی جو چند ماہ میں ہی لڑائی میں تبدیل ہوگئی اور اوجھڑی کیمپ سانحے نے اسکو جلا بخشی۔ مئی 1988 میں جنرل ضیاء نے جونیجو حکومت بر طرف کر دی۔وہ خود بھی ڈھائی ماہ بعد طیارے کے حادثے میں مارے گئے۔اس طرح ملک سے طویل ترین ڈکٹیٹرشپ کا خاتمہ ہوا لیکن جو سیاسی پسمامندگان وہ چھوڑ گئے انہوں نے سازشوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا تھا۔ اس لئے بظاہر 1988 ء سے لیکر 1999 ء تک ملک میں جمہوری دور کا احیاء ہوا لیکن ایک سے بڑھ کر ایک سازش ہوئی۔ 1990 ء میں بینظیر بھٹو کی حکومت اسحٰق خان نے نواز شریف کے ساتھ ملکر 58(2)بی کے اختیارات استعمال کر کے توڑ دی اور پھر اسی صدر نے نواز شریف حکومت کو 1993 ء میں بینظیر بھٹو کے ساتھ ملکر اسی آئینی اختیار کے تحت رخصت کر دیا۔نواز شریف کی حکومت نسیم حسن شاہ کی سپریم کورٹ نے بحال ضرور کی لیکن چند ماہ بعد وہ خود ہی استعفیٰ دے کر چلے گئے۔ 1996 ء میں بینظیر بھٹو کے منہ بولے بھائی فاروق لغاری نے اپنی بہن کی حکومت نواز شریف کے ساتھ مل کر رخصت کر دی۔1997 ء میں نواز شریف جب دوسری بار وزیراعظم بنے تو انہوں نے فوج سے لیکر اعلیٰ عدلیہ اور اپوزیشن کے چھکے چھڑانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو اپنے حمایتی ججوں کی مدد سے فارغ کرایا،آرمی چیف جنرل کرامت کو گھر بھیجا اور بینظیر بھٹو کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جبکہ آصف زرداری جیل میں سڑتے رہے۔اس وقت اپوزیشن بری طرح سہمی ہوئی تھی۔اس وقت پاکستان کی ایک بہت جمہوریت پسند جماعت کے سربراہ سے میری ہلکی پھلکی تکرار ہوئی کہ میاں نواز شریف سویلین بالا دستی قائم کر رہے ہیں لیکن وہ اس سے متفق نہیں تھے۔ انکے خیال میں یہ شاونزم ہے کہ آپ تمام اداروں کو تہہ وبالا کردیں اور نام سویلین بالا دستی کا استعمال کریں۔جب پوچھا کی حل کیا ہے تو انہوں نے انتہائی بے بسی سے کہا کہ حل ایک ہی ہے جو ہم نہیں چاہتے۔ اور پھر وہی حل ہوا جو وہ نہیں چاہتے تھے۔ جنرل مشرف نے 12 اکتوبر1999 ء کو اپنی برطرفی کے رد عمل میں میاں نواز شریف کو جیل بھیج دیا۔سازشیں جنرل مشرف کے آنے کے بعد بھی نہیں رکیں۔ وزیر اعظم جمالی کی فراغت بھی سازش کا نتیجہ قرار پائی اور آخری وقت میں ہمایوں اختر کی بجائے جنرل مشرف کی طرف سے شوکت عزیز کا جمالی صاحب کی جگہ پر انتخاب بھی سازش قرار دیا جاتا رہا۔مشرف کی فراغت کو بھی ایک سوجھی سمجھی سازش سمجھا جاتا ہے جس میں پاکستان کے طاقتور طبقے کے علاوہ بین الاقوامی قوتوں کا بھی نام لیا جاتا ہے۔2011ء میں میمو گیٹ آیا تو بر سر اقتدار پیپلز پارٹی نے سازش کا شور مچایا کہ صدر زرداری کو اس میں خوامخواہ ملوث کیا جا رہا ہے جو کہ کچھ غلط بھی نہیں تھا اور سپریم کورٹ نے بھی اسکی تصدیق کر دی۔ اسی طرح سے جب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سوئٹزر لینڈ کی حکومت کو ایک خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کی معمولی سی سزا ہوئی اور اس سزا کی توضیح کے لئے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے نیا بنچ بنا کر گیلانی صاحب کو نا اہل قرار دیا تو پھر سازش کا واویلا مچا۔ میاں نواز شریف تیسری بار اقتدار میں آئے تو عمران خان کی طرف سے دھاندلی کے الزامات اور 2015 ء کا دھرنا بھی سازش قرار پایا۔ نواز شریف کے خلاف پناما کیس اور اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سازش کہا جاتا رہا ہے۔ احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم صفدر اور انکے شوہر نامدار کی سزا پر بھی سازش کا واویلا جاری ہے۔ اب جبکہ انکو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عارضی ریلیف ملا ہے تو اس میں بھی بہت سے لوگوں کو جو سپریم کورٹ اور احتساب عدالت کے فیصلے کو درست مانتے ہیں سازش نظر آ رہی ہے۔قومی احتساب بیورو کو اس سازش کا سرغنہ قرار دیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپیل کی سطح پر مقدمہ انتہائی بد دلی سے لڑا جبکہ یہ بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ ریفرنس دائر کرتے وقت ہی اس میں ایسی خامیاں چھوڑ دی گئی تھیں کہ میاں نواز شریف کو با لآخر بری ہی ہونا تھا۔نواز شریف کی رہائی کے بعد ایک اور سازشی تھیوری میدان میں ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنا رہے ہیں۔ بہت جلد یہ اتحاد حکومت کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کرے گا اور میاں نواز شریف جن کا بیانیہ پہلے ہی بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے انہیں کچھ بین الاقوامی طاقتوں کی حمایت خاص طور پر امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہو گی جو کہ پاکستان سے بہت ناراض ہے۔کچھ لوگ جو نواز شریف کے بارے میں مودی کا یار ہونے کے طعنے پر یقین رکھتے ہیں بہت دور کی کوڑی لائے ہیں کہ بھارت کی طرف سے دھمکیاں بھی نئی حکومت پر دبائو بڑھانے کی سازش کا حصہ ہیں۔اسی تناظر میں موجودہ حکومت کے لئے اگلے چند ماہ بہت مشکل ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔سازشوں کا دور ہے کہ ختم ہونے کو نہیں آرہا لیکن اس دوران ایک بات کا ادراک نہیں کیا جا رہا کہ 23 نومبر 2002 ء کو میر ظفراللہ جمالی کے منتخب وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے سے لیکر 30 مئی 2018 ء تک تین منتخب اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی ہے۔ ایک قدر مشترک البتہ رہی ہے کہ وزراء اعظم اپنی مدت پوری نہیں کر پائے لیکن انکی جماعت کی حکومت قائم رہی۔ تاریخی امر یہ ہے کہ تیسری بار مسلسل پر امن انتقال اقتدار ایک سویلین حکومت سے دوسری سویلین حکومت کو ہوا ہے۔تمام تر سازشوں کی خبروں کے باوجود وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔اس بار وزیر اعظم بھی پانچ سال مکمل کرتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہرلباس میں ننگ ِوجود۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں (36 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.