Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 23, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان
  • ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ، شریعہ اکیڈمی کی سابق ڈی جی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء انتقال کر گئیں
  • کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت : اوگرا نے ملک بھر کے لیے وارننگ جاری کر دی
  • شاہد راحیل خان اور کہانی پاکستان کی : محمد عمران کا کتاب کالم
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ : ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی تجویز
  • عطاءالحق قاسمی کا کالم : لعنتی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں (36 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں (36 ) ۔۔ رضی الدین رضی

رضی الدین رضیستمبر 28, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حافظ سراج اور عطاءاللہ خوش نویس کی رفاقت

اکثر ہماری کوشش ہوتی تھی کہ دفتر سے عطاءاللہ خوش نویس یا خطاط حافظ سراج صاحب کے ہمراہ دفتر سے روانہ ہوا جائے ۔ عطاء اللہ ہمارے کالم کی کتابت کرتے تھے اور حافظ سراج صاحب بہت اعلیٰ پائے کے خطاط تھے جو بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری کے ادارے منہاج القران کے اشاعتی ادارے سے منسلک ہو گئے ۔ ہمارے کالم کا پہلا لوگو بھی حافظ سراج صاحب نے ڈیزائن کیا تھا ۔ حافظ صاحب اور عطاء اللہ دونوں سائیکل پر بستی خداداد کے لیے روانہ ہوتے تھے۔ اب اس بستی کوخداداد کالونی کہا جاتا ہے۔عطاءاللہ یا حافظ سراج صاحب کی ڈیوٹی ہم سے پہلے ختم ہوجاتی تھی ۔عطاءاللہ خوش نویس تھا اور اخبار کے لیے باریک میٹر لکھتاتھا۔اس کا کام پہلے ختم ہوتا ، حافظ سراج صاحب شہ سرخی لکھتے تھے اور جب شہ سرخی لکھی جاتی تو اس کی فلم بنوانے اور اس کوکاپی پر چسپاں کرنے کے عمل میں آدھ پون گھنٹہ مزید لگ جاتاتھا۔سو یہ دونوں کبھی تو ہمارے انتظار میں کچھ دیر ٹھہر جاتے اوراگر ہمیں زیادہ دیر ہوتی تو وہ دفتر سے چلے جاتے کیونکہ ان کاسفر بھی تو زیادہ تھا۔



قبرستان والی سڑک سے ڈرتے ڈرتے گزرنے والا نوجوان

ان کی غیرموجودگی میں ہم کسی اور ساتھی کو ریلوے سٹیشن پر چائے کی دعوت دیتے ۔مقصد صرف یہ ہوتا کہ قبرستان حسن پروانہ سے گزرتے ہوئے ہم تنہا نہ ہوں ۔مُردوں کے مقابلے کے لیے کوئی ہمارے ساتھ ضرور ہو۔اب کسی کو یہ تو نہیں بتایا جاسکتا تھا کہ ہمیں قبرستان والی سڑک سے گزرتے ہوئے خوف آتا ہے ۔ساتھی تو اس پر ہمارا مذاق اڑاتے کہ بے دھڑک ، بےخوف ہو کر” ڈرتے ڈرتے “ کے عنوان سے مارشل لاءکے خلاف کالم لکھنے والا قبرستان سے تو واقعی ڈرتے ڈرتے گزرتا ہے۔زندہ لوگوں کو آنکھیں دکھانے والا بند آنکھوں والے مردوں سے ڈرتا ہے۔



عارف محمود قریشی ، مُردوں اور خفیہ والوں کا تعاقب

عارف محمودقریشی اسی اخبار میں رپورٹرتھے اور کوئی سنتا ہی نہیں کے نام سے کالم لکھ کر لوگوں کو اپنی بات سنانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔عارف محمودقریشی دفتر سے جلدی چلے جاتے تھے لیکن کبھی کبھار ہم اپنا خوف دورکرنے کے لیے انہیں روک لیا کرتے تھے۔وہ تازہ تازہ لاہور قلعے کی قید کاٹ کرآئے تھے۔ان کے ساتھ بیٹھ کر جنرل ضیاءکو برا بھلا کہنے کا بہت لطف آتاتھا۔عارف محمودقریشی کے ساتھ چلتے ہوئے مُردو ں کی بجائے خفیہ والوں کے تعاقب کا خوف ہوتا تھا۔اور یہ خوف ہمارے لیے مُردوں کے خوف سے کم تھا۔سو جب ان میں سے کوئی بھی ہمارے ساتھ نہ ہوتا تو ہم تنہا دھڑکتے دل کے ساتھ سبزی منڈی والے موڑ سے پہلے سائیکل تیز تیز چلانا شروع کردیتے۔

مُردہ ہمارے استقبال کے لئے سڑک پر آ گیا

اس دوران کبھی یوں محسوس ہوتا کہ جیسے کوئی ہمیں آواز دے رہا ہے ، کوئی ہمیں اپنے پاس بلا رہاہے۔ منہ سر لپیٹے شدید سردی میں سفید چادر اوڑھے کوئی راہ گیر بھی دکھائی دیتا تو ہمیں یوں لگتا کہ جیسے کوئی مردہ ہمارے استقبال کے لیے سڑک پر ہی آگیا ہے۔اسی بھگدڑ میں ایک بار تو عین قبرستان کے وسط میں ہمارے سائیکل کی چین اتر گئی تھی ۔”جائے ماندن نہ پائے رفتن“۔ ایک بار تو جی چاہا کہ سائیکل وہیں سڑک پر چھوڑ کر بھاگ جائیں لیکن پھر اگلے ہی لمحے سوچا کہ سائیکل تو مُردوں کے کسی کام نہیں آئے گی اور آج اگر سائیکل بھی چھوڑ دی تو پھر کل سے یہ راستہ پیدل بلکہ دوڑ کر طے کرنا پڑے گا۔مختصر یہ کہ ہم سرپٹ سائیکل دوڑاتے ،ہانپتے کانپتے جی پی او تک پہنچتے وہاں رک کر کچھ دیر اپنی سانسیں بحال کرتے کہ وہاں سے امروز کے دفتر اور ڈیرہ اڈا کی رونقیں شروع ہوجاتی تھیں۔
( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسازشیں ہی سازشیں:رولا رپہ/ راؤ خالد
Next Article سکول وین میں جھلسنے والے بچوں کا نوحہ : صدائے عدل / قیصرعباس صابر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ، شریعہ اکیڈمی کی سابق ڈی جی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء انتقال کر گئیں

جون 22, 2025

ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : ہمارے نصیب کے داغی آم

جون 21, 2025

کون ہو گا جس نے میرے باپ کی موت کی خبر بنائی ہو گی ؟ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

جون 21, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ جون 23, 2025
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ جون 23, 2025
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان جون 22, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.