Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»سیاست بچوں کا کھیل نہیں۔۔رولا رپہ/راؤخالد
راؤ خالد

سیاست بچوں کا کھیل نہیں۔۔رولا رپہ/راؤخالد

ایڈیٹرجولائی 14, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا کوئی اتنا بھی سادہ ہو سکتا ہے کہ اپنی قبر خود کھود لے اور طرح اس پر یہ کہ وہ اسے دشمنوں کی قبر قرار دیتارہے۔اس قبر کی کھدائی کے وقت وہ سارے کردار جو اس قبر میں دفن ہونے والے کو جانتے ہوں وہ آپ کے دائیں بائیں بیٹھے ہوں۔ انکے چہروں پر پریشانی عیاں ہو لیکن وہ آپکو نہ بتائیں کہ بی بی ڈان لیکس سے شروع ہو کر اباّ جی کو جی ٹی روڈ سے لیجانے اور بیعانہ دیکر بیانیہ بنانے سے لیکر جج صاحب کی ویڈیو دکھانے تک آپ اپنی قبر کھودنے کے لئے اندھا دھند کدال چلائے چلی جا رہی تھیں ۔ لیکن وہ کیوں روکیں۔ اگر وہ مریم صفدر کو اس سادگی(بیوقوفی نہیں) سے روکتے تو انکی سیاست کے راستے بند تھے۔ بیٹے کو سیاسی و ارث بنانے کا خواب کبھی پورا نہ ہوتا اگر میاں نواز شریف کی بیٹی اس قدر سادہ نہ ہوتی۔ اسکو خبر ہی نہیں ہوئی کہ کس طر ح چچا جان اور انکے حواریوں نے مکھن سے بال کی طرح اسے سیاسی میدان سے نکال کر باہر رکھدیاہے۔سنا تھا سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اب دیکھ رہے ہیں۔اس سارے قضئے کا قانونی پہلو بہت اہم ہے لیکن اس بارے میں کوئی رائے اس لئے نہیں دی جا سکتی کہ عدالت کا احترام اور قانون مانع ہے۔ملک کی سب سے بڑی عدالت میں اس سلسلے میں دائر درخواست سماعت کے لئے بھی مقرر ہو چکی ہے۔جج ارشد ملک اپنا بیان حلفی دے چکے ہیں اسکی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج صاحب کی خدمات وزارت قانون کو واپس کر دی ہیں۔انکی قسمت کا فیصلہ کب ہو گا لیکن مریم صفدر اپنی سیاسی قسمت پر خود ہی حتمی فیصلہ دے چکی ہیں۔اب کوئی معجزہ ہی انہیں سیاسی میدان میں سرخرو کر سکتا ہے ورنہ انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جس دن مریم نے ویڈیو والی پریس کانفرنس کی میں نے اپنے ایک دوست جو انکے لئے خاصی ہمدردی رکھتے ہیں فون پر کہا کہ یہ محترمہ ٹریپ ہو گئی ہیں کوئی انکو سمجھانے ولا نہیں۔ انہوں نے اس موضوع پر شاید فون پر گفتگو کو غیر محفوظ سمجھا اسلئے معمولی مزاحمتی دلائل کے بعد کہا کہ اس پر بات کرینگے، میں آپ کو پورا ٹرانسکرپٹ بھیج رہا ہوں، آپ پڑھیں گے تو سمجھ آ جائے گی۔میں نے کہا بھائی یہ گفتگو جج صاحب اور میاں نواز شریف کے خاص آدمی کے درمیان ہے اسکے ٹرانسکرپٹ میں جو بھی لکھا ہو یہ مریم کے گلے پڑ جائے گی۔لیکن انکوجج صاحب کے بیان حلفی جمع کرانے تک یقین نہیں ہے۔سب کرداروں کے بے نقاب ہونے کے بعد بھی وہ پر امید ہیں کہ اس ویڈیوسے میاں صاحب کی رہائی ہو کے رہے گی۔ مجھے اپنے ایک بچپن کے دوست کا قصہ یاد آ گیا۔ وہ اسلام آباد میں صحافت کر رہے تھے میں نے کچھ سال بعد اس شعبے کو جوائن کیا۔محترمہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت قائم ہوئی تو انہوں نے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں1989 ء کی سیف گیمز (ساؤتھ ایشین ممالک) کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے انہوں نے فنڈ اکٹھا کرنے کی ٹھانی اور جنرل عارف اس مشن کے سربراہ بنا دئے گئے۔سیف گیمز کے لئے دس روپے کا ریفل ٹکٹ جاری کیا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے لاکھوں کے انعامات دینے کا اعلان ہوا۔ ہمارے سینئر صحافی دوست نے ٹکٹ خریدی اور گھر آ کر اعلان کیا کہ وہ ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے جا رہے ہیں ۔ پوچھا کیا ہوا، فرمایا کہ ریفل ٹکٹ پر پہلا انعام میرا نکلنا ہے اور میں نے سب سے پہلے کار خریدنی ہے۔ انعام نکلنے میں دو ماہ ہیں میں نے سوچا اس دوران ڈرائیونگ سیکھ لوں۔ہمارے دوست بہت مرنجاں مرنج شخصیت کے حامل ہیں اس لئے ہم انکی اس خود اعتمادی سے بہت محظوظ ہوئے، لیکن مریم بی بی نے اس ویڈیو کی رونمائی والی پریس کانفرنس سے لیکر اب تک کچھ بھی ازراہ تفنن کیا ہے نہ کہا ہے۔وہ بہت سنجیدگی سے اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ اس ویڈیو کے بعد عدالت پہلا حکم انکے والد بزرگوار کی رہائی کا دے گی۔فوراً نہیں لیکن کسی مرحلے پر انکی یہ امید بر بھی آتی ہے تو ان دونوں مقدمات میں جس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک صاحب نے کیا تھااس کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے اس پر اگر ان مقدمات کا کوئی فیصلہ ہائیکورٹ کرتی ہے تو وہ فائل پر موجودحقائق کی بنیاد پر ہو گا۔لیکن قانون کے طالبعلم کی حیثیت سے میرا خیال ہے ، چونکہ سپریم کورٹ جج صاحب کی مریم صفدرکی طرف سے جاری ہونے ہونے والی ویڈیو پر دائر ہونے والی درخواست کی سماعت 16جولائی کو کرنے جارہی ہے تو امکان غالب ہے کہ ہائیکورٹ بھی شاید اس کے فیصلے تک اپیل کو سماعت کے لئے مقرر نہ کرے۔اس لئے مریم بی بی کا میاں نواز شریف کو راتوں رات جیل سے باہر نکالنے کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آتا۔ سیاست بچوں کا کھیل نہیں ، سابق صدر غلام اسحٰق خان بیشک انتہائی شریف النفس اور ایماندار انسان تھے لیکن ہماری سیاست کے ایک بہت ہی جرّی اور طاقتور جزرہے جب تک انکے پیچھے ریاست کی سوچ اور طاقت موجود تھی انہوں نے دو منتخب حکومتوں کو رخصت کیا۔ جب میاں نواز شریف کے ساتھ تنازعہ ایسے موڑ پر آیا جہاں ریاست کو محسوس ہوا کہ انکی ضرورت نہیں تو ایک بہت ہی جہاندیدہ شخص کو صحیح فیصلہ کرنے میں بہت دقّت ہونے لگی۔ اسی طرح سے اسیّ اورنوّے کی دہائی میںنواز شریف کی سیاست کا طوطی بولتا تھا کہ ریاستی ادارے ہر طرح سے مدد کے لئے حاضر تھے۔ جب انہیں آزادانہ طور پر فیصلے کرنے کا موقع ملا تو ایسے متنازعہ فیصلے کئے کہ 1999 ء میں مارشل لا ء لگوا دیا۔ سات سال کی جلا وطنی کے بعد ایک اور موقع ملا اور 2013 ء میں اقتدار بھی۔پہلے دن سے آ بیل مجھے مار والی پالیسی اختیار کی۔ بیل نہیں مارنا چاہتا تھا وہ دور ہو کر بیٹھ رہا۔ لیکن پاناما لیکس کے بعد موصوف نے اپنے بزرجمہروں کی مدد سے جس طرح سے معاملات کو ہینڈل کیا گیا اس نے انہیں تا حیات سیاست کے لئے نا اہل اور 2018 ء میں جیل بھیج دیا۔مریم صفدر بھی سیاست کرنے کے گر سے واقف ہوتیں تو اتنی جلدی اپنوں ہی کی سازشوں کا شکار نہ ہوتیں۔مشیر بدل کر ہی کچھ بچت کی صورت نکل سکتی ہے اگر وہ واقعی جمہوری سیاست کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبات بڑھتی چلی جا رہی ہے۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article حسن منظر: نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی پروا۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.