Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»قدرت کا انتباہ کان کھول کر سنئے۔۔رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

قدرت کا انتباہ کان کھول کر سنئے۔۔رضا علی عابدی

ایڈیٹرجولائی 6, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی کسی نے بتایا کہ لوگ ماچس کی ایک تیلی بچانے کے لئے گیس کا چولہا کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ کیسا غضب ہے۔ لوگ کب سمجھیں گے کہ گیس، پانی اور بجلی ہمیشہ نہیں رہے گی۔ یہ سارے قدرتی وسائل محدود ہیں، دھیرے دھیرے ختم ہو جائیں گے۔ پانی پر تو پہلے ہی برا وقت پڑا ہے، کمیاب ہونے لگا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کی تصویریں نظر سے گزرتی ہیں جن میں ہم نے دیکھا ہے کہ کنویں خشک ہورہے ہیں، جھیلیں سوکھ رہی ہیں۔ وہاں کا یہ منظر دیکھ کر یہاں برطانیہ میں ہمارا یہ حال ہے کہ ابھی تو ہم ٹونٹی گھماتے ہیں اور پانی چھما چھم آنے لگتا ہے لیکن ہمیں اچھی طرح احساس دلا دیا گیا ہے کہ یہ ٹونٹی والی سعادت ہمیشہ نصیب نہیں رہے گی۔ اب حال یہ ہے کہ پانی کا نل بلا وجہ کھلا رہ جائے تو لپک کر بند کرتے ہیں، اس وقت اپنے ہاں کے سوکھے کنوؤں کا خیال آجاتا ہے۔ ہمیں برطانیہ میں آباد ہوئے پچاس برس ہونے والے ہیں۔ جب ہم نئے نئے آئے تھے تو پانی کا بل چار پاؤنڈ کا آتا تھا۔ اب وہی بل چار سو پاؤنڈ کا آتا ہے اور کسی مہینے بارش نہ ہو تو اعلان ہونے لگتا ہے کہ پانی کے ذخیرے سوکھ رہے ہیں۔ یہاں ہمارا یہ حال ہے، ادھر ہندوستان پاکستان میں ہم نے دیکھا کہ لوگ پانی کی ٹونٹی کھول کر کپڑے یا برتن دھوتے ہیں تو پانی کا نل پورے وقت کھلا رہتا ہے اور پانی بہے چلا جاتا ہے۔ اسی طرح گھر کے ہر کمرے کی بجلی جل رہی ہوتی ہے۔ لوگ کسی کام کے لئے کمرے میں جاتے ہیں تو بجلی جلا دیتے ہیں اور کام کرکے جانے لگتے ہیں تو بجلی جلی چھوڑ دیتے ہیں۔ یہاں برطانیہ میں دن ڈھلنے کے بعد اپنی گلی میں چلیں اور مکانوں کے سامنے سے گزریں جن کی بڑی کھڑکیاں کھلی ہوتی ہیں۔ ان میں نظر آتا ہے کہ لوگ جس کمرے میں بیٹھے ہیں بس اسی کی روشنی کھلی ہے باقی ساری بتیاں بجھی ہوئی ہیں۔ اس کا فوری صلہ یوں ملتا ہے کہ بجلی کا بل کم آتا ہے۔ یہی حال گیس کا ہے۔ چولہے جل رہے ہیں تو جلے جارہے ہیں، چاہے ان کے اوپر کچھ بھی نہ پک رہا ہو۔ ہم یہاں برطانیہ میں اس بات پر کڑی نظر رکھتے ہیں کہ گیس کے چولہے کی آنچ اتنی اونچی نہ ہو کہ اس کے اوپر رکھی پتیلی یا کڑھائی سے باہر نکل رہی ہو۔ اس سلسلے کا ایک سرکاری اشتہار یاد آتا ہے جس میں لکھا ہوتا تھا کہ پتیلی گرم کیجئے، باورچی خانہ نہیں۔


سچ تو یہ ہے کہ ہم ایک باورچی خانہ ہی نہیں، پوری دنیا کے ماحول کو گرم کر رہے ہیں۔ جس طرح دنیا میں پٹرول، ڈیزل اور کوئلہ پھونکا جارہا ہے، اس کے نتیجے میں ہماری زمین کے گرد لپٹی ہوئی آکسیجن کی نفیس سی اوڑھنی بھی راکھ ہوئی جارہی ہے۔ آج ہی خبروں میں دیکھا کہ امیزون کے جنگل بے رحمی سے کاٹے جارہے ہیں اور برازیل کی حکومت کی رضامندی سے ان درختوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ ملک کے صدر کو زراعت اور باغبانی کے لئے زمین چاہئے، درخت رہیں نہ رہیں۔ سب جانتے ہیں کہ برازیل کے علاقے کے دسویں حصے پر یہ جنگل پھیلے ہوئے ہیں اور سب یہ بھی جانتے ہیں یہ جنگل ہمارے کرہّ ارض کے لئے آکسیجن پیدا کرتے ہیں جس سے ہماری سانسیں چلتی ہیں، تو اس خیال سے خوف آتا ہے کہ کیا پانی گیس بجلی کی طرح ہوا کی بھی قلّت ہو جائے گی اور کیا ہم منرل واٹر کی بوتل کی طرح آکسیجن کی ٹنکیاں بھی خریدا کریں گے اور ناک میں نلکی لگا کر سویا کریں گے۔
مسئلہ صرف پانی اور گیس بچانے ہی کا نہیں، حکومت نے بڑی حکمت سے کام لیا ہے اور گیس، پانی اور بجلی کے نرخ اس طرح مقرر کئے ہیں کہ جن لوگوں کے گھروں میں بجلی اور گیس کی کھپت کم ہوگی ان کو یہ نعمت سستی فراہم کی جائے گی۔ اسی طر ح زیادہ بجلی اور گیس پھونکنے والوں کے لئے نرخ بھی زیادہ ہوں گے۔ حکومت کی تدبیر اپنی جگہ مگر عام لوگوں کو اس معاملے کی سمجھ بوجھ بھی ہے؟ کیا لوگ اپنے چولہوں اور بجلی کے میٹروں پر نگاہ رکھنے کی زحمت کریں گے یا بھاری بھرکم بل آنے پر احتجاج ہی کرتے رہیں گے۔


میں نے تھرپار کر کے صحرا میں دیکھا، زمین کے نیچے سے نکلنے والے پانی کو صاف کرکے میٹھا بنایا جارہا تھا۔ آس پاس کے لوگ وہیں آکر پانی بھر بھر کر لے جارہے تھے۔ میں متاثر ہورہا تھا کہ بتایا گیا کہ اس علاقے میں حکومت نے پانی کو میٹھا بنانے والے دس پلانٹ لگائے ہیں جن میں نو بیکار پڑے گرد پھانک رہے ہیں، یہ ایک پلانٹ کسی این جی او نے لے لیا تھا وہ اسے بڑی خوبی سے چلا رہی ہے۔ سرکاری کاموں یا ناکامیوں پر ہم پہلے ہی اتنا رو چکے ہیں کہ اب رویا بھی نہیں جاتا۔ کیسی عجیب بات ہے کہ جس کام میں سرکار کا ہاتھ لگ جائے اس کام سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ یہ سب نیتوں کا فتور نہیں تو اور کیا ہے۔
سوکھی پڑی جھیلوں کی خشک تہہ تڑخ رہی ہے، جا بجا ڈھور ڈنگر کے ڈھانچے پڑے نظر آتے ہیں یا مردار خور پرندے تازہ خوراک کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ دنیا کا موسم تلپٹ ہو رہا ہے، ریگستانوں میں سیلاب آرہے ہیں اور بارانی علاقوں میں سوکھا پڑا ہے، کبھی اتنے آندھی طوفان نہیں آتے تھے، اب انہوں نے گھر دیکھ لیا ہے، بستیاں غرقاب ہو رہی ہیں، پہاڑوں پر جمی برف پگھل رہی ہے اور برفانی تودے پھسل کر نیچے وادیوں میں گر رہے ہیں، جب یہ سب نہیں آتا تو زلزلے آجاتے ہیں۔ زمین لرزتی ہے، کانپتی ہے اور اس کی تہہ میں کہیں گڑگڑاہٹ ہوتی ہے۔ کہیں یہ سب ہمارے لئے قدرت کا کوئی پیغام تو نہیں، کہیں اس میں کوئی تنبیہ روپوش تو نہیں، کہیں ایسا تو نہیں کے قدرت بول رہی ہے اور ہم نے اپنے کان بند کر لئے ہیں کہ ہمارے کام تو جاری ہیں، جو عذاب نازل ہوگا اسے آنے والی نسلیں جھیلیں گی۔ ہم کتنی آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ وہ آنے والی نسلیں کسی اور کی نہیں،ہماری ہی اولادیں ہوں گی۔ ہوں گی یا نہیں، بتائیے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’مسلم ہے تو مسلم لیگ (ن) سے جا‘‘۔۔نصرت جاوید
Next Article بابے ایسے بھی ہوتے ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.