Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»تماشا ہوتا ہی ہے ہنسی اڑانے کے لیے۔۔رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

تماشا ہوتا ہی ہے ہنسی اڑانے کے لیے۔۔رضا علی عابدی

ایڈیٹرنومبر 22, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوچتا ہوں دنیا کو کیا ہوگیا ہے۔ ایک عجیب سی بے یقینی ہے۔ کچھ واضح نہیں، کچھ کھل کر سامنے نہیں آرہا ہے۔ کہیں ہنگامہ آرائی ہے، کہیں سیاسی رسہ کشی اور کہیں وہی پرانی ریشہ دوانیاں جاری ہیں جن میں کبھی چال بازی ہے تو کبھی وہی جانی پہچانی عیاری۔ اس سارے خرابے میں اگر کوئی پس رہا ہے یا کچلا جا رہا ہے تو اس مخلوق کو آج کی اصطلاح میں عوام کہتے ہیں۔ شام میں کون سی قیامت نہیں ٹوٹی، ایران میں اس وقت بھی خون خرابے کی صورتِ حال ہے۔ فلسطین میں ذرا خاموشی ہوتی ہے تو پھر کہیں سے فساد پھوٹ پڑتا ہے اور سب سے زیادہ ستم بچوں اور عورتوں پر ہوتا ہے لیکن دنیا کا جو خطہ ان دنوں ہیجان میں مبتلا ہے وہ ہانگ کانگ ہے جہاں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے انقلاب برپا کر رکھا ہے۔ جمہوریت کی کھلی فضا میں جینا چاہتے ہیں لیکن چین وہاں اپنا نظام قائم کرنا چاہتا ہے۔
مگر جو فساد ہماری رگِ جاں سے قریب برپا ہے اس پر بقول میر تقی میر”دل ڈھہا جائے ہے“۔ کشمیر کے صدیوں سے چین کی زندگی گزارنے والے باشندوں پر وہ قیامت ٹوٹی ہے جس کا قیاس کرنا بھی مشکل ہے۔ لوگوں کو ان کے گھروں میں بند کر دیا گیا ہے۔ نہ انہیں خوراک میسر ہے نہ دوائیں، یہاں تک کہ چھوٹے بچوں کو دودھ بھی خدا جانے نصیب ہوتا ہے یا نہیں۔ ظالموں نے علاقے کا گلا اس بری طرح گھونٹا ہے کہ لوگوں کی آواز دنیا تک نہیں پہنچ رہی ہے اور اگر پہنچ بھی جائے تو زمانہ کشمیر سے اتنا لاتعلق ہوگیا ہے کہ احتجاج تو رہا ایک طرف، کہیں سے ا±ف کی آواز بھی نہیں آرہی ہے۔
ایک رہ گیا پاکستان جہاں ہونا تو یہ تھا کہ کشمیر کا نعرہ لگاتے ہوئے لوگ گھروں سے نکل آتے اور ایک طوفان سا اٹھاتے، وہاں معاملہ اتنا بے ڈھنگا ہوگیا کہ جس پاکستان سے کشمیریوں نے خدا جانے کتنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہوں گی، اس کی طرف سے اب ان کے حوصلے جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہوں گے۔ یہی وقت تھا جب کئی عشروں کی دبی ہوئی چنگاریوں سے شعلے اٹھائے جا سکتے تھے، ایک صاحب کے جی میں ا?ئی کہ انقلاب برپا کرکے حکومت کا تیا پانچا کیا جائے اور اقتدار کی کسی بھی مسند پر براجمان ہوا جائے۔ پاکستان کا سارا میڈیا سب کچھ بھول بھال پر اس غول بیابانی کی سیاست میں الجھ گیا اور ادھر مودی سرکار نے کشمیر کا بٹوارہ کرکے لدّاخ کے علاقے میں اپنا حاکم بھی بھیج دیا۔ اسی کو کہتے ہیں سیاسی شطرنج۔ پاکستانی میڈیا ابھی آزادی مارچ اور دھرنے کی چٹ پٹی خبروں کے مزے لوٹ کر فارغ ہی ہوا تھا کہ حالات نے سیاست کی طشت پر سجا کر ایک اور نیا اور گرما گرم موضوع پیش کر دیا۔ ابھی تو نہیں، کچھ عرصے بعد ہمارے بچے جب بڑے ہوں گے تو یہ سوچ سوچ کر قہقہے لگائیں گے ایک سزا یافتہ صاحب کو ایسی بیماری لگی کہ جس کا ملک میں کوئی علاج نہ تھا اور ملک میں مباحثہ چل رہا تھا کہ انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے یا نہیں کیونکہ یہ ایک بار شکنجے سے نکل گئے تو ہم بیٹھے ہاتھ ہی ملا کریں گے۔ ہمارے بچے تو خیر جب ہنسیں گے تب ہنسیں گے، دنیا پہلے ہی ہماری ہنسی اڑا رہی ہے۔ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں، تماشا ہوتا ہی ہے ہنسی اڑانے کے لئے۔
یہ عجیب بات ہے کہ مغربی دنیا کے کتنے ہی علاقوں میں بھی شکلیں بدل بدل کر یہ تماشا جاری ہے۔ پیرس کی سڑکوں پر گھمسان کا رن پڑا اور حکومت کی بقول شخصے چولیں ہل گئیں۔ اسپین میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور اس تحریک کے خلاف بھی تحریک جاری ہے۔ دونوں ہی جانب سے سر پھٹول ہو چکی ہے۔ افریقہ اور جنوبی امریکہ کے ملکوں کا تو حساب رکھنا مشکل ہے۔ آئے دن کہیں نہ کہیں فساد برپا ہوتا رہتا ہے۔ یہ سب کیا ہے۔
میرا خیال ہے کہ وہ موسم والی بات درست ہے کہ موسم کا انسانی مزاج پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے کہ کبھی ہم مضمحل ہوتے ہیں اور کبھی مضطرب، کبھی سرشار ہوتے ہیں اور کبھی تروتازہ، ان کیفیتوں میں موسم کا بڑا دخل ہوتا ہے جس کا کبھی ہمیں احساس ہوتا ہے اور کبھی نہیں، یعنی ضروری نہیں کہ ہمارے مزاج پر اثر انداز ہوتا موسم اپنے روپ رنگ بدلتا ہوا عملاً نظر بھی آئے۔ کبھی بدلیاں چھائی ہوں یا گرج چمک ہو رہی ہو یا جھکڑ چل رہے ہوں یا فضا بے حد ساکت ہو اور اسی مناسبت سے ہم پر کوئی کیفیت طاری ہے، ضروری نہیں۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس میں ہوا کے دباﺅ کا بھی ہاتھ ہوتا ہے جو نظر نہیں آتا اور محسوس بھی نہیں ہوتا لیکن خاموشی سے ہماری ذہنی کیفیتوں کو متاثر کرتا رہتا ہے۔ یوں سوچیں تو کہہ سکتے ہیں کہ یہ جو دنیا کا موسم تلپٹ ہو رہا ہے یہی سارے فساد کی جڑ ہے۔ دنیا کے موسم پر وہ افتاد پڑی ہے کہ کسی ٹھکانے پر نہیں رہا۔ عرب ریاستوں کے ریگستانوں میں سیلاب آ رہے ہیں، ہمارے تھرپارکر کے بے آب و گیاہ علاقوں میں بجلیاں کڑک رہی ہیں اور گر کر لوگوں کو مارے ڈالتی ہیں۔ کہیں سمندر کی سطح اونچی ہوئی چلی جاری ہے اور جزیرے غرقاب ہو رہے ہیں۔ کہیں جھیلیں سوکھ گئی ہیں اور کہیں دریا خشک ہوئے جاتے ہیں۔ ہو نہ ہو، یہ حالات ہمارے دل و دماغ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ہماری سوچنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیتیں موسم کے رنگ میں رنگ رہی ہیں اور اسی کی تابع ہو رہی ہیں ورنہ بارہا عقل یہ سوچ کے دنگ رہ جاتی ہے کہ بیٹھے بٹھائے انسان پر ایسی کون سے بپتا ٹوٹتی ہے کہ وہ اپنا بھی سر پھاڑے ڈالتا ہے اور دوسروں کا بھی۔
سوچیں تو خیال ہوتا ہے کہ شاید کچھ یہی حال ہماری آنکھوں کا بھی ہے۔ سڑکوں پر پاگل کتّے ہمارے بچّوں کو بھنبھوڑ رہے ہیں اور ہماری آنکھیں خشک ہو رہی ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”ڈرائیور“ کے ”اتحادی“۔۔عطا ءالحق قاسمی
Next Article Those who love us…۔۔رﺅف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.