Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
  • عرفان صدیقی کا انتقال اور سیاست کے گندے کھیل کے چسکہ فروش : نصرت جاوید کا کالم
  • جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم
  • صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم
  • ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں (24 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں (24 ) ۔۔ رضی الدین رضی

رضی الدین رضیاگست 8, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گرم پانی کی برسات اور بوٹی بھوننے کی روایت

گرد اڑاتے تاتاریوں پر گرما کی پہچان رکھنے والے ملتان میں گرم پانی کی برسات ہونے لگی۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ وہ جس شہر میں آئے ہیں اس کی بہت عجیب روایات ہیں ۔ مؤرخین کہتے ہیں کسی زمانے میں بوٹی بھوننے کے لئےایک درویش نے ملتانیوں سے آگ مانگی تو اہلِ ملتان نے اسے آگ دینے سے انکار کردیا۔ درویش کوجلال آ گیا ۔ نام ان کا شمس تھا ، انہوں نے آسمان کی جانب دیکھا اور شکوہ کیا کہ ملتان والے تو بوٹی بھوننے کے لئے مجھے آگ بھی نہیں دے رہے۔ایسے میں سورج شمس کی مدد کوآیا ، بلکہ روایات کے مطابق سورج سوا نیزے پرآ گیا اورحضرت شاہ شمس نے سورج کی گرمی میں بوٹی بھون کر کھا لی ۔



دھپ سڑی سے شیعہ میانی تک

جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا اسے ہمارے بچپن میں’’ دھپ سڑی ‘‘ کہا جاتا تھا پھر یہ سورج میانی کہلایا اور جب امن محبت کا درس دینے والے ملتانی بھی فرقوں میں تقسیم ہو گئے توکچھ لوگ اسے شیعہ میانی بھی کہنے لگے ۔ بوٹی بھوننے والی اس روایت میں کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ، لیکن یہ کچھ سوالات ضرور جنم دیتی ہے۔مثلاً یہی سوال کہ آخر ملتانیوں نے حضرت شاہ شمس کو آگ دینے سے انکار کیوں کردیا تھا؟اگر وہ ایسا نہ کرتے تو شاید یہ شہر اُس زمانے سے اب تک اس طرح سورج کے عتاب کا شکاربھی نہ ہوتا۔

ملتانیوں نے شمس کو آگ کیوں نہ دی ؟

ایک خیال یہ بھی ابھرتا ہے کہ کیا ملتان والے اس زمانے میں کسی کو آگ دینے کے بھی روادار نہیں تھے؟خیر روایات اور قصے کہانیوں پر ہم تو آنکھیں بند کرکے یقین نہیں کرتے۔ ہاں جو یقین کرتے ہیں انہیں پھر یہ بات بھی تسلیم کرنا پڑے گی کہ روادار سمجھے جانے والے ملتانی کسی زمانے میں کسی کو آگ دینے کے بھی روادارنہیں تھے۔

دھپ سڑی ، عدالت اور مقدروں کے جلے



آئیں واپس دھپ سڑی چلتے ہیں ، یہ کم وبیش وہی جگہ ہے جہاں اب ہائی کورٹ کی پرشکوہ عمارت ہے۔جہاں مقدروں کے جلے اپنی تقدیر کے فیصلے سننے آتے ہیں۔اوریہی وہ جگہ ہے جہاں ایک بار ایک سائل نے عدالت سے مایوس ہو کر خودسوزی کی تھی ۔وہ آگ میں جلتاتھا اور لوگوں کومعلوم نہیں تھا کہ وہ اسی مقام پرجل رہاہے جہاں ایک درویش نے سورج کوبلایاتھا اور پھراپنا نام شمس رکھا تھا۔اوراسی مقام سے کچھ فاصلے پر وزیراعظم ہاﺅس تھا ۔یوسف رضاگیلانی کا گھر اوراس گھرکی بلندوبالا دیواریں جواس وقت اتنی بلند نہیں تھیں جب وہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز نہیں تھے۔اورجب عوام نے انہیں اس منصب پرپہنچا دیا تو دیواریں بلند کردی گئیں کہ ملتانی اپنے حاکم سے ملاقات نہ کرسکیں۔ اورصرف دیواریں ہی بلند نہیں کی گئیں راستوں پر رکاوٹ بھی کھڑی کردی گئیں۔ اور ان بلند دیواروں کے سامنے دھپ سڑی کے آس پاس ایک فریادی نے بھی خودسوزی کی تھی۔

( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں افغان مریضوں کو درپیش مسائل ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
Next Article ریاستِ مدینہ کی راہ پر : کرچیاں / ایم ایم ادیب
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

حسان شاہد سے ڈاکٹر احمد خلیل تک : انتھک محنت ، محبت اور اداسیوں کی کہانی : شاہد راحیل خان کی زبانی

اکتوبر 26, 2025

ملتان پریس کلب کے سابق صدر راؤ وسیم اصغر انتقال کر گئے : نماز ِ جنازہ میں سیکٹروں افراد کی شرکت

اکتوبر 26, 2025

صاحبِ نقدِ ہنر ایاز صدیقی کاشعری رتبہ : امین جالندھری کا اختصاریہ

اکتوبر 24, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ نومبر 15, 2025
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت نومبر 14, 2025
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر نومبر 14, 2025
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور نومبر 13, 2025
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی نومبر 13, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.