Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»داخلہ منع ہے : وزیرَ داخلہ اور ریاست کے اندر ریاست ۔۔ رضی الدین رضی
اختصاریئے

داخلہ منع ہے : وزیرَ داخلہ اور ریاست کے اندر ریاست ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراکتوبر 2, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کتنے دکھ کی بات ہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو وہاں موجود رینجرز اہلکاروں نے نوازشریف کے ساتھ آنے والے متعدد وزراءکو کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا ، اوراس سے بھی زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ جن وزراءکو عدالت میں داخلے سے روکا گیا ان میں خود وفاقی وزیرداخلہ بھی شامل تھے ۔عوام الناس کے ساتھ تو یہ سارا عمل مختلف مقامات پر بارہا دہرایا جاتا ہے لیکن وزیرداخلہ احسن اقبال کوجب رینجرز کے اہلکاروں نے سکیورٹی وجوہات کی بناءپر عدالت میں داخلے سے روکا تو وہ برہم ہوگئے۔ اب انہیں کون بتائے کہ سابق وزیراعظم سمیت تمام اہم شخصیات کی جانوں کی حفاظت کرنا بھی ان اداروں کی ذمہ داری ہے جنہیں ہم ملکی سلامتی کا ذمہ دار قراردیتے ہیں۔وزیرداخلہ نے جب اس صورت حال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے رینجرز کے کمانڈر کو طلب کیا تو انہوں نے وزیرداخلہ کے روبرو پیش ہونے سے انکار کردیا۔میڈیا کو تو موقع چاہیے تھا، صحافیوں کو بھی چونکہ عدالت کی اجازت کے باوجود کمرہ عدالت سے نکال دیاگیاتھا لہٰذا تمام چینلزوالے مائیک لے کر احسن اقبال صاحب کے گرد جمع ہوگئے اور پھر ہم نے ان کا وہ انداز گل فشانی گفتار دیکھاجو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا ۔ احسن اقبال صاحب رینجرز پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کردی گئی ہے۔ رینجرز میرے ماتحت ہیں تو انہیں حکم بھی میرا ہی ماننا چاہئے تھا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ میں کٹھ پتلی وزیر نہیں بننا چاہتا اور اگر رینجرز کے ذمہ دار افسروں کے خلاف کار روائی نہ ہوئی تو میں استفعیٰ بھی دے دوں گا۔ہمارے بعض سادہ لوح دوست اس وقت سے ان کے استفعے کے منتظر ہیں۔استفعیٰ وہ دیتے ہیں یا نہیں یہ ایک الگ بحث ہے اور اس پر بات کرنا بھی قبل ازوقت ہوگا۔لیکن ہمیں حیرت یہ ہے کہ وزیرداخلہ کو آج پہلی بار معلوم ہوا کہ ریاست کے اندر بھی کوئی ریاست ہوتی ہے۔ احسن اقبال صاحب کاجس خاندان سے تعلق ہے اور وہ جس مکتبِ فکر سے تعلق رکھتے ہیں انہیں تو بہت پہلے سے معلوم ہوگاکہ ریاست کے اندر ریاست کیسے بنتی ہےاور کون بناتا ہے ۔جنرل ضیاءالحق نے جب 1985ءمیں غیرجماعتی انتخابات کرائے تھے تو احسن اقبال صاحب کی والدہ محترمہ نثار فاطمہ کو خواتین کے کوٹے میں اسمبلی کا رکن بنایاگیاتھا۔محمد خان جونیجو اسی اسمبلی کے ذریعے وزیراعظم منتخب ہوئے اور خود کو وزیر اعظم سمجھ بھی بیٹھے ۔ جنرل ضیاءنے محمد خان جونیجو کی حکومت کو اس وقت ختم کردیاتھا جب انہوں نے ریاست کے اندر موجود ریاست کو اوجڑی کیمپ سانحہ کی تحقیقات کے دوران اور بعد ازاں جنیوا معاہدے کے موقع پر چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔ احسن اقبال کی والدہ محترمہ نے اس سارے عمل میں ریاست کے اندر موجود ریاست کا ہی ساتھ دیاتھا۔ احسن اقبال صاحب نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں جمعیت کے پلیٹ فارم سے کیا۔ اور 80ءکے عشرے میں وہ جنرل ضیاءہی کی اشیر باد سے سیاست میں آگئے۔1988ءمیں جب ریاست کے اندر موجود ریاست نے مسلم لیگ کے دوٹکڑے کیے تو احسن اقبال نے محمد خان جونیجو کی بجائے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔وہ پہلی بار نارووال سے 1993ءمیں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اسی حلقے سے وہ کبھی الیکشن جیتتے اور کبھی ہارتے ہیں۔مشرف دور میں انہوں نے وفاداریاں تبدیل کرنے سے گریز کیا اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ رہے۔ یوسف رضاگیلانی کے دور حکومت میں وہ کابینہ کا حصہ بھی رہے لیکن اس کے باوجود ریاست کے اندر موجودریاست نے جب بھی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی احسن اقبال نوازشریف کی قیادت میں اس عمل کا حصہ بنتے رہے۔آپ کو یہ سن کر بھی حیرت ہوگی کہ جس عمل پر وزیرداخلہ احتجاج کررہے ہیں خود احتساب عدالت نے اس عمل کو سراہا اور عدالت میں امن وامان کے قیام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی پر اطمینان کااظہارکیا۔یسابقہ ادوار میں ایسی ہی کنگرو کورٹس کے فیصلوں اور ریمارکس کی احسن اقبال صاحب تائید کیا کرتے تھے ۔ یہ ایک الگ بحث ہے کہ ریاست کے اندر موجود ریاست جمہوریت کاحسن ہے یا نہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں نام نہاد جمہوری ادارے ہمیشہ سے اسی ماحول میں کام کرتے ہیں ۔فرق صرف یہ ہے کہ حکمران اس عمل پر احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اپوزیشن عموماً خاموشی اختیار کیے رکھتی ہے۔آج کے عمل کے بعد اور آنے والے دنوں میں سیاست دانوں کا رویہ خود بتائے گا کہ انہوں نے ماضی سے کوئی سبق سیکھا ہے یانہیں؟ اور اگر انہوںں نے ماضی سے واقعی کچھ سبق سیکھا ہے تو پھر طاقت ور ریاستی اداروں کو ان کی حدود میں رکھنے کے لیے عملی اقدامات بھی خود انہی کو کرنا ہونگے۔لیکن یہ راستہ کٹھن ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آمریت کے سائے میں پروان چڑھنے والی سیاسی قوتیں اس کٹھن راستے سے ثابت قدمی سے گزرپائیں گی یا اسی تنخواہ کام کرتی رہیں گی ؟اگر انہوں نے اب بھی سبق نہ سیکھا آنے والے دنوں میں بھی رینجرز کا کوئی اہلکار کسی بھی وقت وزیرداخلہ کو کہہ دے گا جناب آپ وزیرداخلہ توضرور ہونگے لیکن حضور والا ہماری حدود میں آپ کا داخلہ منع ہے۔اور جناب احسن اقبال کو یہ تو معلوم ہی ہو گا کہ وزیرِ اعظم ہاﺅس پر قبضے کے لئے ایک بریگیڈ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن وزیرَ داخلہ کا راستہ روکنے کے لئے تو ایک بریگیڈیئر ہی کافی ہوتا ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسری لنکا نے ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو 21 رنز سے ہرا دیا
Next Article یوسف رضا کے بیان پر ہنسنے والے روتے کیوں ہیں؟ ۔۔ صہیب اقبال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.