Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی ۔۔ہوتل بابا، ہمارا ملتانی ادبی دہشت گرد : ظفر سپل کا تبصرہ
ادب

رضی الدین رضی ۔۔ہوتل بابا، ہمارا ملتانی ادبی دہشت گرد : ظفر سپل کا تبصرہ

ایڈیٹرمئی 13, 202320 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
]hotel
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ میرے ملتان میں ستر اور اسی کی دہائی کا ذکرہے۔ میں سوچتا ہوں کیسے کیسے نادر روزگار لکھنے والے ملتان کے ادبی منظرنامے پر ایک ساتھ اکھٹے ہوگئے تھے۔ میرے مینٹور جابر علی سید، اور پھرعرش صدیقی، انوار احمد ، ارشد ملتانی، ڈاکٹر امین، اے بی اشرف، انور جمال ، صلاح الدین حیدر، اقبال ارشد، ابن حنیف اور میری گارڈین نوشابہ نرگس۔ نوجوانوں میں سینئر شاعر ممتاز اطہر، پھر جاوید اختر بھٹی، اطہر ناسک، خالد اقبال ، اختر شمار، اظہر مجوکہ، شاکر،قمر رضا شہزاد، نسیم شاہد، ظہیر کمال ،ازرق اور اظہر علی
پھر یہاں ایک ہوٹل تھا، بابا ہوٹل جو ان سب لکھنے پڑھنے والوں کا مسکن تھا اور جس کا سرخیل حیدر گردیزی تھااور اس میں شعروں ، چٹکلوں ، سنسنی خیز خبروں سے شہر میں دھول اڑانے والے اور کانوں کی لوووں کو سرخ کر دینے والی سرگوشیاں کرنے والے کچھ ستم گر، اور اس ساری فضا کی معمولی سے معمولی سرسراہٹ کو خبر بنا کر ہراس پیدا کر دینے والا یہ دہشت گرد ، رضی۔( کتاب کے بیک ٹائٹل پر اس کی جو تصویر ہے وہ اسی زمانے کی ہے اور عینک کے شیشے سے جھانکنے والی آنکھ اسی حوالے کی عکاسی کرتی ہے)۔ بابا ہوٹل کا ہوتل بابا۔
میں نے ملتان کی جن نادر روزگار ہستیوں کا ذکر کیا ہے وہ دبستان ملتان کو ایک بڑے دبستان کی شکل دے سکتے تھے مگر بصورت کمال ایسا نہیں ہوا اور میری نظر میں اس کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے ” کسی دوسرےکو مان کر نہ دینا“۔ اسی صفت نے ملتانیوں کو ایک ہنر سے سرفراز کیا اور وہ ہے، جملے کی کاٹ کا ہنر۔ اور پھر یہ ایک ہنر ان کی تمام تخلیقی ہنر مندی پر چھا گیا۔ اسی ایک ہنر نے ان کی آپس کی رنجشوں کو ہوا دی، اسی ایک ہنرمندی نے بابا ہوٹل میں وہ دھول اڑائی کہ الامان، الحفیظ۔ اور اسی دھول میں سے وہ کہانیاں ابھریں، جن کو ہوتل بابا نے رقم کیا۔
پھر یہاں ایک اردو اکادمی تھی، جہاں عالم فاضل جابر علی سید تھے، سنجیدہ طبع عرش صدیقی تھے، شائستہ گو ارشد ملتانی تھے اور شریف النفس ڈاکٹر محمدامین۔ بلاشبہ اردو اکادمی نے لکھنے والوں کی تربیت کی۔ ان میں تخلیق، تنقید اور گفتگو کا ہنر صیقل کیا۔ ان دنوں میں نے بھٹو کی پھانسی کے تناظر میں افسانہ پڑھا: “صداقتوں کا پیمبر”۔ صدارت عرش صدیقی کر رہے تھے۔ یہ ضیا کے زمانے تھے۔ افسانہ ختم ہوا تو عرش صاحب نے صرف ایک فقرہ بولا : اس افسانے پر بات نہیں ہوگی۔ ان کی سنجیدگی اور ڈسپلن ایسا تھا کہ پوری مجلس کو سانپ سونگھ گیا۔ وہ دن تو کیا ، بعد میں بھی اس پر کوئی نہیں بولا۔ مگر وہی جملے کی کاٹ اور فقرہ ضائع نہ کرنے کی آرزو اکادمی میں بھی سر چڑھ کر بولتی رہی۰۰۰ میں نے یہاں باہر سے آنے والے کئی نوآموز سادہ دل مہمانوں کی بھد اڑتی دیکھی۔ اسی جانب ایک کالم میں رضی نے بھی اشارہ کیا ہے۔
رضی پیدائشی صحافی ہے، کسی بھی مصلحت کے آگے سر نہ جھکانے والا، جو دیکھتا ہے ہو بہو دکھانے کے لئے بے چین۔ اور جب اس کو اس کے کسی کارنامے پر داد دی جائے تو اس کا ایک خوبصورت response ہوتا ہے، وہ کہے گا” ہے ناں” اور پھر ایک مخصوص قہقہہ۔ اس کا بنیادی حوالہ شاعری ہے۔ اس نے اپنی پہلی کتاب “ دن بدلیں گے جاناں” سے اپنے سفر کا آغاز کیا اوردوسری کتاب “ستارے مل نہیں سکتے” تک شاعری کے منظرنامے میں اپنی جگہ بنا لی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ پر حملہ ، سات اہلکار شہید ، تمام 6 دہشت گرد ہلاک
Next Article یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی رہائی کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.