Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جنوری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان میں 10 لاشوں کی برآمدگی کا معمہ: ’ہم پر غم کے پہاڑ گرا دیے گئے‘ ۔۔لا پتا افراد کے ورثاء
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جولائی تا دسمبر گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ
اہم خبریں

جولائی تا دسمبر گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ

رضی الدین رضیجنوری 15, 20254 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cars
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جولائی تا دسمبر مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد کی زبردست تیزی آئی ہے۔
سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی جانب سے فروخت کے اعداد و شمار کی عدم موجودگی کے باوجود ٹریکٹر سیگمنٹ کو چھوڑ کر پورے آٹو سیکٹر نے مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں زبردست کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
شرح سود میں کمی، ترسیلات زر میں اضافے اور افراط زر میں کمی کی وجہ سے جولائی تا دسمبر 25-2024 کے دوران کاروں، لائٹ کمرشل وہیکلز (ایل سی ویز)، پک اپ اور وینز کی فروخت 54 فیصد اضافے کے ساتھ 60 ہزار 676 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 39 ہزار 453 یونٹس تھی۔
دسمبر 2024 میں گاڑیوں کی فروخت 69 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ہزار 820 یونٹس رہی جو کہ ماہ بہ ماہ 3 فیصد کم ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی میشا سہیل نے ماہ بہ ماہ ہونے والی معمولی کمی کو بنیادی طور پر سال کے آخر میں ہونے والے اثرات سے منسلک کیا ہے، جس میں خریداروں نے نئے سال کی رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی ترسیل یا خریداری کو ملتوی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی، صارفین کے اعتماد میں بہتری اور نئے ویرینٹس اور ماڈلز متعارف کرانے کی وجہ سے کاروں کی فروخت میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔
میشا سہیل نے دعویٰ کیا کہ کیا 2023 کے مقابلے میں 2024 میں لکی موٹرز کی فروخت میں 30 سے 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور اس کا حجم 6500 سے 7000 یونٹس متوقع ہے۔ انہوں نے تخمینہ لگایا کہ کِیا موٹرز کی فروخت سمیت 2024 میں انڈسٹری میں کاروں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) واحد کمپنی تھی جس نے نومبر 2024 میں 2194 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ماہ بہ ماہ میں 25 فیصد کمی کے ساتھ 1665 یونٹس فروخت کیے، تاہم آئی ایم سی نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 74 فیصد اضافے کے ساتھ 7ہزار 198 یونٹس کے مقابلے میں 12 ہزار 541 یونٹس فروخت کیے۔
دسمبر 2024 میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی فروخت ماہ بہ ماہ 25 فیصد اور سالانہ 58 فیصد اضافے کے ساتھ 5903 یونٹس رہی، اسی طرح مالی سال کی پہلی ششماہی کی فروخت 40 فیصد اضافے کے ساتھ 30ہزار 817 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 21 ہزار 997 یونٹس تھی۔
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کی فروخت نومبر 2024 کے 1112 یونٹس کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں 1110 یونٹس رہی تاہم دسمبر 2024 کی فروخت دسمبر 2023 کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کے ساتھ 901 یونٹس رہی، ہونڈا اٹلس نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 7 ہزار 84 یونٹس فروخت کیے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں۔
ہونڈائی نشاط کی فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 3730 یونٹس کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کے ساتھ 4242 یونٹس رہی جبکہ دسمبر 2024 میں ماہ بہ ماہ فروخت 27 فیصد اور سال بہ سال 158 فیصد اضافے کے ساتھ 918 یونٹس رہی۔
سازگار انجینئرنگ ورکس نے دسمبر کے فروخت کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے، ٹریکٹرز/ 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں سال بہ سال 43 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2024 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 91 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ مالی سال کی پہلی ششماہی کی فروخت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 5لاکھ 41 ہزار 821 یونٹس سے بڑھ کر 6لاکھ 96 ہزار 455 یونٹس رہی۔
ٹریکٹر انڈسٹری کی فروخت مالی سال 2025 میں 26 فیصد کم ہوکر 17 ہزار 397 رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 23 ہزار 411 یونٹ تھی۔
ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں سال بہ سال 84 فیصد اضافہ ہوا لیکن ماہ بہ ماہ 41 فیصد کمی آئی جو دسمبر 2024 میں 193 یونٹس رہی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی فروخت بڑھ کر 1798 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 962 یونٹس تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صنعت و تجارت گاڑی گاڑیوں کی فروخت گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکل سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونیکا امکان
Next Article حکومت پنجاب نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کردی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

جنرل فیض حمید ، اور لیاری والوں کا گھونسہ / کوچہ و بازار سے : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

دسمبر 19, 2025

جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف : محمد حنیف کا کالم

دسمبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا جنوری 15, 2026
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.