Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بورے والا : اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر محمود غزنی انتقال کر گئے
اہم خبریں

بورے والا : اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر محمود غزنی انتقال کر گئے

ایڈیٹرجولائی 25, 202122 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mehmood ghazni
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بورے والا ۔ اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر محمود غزنی اتوار کے روز حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 65 برس تھی ۔
معروف محقق طارق نواز خان کی کتاب ” مشاہیر وہاڑی “ کے مطابق محمودغزنی 16اکتوبر1956ء کو بوریوالامیں پیداہوئے۔ایم سی ہائی سکول بوریوالامیں تعلیم حاصل کی۔اسی دوران شاعری کاآغازکیا۔1972ء میں اسی سکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا،انٹرمیڈیٹ کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج بوریوالامیں داخلہ لیا۔1973ء میں گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں انٹرکالجیٹ مشاعرے میں شرکت کی اورنام ور شاعر احمد فرازسے پہلاانعام حاصل کیا۔1974ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کے مشاعرے میں دوسراانعام حاصل کیا۔1974ء میں ایف اے کاامتحان پاس کیااوربعدازاں پی ٹی سی اورفنی مہارت کے ڈپلومے حاصل کئے۔
1980ء میں محمود غزنی نے گورنمنٹ پرائمری سکول سے تدریسی کیریئرکاآغازکیا۔چک 325میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں اورپھر طویل عرصہ تک گورنمنٹ پرائمری سکول حبیب کالونی بوریوالامیں تدریس سے منسلک رہے۔ان کاواحد شعری مجموعہ ”دشت کاتنہاسفر“ 1994ء میں شائع ہوا۔وہ ادبی تنظیم” کشف “کے صدر اور”مجلس میاں محمد بخش” کے نائب صدر تھے۔ان کے پسماندگان میں 5بیٹیاں اور2بیٹے شامل ہیں۔
محمود غزنی کی معروف غزلوں میں سے دو غزلیں قارئین کی نذر
اک ملاقاتِ سرِ راہ سے پہلے مرنا
کتنا آساں تھا تِری چاہ سے پہلے مرنا
کیا ضروری ہے؟ بھلا کون سی مجبوری ہے؟
اک پیادے کا کسی شاہ سے پہلے مرنا
مری بیٹی! ترے والد کو بہت دکھ ہوگا
دیکھ! کچھ روز نہ تنخواہ سے پہلے مرنا
بے ضمیروں کے بدن تیر رہے ہوں جس میں
ایسے دریا کی گزر گاہ سے پہلے مرنا
دیکھنا! چاند کی توہین نہ کرنا غزنی
ایسا کرنا کہ شبِ ماہ سے پہلے مرنا
۔۔۔
یہ تبصرہ ہے زمانے کی بے وفائی پر
کہ اعتبار نہیں مجھ کو اپنے بھائی پر
وہی تو شخص یہاں کامیاب ٹھہرا ہے
لگائے قہقہے جو اپنی جگ ہنسائی پر
تو اپنے شہر میں اک شخص بھی دکھا مجھ کو
جو آج تک نہیں رویا غمِ جدائی پر
جو بوڑھے باپ ، نہ بیمار ماں کے کام آئی
ہزار لعنتیں بیٹے کی اس کمائی پر
اے ماں ! تو مر کے بھی بیٹے پہ مہربان رہی
لگا نہ ایک بھی پیسہ تری دوائی پر
حساب دے نہ سکے گا تو اس کے اشکوں کا
جو ماں نے خرچ کئے تھے تری پڑھائی پر
ذرا سا عکس مری شکل بھی دکھاتی ہے
میں کتنا ٹوٹ گیا ہوں تری جدائی پر
تمام لوگ تھے مصروف اس قدر غزنی
نہ ایک شخص بھی آیا مری دہائی پر
تو پینے والوں سے کچھ فاصلے پہ رہ غزنی
نہ حرف آئے کہیں تیری پارسائی پر
اگر نہیں ہے ذرا سا بھی ربط غزنی سے
تو اس کا نام بھی کیوں ؟ آپ کی کلائی پر

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال بورے والا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : آ گیا غصہ، کیا کرتا؟
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : الیکشن ہوں تو کشمیر جیسے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )

جولائی 15, 2026

سینئر صحافی راؤ شمیم اصغر انتقال کر گئے

جولائی 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.