Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97%
  • Lieve Gokhuis buiten CRUKS online casino Gissen buitenshuis CRUKS wegens 2025
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026
  • Beste Angeschlossen Beste Casino -Boni Echtgeld Poker Seiten 2026 inoffizieller mitarbeiter Kollation
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کتب نما»مقبول خان کا تبصرہ:صائمہ ملک کی کتاب”گزرے تھے ہم جہاں سے”‎میں خواتین کے مسائل کو بلاجھجک، بے باکی اور کمال ِمہارت کے ساتھ پیش کیا گیا
کتب نما

مقبول خان کا تبصرہ:صائمہ ملک کی کتاب”گزرے تھے ہم جہاں سے”‎میں خواتین کے مسائل کو بلاجھجک، بے باکی اور کمال ِمہارت کے ساتھ پیش کیا گیا

ایڈیٹرمئی 8, 202321 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saima malik
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

‎‎معروف لکھاری صائمہ ملک کی کتاب ”گزرے تھے ہم جہاں سے“ (کچھ یادیں، کچھ باتیں) حسن ِترتیب کے اعتبار سے ڈراموں، کالموں اور افسانوں کا مجموعہ ہے۔ کتاب میں شامل تمام ڈرامے، کالم اور افسانے اگرچہ مختلف موضوعات پر ہیں، لیکن ان میں فکر و سوچ کا تسلسل موجود ہے، نیز ان کے کردار ہمارے معاشرے کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کتاب کی مصنفہ صائمہ ملک نے اپنی کتاب میں شامل ڈراموں، کالموں اور افسانوں میں خواتین کے مسائل، ان کی سماجی، معاشرتی اور نفسیاتی مشکلات کو بلاجھجک،بے باکی اور کمال ِمہارت کے ساتھ پیش کیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں صائمہ ملک نے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے سماج میں عورت کو قابل استعمال شہ، اور خدمت کرنے والی کنیز سمجھا جاتا ہے، ورت خواہ بیوی ہے، بہن ہے، ماں ہے، یا بیٹی ہے، اسے اپنے شوہر، بھائی، باپ اور بیٹے کا ہر حکم ہر حالت میں ماننا ہے۔ اسے دوسرے الفاظ میں یہ کہاجا سکتا ہے کہ عورت مرد کی فرعونیت برداشت کرنے اور اس کے احکامات کی تعمیل کے لیے بنی ہے۔ صائمہ ملک نے زیر نظر کتاب میں شامل اپنی ہر تخلیق میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو مساوی حقوق دیےن کا کوئی تصور موجود نہیں ہے،یہاں تک کہ اس کی خواہش اور سوچ بھی مرد ہی کے تابع رہتی ہے۔ صائمہ ملک کی زیر نظر کتاب میں مردوں کے مظالم اور خواتین کی مظلومیت کا رونا نہیں رویا گیا ہے، نہ ہی صائمہ ملک نے اپنی تخلیقات میں مغربی سوچ یا لبرل ازم کو حاوی ہونے دیا ہے، بلکہ انہوں نے سماج میں ان دیکھی اور نظر آنے والی خامیوں، برائیوں، غلط فہمیوں اور بے ایمانیوں کو حقائق کے پس منظر میں پیش کیا ہے، جسے جرا¿ت اور بے باکی کا نام ہی دیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس بے باکی کو فحش نگاری کا نام دینا نہ صرف غلط ہو گا بلکہ زمینی حقائق سے انحراف بھی ہو گا۔ میری ذاتی رائے میں صائمہ ملک نے اپنی کتاب میں خواتین کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ امتیازی سلوک، تشدد، استحصال اور بدسلوکی سے محفوظ رہنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔ صائمہ ملک کو چاہیے وہ اپنی کتاب کو گرلز کالجوں اور جامعات کی لائبریریوں تک پہنچانے کی کوشش کرے، نیز اسے حقوق ِنسواں کے لیے سرگرم تنظیموں کی عہدیداروں تک بھی رسائی دلائے، تاکہ حقوق ِنسواں کی تنظیمیں اس کتاب کو عام خواتین تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ زیر نظر کتاب میں صائمہ نے مشرق کی روایتی عورت کی طرح حقائق کو چھپانے کے بجائے انہیں اس طرح منظر عام لائی ہیں کہ ان کی تخلیقات کو سطح عمومی سے دیکھنے والے چونک کر رہ جاتے ہیں، اور اسے بے باکی کا نام دے سکتے ہیں۔ صائمہ ملک کی کتاب کے نام گزرے تھے ہم جہاں سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں شامل تخلیقات، ان کے مشاہدات، وادارت قلبی اور تجربات پر مشتمل ہیں۔ ان مشاہدات اور تلخ تجربات کے ذریعہ انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ جہاں سے گزری ہیں، اس میں کتنے خار مغلیاں تھے اور کتنے گلاب و چنبیلی کے پھول تھے۔ صائمہ ملک نے خواتین پر ونے والی زیادتیوں اور مظالم کا کرب، اور مشکلات میں شامل ڈراموں اور افسانوں کے کرداروں کی زبان سے کہلوایا ہے۔ بزرگان ِدین کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والی صائمہ ملک نے جس جرا¿ت اور بے باکی سے ان مشاہدات، تلخ تجربات اور وادارت قلبی کو صفحہ قرطاس پر بکھیرا ہے، ان کو دام تحریر میں لانے کے لیے مرد لکھاریوں کو بھی سوچنا پڑتا ہے۔ صائمہ ملک کی جرا¿ت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی کتاب کے آغاز ہی میں اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ یہی وہ گنہگار عورت جو اپنے ساتھ چار پاکباز مردوں کو بھی جہنم میں لے جا سکتی ہے۔ اس جملے میں چھپے ہوئے طنز اور تلخ حقائق کا روگ ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ہے۔ کتاب ”گزرے تھے ہم جہاں سے“ 168 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں حسن ِترتیب کے حساب سے چار ڈرامے، کم و بیش دو درجن کالم اور 8 افسانے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ جمشید اقبال اور مجاہد عیشائی کا اظہار خیال بھی شامل ہے، جبکہ بیک ٹائٹل پر وجاہت مسعود، ڈاکٹر اختر علی سید، فصیح باری خان، اور علی معین نے کتاب اور مصنفہ پر اپنی آراءتحریر کی ہیں۔ صائمہ ملک کی کتاب کا سرورق اگرچہ سادہ ہے، لیکن کتاب کے نام کے نیچے قوسین کے درمیان (کچھ یادیں، چند باتیں) لکھ کر اپنی تصویر کو سرورق کی زینت بناتے ہوئے اسے خود نوشت یا آپ بیتی ہونے کا تاثر دیا گیا ہے، اگرچہ اس کتاب کا سارا متن آپ بیتی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے، لیکن اسے مشاہدات، تلخ تجربات اور واردات قلبی کا اظہار کہا جا سکتا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ کتاب ادبی حلقوں کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی عہدیداروں اور کارکنوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہو گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صائمہ ملک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیصلہ چیلنج نہیں ہو تو حتمی ہوتا، آئین کے مطابق چلنے کی ضرورت ہے، بہانہ تلاش نہ کیاجائے: چیف جسٹس
Next Article رضی الدین رضی میری چڑیا : علی نقوی کا اختصاریہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں عورت ہوں ، میری چیخیں زمین کو ہلا دیں گی :صائمہ ملک کی طویل نظم

ستمبر 20, 2025

بھر پور زندگی گزارنے کی تمنا : صائمہ ملک کا اظہار تشکر

جون 10, 2023

صائمہ ملک کی کتاب بیتی :کچھ اپنے تو کچھ اپنی کتاب کے بارے میں۔

مئی 15, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and مئی 17, 2026
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic مئی 17, 2026
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game مئی 17, 2026
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97% مئی 17, 2026
  • Lieve Gokhuis buiten CRUKS online casino Gissen buitenshuis CRUKS wegens 2025 مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.