Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ساجد سدپارہ کی ہمالیہ پر مہم کے دوران حالت خراب : نیپال کے ہسپتال منتقل
کھیل

ساجد سدپارہ کی ہمالیہ پر مہم کے دوران حالت خراب : نیپال کے ہسپتال منتقل

ایڈیٹرنومبر 18, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sajid sadpara hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کٹھمنڈو : پاکستان کے ممتاز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک مشن مکمل کرنے کی کوشش میں ’ہائی ایلٹیٹیوڈ سِکنس‘ یا اونچائی پر طبیعت کی خرابی کے بعد نیپال کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ساجد سدپارہ کے ترجمان خاقان ابراہیم نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا ساجد سدپارہ سے بدھ کو حادثے کے بعد پہلی مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ادوایات لے رہے ہیں اور خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ ایسی ادویات لے رہے ہیں جن سے غنودگی ہوتی ہے۔خاقان ابراہیم کے مطابق ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہتر ہیں۔ ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ کچھ دنوں میں سفر کے قابل ہو جائیں گے۔ ’ڈاکٹرں نے بھی بتایا ہے کہ ساجد سد پارہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔‘خاقان ابراہیم نے کہا کہ ساجد سدپارہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خاقان ابراہیم کے مطابق محمد علی سدپارہ اور فرانس کے کوہ پیما مارک بیٹارڈ نے منصوبہ بنایا تھا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سے کیمپ ون تک کا نیا محفوظ روٹ تلاش کرتے ہیں۔ ماؤنٹ ایورسٹ کا بیس کیمپ سے کیمپ ون تک کا روایتی روٹ مختلف وجوہات کی بناء پر خطرناک ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے محمد علی سدپارہ اس مشن کا حصہ تھے اس لیے چند روز قبل مارک بیٹارڈ نے ساجد سدپارہ کے ساتھ رابطے کیا تو وہ اپنے والد کا مشن مکمل کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔
یاد رہے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو موہر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی ایک مہم کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ساجد سدپارہ سات نومبر کو نیپال پہنچے تھے جہاں پر انھوں نے کچھ ابتدائی کام کیا تھا۔ جس کے بعد وہ کوہ پیماؤں کے لیے نیا محفوظ روٹ تلاش کرنے کے مشن پر تھے کہ تقریباً پانچ ہزار میٹر کی بلندی پر ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
خاقان ابراہیم کا کہنا تھا کہ ساجد سدپارہ کے ساتھ کیا ہوا یہ تو وہ خود ہی صحت یاب ہو کر بتائیں گے۔ ’میں نے اس موقع پر ان سے نہیں پوچھا کہ کیا ہوا تھا۔ مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ کوہ پیمائی کی 25 فیصد مہمات اونچائی پر طبیعت کی خرابی کے سبب ناکام ہوتی ہیں۔‘انھوں نے کہا ’ساجد سدپارہ اپنے والد محمد علی سدپارہ کے حادثے کے بعد سے ایک مختلف اور تکلیف دہ صورتحال کا شکار تھے۔ اس صورتحال کا وہ بڑی جوان مردی سے سامنا کرتے رہے تھے۔‘
خاقان ابراہیم نے کہا کہ دنیا کے سامنے انھوں نے کبھی اپنے جذبات ظاہر نہیں کیے۔ انھوں نے کے ٹو پر اپنے والد کی لاش کی تلاش کے آپریشن میں بھی حصہ لیا تھا اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔’ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا ہے کہ اسی ذہنی دباؤ کی وجہ سے وہ اپنی مہم کے دوران اونچائی پر پیش آنے والی بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ دنیا بھر کے تمام بڑے کوہ پیما کبھی نہ کبھی اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا علاج ہوتا ہے اور وہ پھر میدان میں آ جاتے ہیں۔‘
خاقان ابراہیم کے مطابق ساجد سدپارہ نے اپنا مشن 10 نومبر سے شروع کیا تھا۔ ’14 تاریخ سے ان سے میرا رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ جس کا مطلب میں یہ لے رہا ہوں کہ وہ 14 یا 15 نومبر کو کسی مسئلے کا شکار ہوئے ہیں۔ 16 تاریخ کو 12 سو ڈالر کے عوض کچھ پوٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔ جو ساجد سدپارہ کو نیچے لائے تھے۔‘ان کا کہنا تھا کہ نیپال کے نمچھی بازار میں جب ان کو لایا گیا تو وہاں پر کچھ پاکستانی موجود تھے۔ ساجد سدپارہ بندھے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ان کو نیچے لانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا۔ جس پر وہ پاکستانی فکرمند ہوئے۔ انھوں نے ساجد سدپارہ سے بات کرنے کی کوشش کی اور پریشانی میں وہ ویڈیو وائرل کر دی۔ ان کو نمچھی بازار سے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ساجد سدپارہ کوہ پیمائی ہمالیہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجبارمفتی کا کالم:تجزیئے، فیصلے اور تیاریاں!!
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اصغر ندیم سید کا دشتِ امکاں !
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دونوں ٹانگوں سے معذور سابق فوجی نے کوہ ہمالیہ سر کرکے تاریخ رقم کر دی

مئی 23, 2023

ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی: دو پاکستانی خاتون کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب

جولائی 22, 2022

نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

مئی 27, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.