Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمان عابد»سلمان عابدکا کالم:ڈسکہ کا انتخابی معرکہ اور پی ٹی آئی کو سیاسی دھچکہ
سلمان عابد

سلمان عابدکا کالم:ڈسکہ کا انتخابی معرکہ اور پی ٹی آئی کو سیاسی دھچکہ

ایڈیٹرمارچ 2, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election coommision rejects reference against imran khan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی سیاست میں انتخابی شفافیت ہمیشہ سے ایک اہم او رمتنازعہ مسئلہ رہا ہے ۔ عمومی طور پر سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست کو قبول کرنے کی بجائے اپنی شکست کو پس پردہ قوتوں کی سازش یا انتخابی دھاندلی سے جوڑ کر اپنا بیانیہ پیش کرتی ہیں ۔اس لیے جب انتخابات کے بعد انتخابی شکست کی بازگشت سننے کو ملتی ہے تو عمومی خیال یہ ہی ہوتا ہے کہ اس سیاسی شور کا کچھ نہیں بنے گا او رانتخابی نظام میں موجود خرابیاں ہمارے انتخابی نظام کو شفاف نہیں بناسکیں گی ۔ ڈسکہ این اے 75کا ضمنی انتخاب دو بڑی سیاسی قوتوں یعنی مسلم لیگ ن او رپی ٹی آئی کے درمیان تھا۔ پہلے سے یہ بات واضح تھی کہ یہ مقابلہ نہ صرف سخت ہوگا بلکہ انتخابی مہم میں شدت بھی موجود ہوگی ۔ لیکن ڈسکہ کے انتخابی معرکہ اور اسے جڑے نتائج کی صورت میں جو کچھ ہوا اسے ہماری سیاسی بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے ۔
الیکشن کمیشن جس کے بارے میں عمومی رائے یہ ہی ہے کہ وہ ایک خود مختاراور شفاف یا آزاد ادارہ نہیں بلکہ حکمران طبقات کی سیاسی طاقت کا شکار رہتا ہے ۔ لیکن اس بار ڈسکہ کے انتخابی معرکہ میں جو انتخابی دھاندلی کا بڑا شوراور پریزاڈنگ افیسرز کے اغوا یا غائب ہونے کی جو خبریں سب نے سنی اس نے پورے انتخابی نظام کو ہی مشکوک بنادیا۔اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے اس کا بڑا نوٹس لیا ۔ الیکشن کمیشن کے پاس تین ہی آپشن تھے ۔ اول وہ کہتی کہ انتخابی نظام میں جو بڑی دھاندلی کی شکایت ملی اس کے کوئی شواہد نہیں ملے اور تحریک انصاف کی جیت کا اعلان کیا جاتا ۔ دوئم جن بیس پولنگ اسٹیشن کی بنیاد پر انتخابی نتائج کی تبدیلی کی بات کی جارہی تھی تو اسی بنیاد پر ان بیس پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ری پول کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ سوئم پورے انتخابی نظام کو مشکوک سمجھا جاتا ہے او راس بنیاد پر پورے حلقہ میں د وبارہ انتخاب کا اعلان کیاجاتا ۔ الیکشن کمیشن تیسرا آپشن اختیار کرکے پورے حلقہ میں دوبارہ 18مارچ کو انتخاب کروانے کا اعلان کیا ہے ۔
اسی طرح ایکشن کمیشن نے ایک قدم آگے بڑھ کر کمشنر ، ریجنل پولیس آفیسرگوجرانولہ کو علاقہ بدر، ڈی سی او، ڈی پی او سیالکوٹ ، اسٹنٹ کمشنر سمیت دو دی ایس پیز کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اسی طرح انتخابی غفلت کی بنیاد پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی چار مارچ کو طلب کیا ہے کہ وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کے بقول پریذائیڈنگ افسروں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے بقول ڈسکہ کا الیکشن منصفانہ، ایماندرانہ اور شفاف نہیں تھا اور امن و آمان ناقص، انتخابی نتائج مشکوک، ووٹروں کو آزادانہ ماحول فراہم نہیں کیا گیا ۔یقینا یہ الیکشن کمیشن کا ایک بڑا فیصلہ ہے او رماضی میں اس طرح کے فیصلوں کی کوئی بڑی نظیر نہیں ملتی ۔یہ فیصلہ خود الیکشن کمیشن کے لیے مستقبل میں مشکلات بھی پیدا کرسکتا ہے کیونکہ جو ٹرینڈ سیٹ کیا گیا ہے اس کی بنیاد پر ہر انتخاب کو چیلنج کیا جاسکتا ہے ۔ہارنے والا امیدوار اسی بنیاد پر اپنے انتخاب کو چیلنج کرسکے گا۔
الیکشن کمیشن کے اس بڑ ے فیصلے سے جہاں مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی ریلیف ملا ہے اوران کے موقف کو سچ تسلیم کیا گیا ہے یا اسے پزیرائی ملی ہے تو وہیں پی ٹی آئی کو یقینی طور پر الیکشن کمیشن کے پورے حلقہ میں ری پول کروانے پر بڑا سیاسی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ الیکشن کمیشن اگر کوئی بڑا فیصلہ کرے گا تو وہ بیس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ تک ہی محدود رہے گا ۔لیکن الیکشن کمیشن نے حکومتی دباو کی بجائے اپنا فیصلہ خود کرکے اپنی خود مختاری کی جھلک پیش کی ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت بہت سے لوگ الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کو بڑی سیاسی جرات کے طور پر دیکھ بھی رہے ہیں او ران کی پزیرائی بھی کی جارہی ہے ۔عمومی خیال یہ تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرکے آگے بڑھے گی ۔لیکن اب تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے بقول الیکشن کمیشن نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے ۔دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے کیا ریلیف ملتا ہے مگر پی ٹی آئی کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کی انتخابی مہم کے سربراہ عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کی نااہلی کا بھی بڑا سیاسی نقصان پی ٹی آئی او ران کی حکومت کو ایک بڑی سیاسی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی خود مختاری ، شفافیت اور آزادی ہمیشہ اہم مسئلہ رہا ہے ۔ بہت سے لوگوں نے الیکشن کمیشن کے موجودہ فیصلہ کو اس ادارے کی آزادی او رمستقبل میں ایک بڑی تبدیلی یا انقلاب کے طور پر پیش کیا ہے ۔ ان کے بقول یہ ملک میں آزادانہ ا ور منصفانہ انتخاب کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ کاش ایسا ہی ہو، لیکن کیونکہ ہمارے ہاں واقعات کی بنیاد پر جذباتیت کو بہت غلبہ حاصل ہوتا ہے تو اس فیصلہ کی روشنی میں بھی جذباتیت نمایاں طور پر دیکھنے کو ملی ہے ۔حالانکہ اسی ایک ماہ میں اٹھ کے قریب ضمنی انتخابات ہوئے ہیں او رہر جگہ ہارنے والے نے انتخابی نتائج پر الزامات ہی لگائے ہیں ۔ اسی طرح الیکشن کمیشن اگر اپنے ہی فیصلوں یا قانون کو بنیاد بنا کر انتخابات کا جائزہ لے تو اس میں بڑی بے ضابطگیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ مثال کے طور پر الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی رکن قومی ، صوبائی اسمبلی ممبر، وزیر ، مشیر، وزیر اعلی ، وزیر اعظم کو انتخابی مہم میں براہ راست حصہ نہیں لے سکتا ۔ لیکن اسی ڈسکہ کے انتخابی معرکہ میں حکومت او رحزب اختلاف کے ارکان اسمبلی یا وزیر و مشیر وں کی براہ راست انتخابی عمل میں شرکت پر سوائے نوٹس کے الیکشن کمیشن کچھ نہیں کرسکا۔اسی طرح جس طرح سے سرعام اسلحہ کا استعمال ہوا اور اسلحہ استعمال کرنے والوں کی ویڈیو فوٹیج بھی موجود ہیں، اسی طرح دونوجوان جان کی بازی بھی ہار گئے ،لیکن الیکشن کمیشن اس پر کوئی بڑا نوٹس نہیں لے سکا ۔ پیسے کے بے دریغ استعمال کا قانون بھی مذاق بن کر رہ گیا ہے ۔اس لیے یہ کہنا کہ ڈسکہ کے فیصلے سے الیکشن کمیشن آزاد ہوگیا ہے تو یہ درست نہیں بلکہ اس آزادی ، خود مختاری او رشفافیت کے لیے ابھی بڑی جنگ باقی ہے ۔
انتخابات کی شفافیت کی جنگ محض حکومت او رالیکشن کمیشن نے ہی نہیں لڑنی بلکہ اس میں انتخابات کی شفافیت سے جڑے تمام فریقین کو بھی اپنا اپنا کردارا دا کرنا ہوگا ۔ سیاسی جماعتیں جو انفرادی سطح پر خود انتخابات کی شفافیت کو قائم کرنے کی بجائے اس میں جائز طور طریقے اختیار کرکے نتائج کو اپنے حق میں کرتی ہیں ان میں بھی بڑی اصلاحات درکار ہیں ۔ہماری بیوروکریسی کا استعمال ، پولیس او رمقامی انتظامیہ یا دھونس، دھاندلی ، تشدد ، ڈر اور خوف کو پیدا کرنا ، پیسوں کا آزادانہ استعمال ، بڑی طاقتوں کی سیاسی ، انتظامی مداخلت او رانتخابی نتائج پر کی جانے والی رٹوں پر برسوں برس فیصلے نہ ہونا جیسے امور شامل ہیں ۔ماضی میں بدقسمتی سے ہمارے یہاں سیاسی محاذ پر انتخابی اصلاحات کی بنیاد پر سیاسی تماشہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے ۔لیکن یہ ہی فریقین ان ہی انتخابی اصلاحات کا سرعام مذاق بھی آڑاتے رہے ہیں ۔کیونکہ سیاسی سطح پر ہماری قیادت خود شفافیت کے نظام میں ایک بڑی رکاوٹ کے طو رپر اپنا کھیل پیش کرتی ہے ۔ جب ہم حزب اختلاف میں ہوتے ہیں تو ہم کو شفافیت کے سیاسی مڑور بہت اٹھتے ہیں ، لیکن جیسے ہی ہم اقتدار کی سیاست کا حصہ بن جاتے ہیں تو وہی غلطیوں کو دہراتے ہیں جو ماضی کی بدنما سیاست کاحصہ ہوتے ہیں ۔
اس لیے محض انتظامی ، قانونی بنیاد پر ہی نہیں بلکہ ہمیں سیاسی سطح پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان بھی انتخابی نظام کی شفافیت کے لیے ایک بڑی سیاسی سرجری درکار ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈسکہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم:مجلس ترقی ادب کی ترقی ؟
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:منگو کوچوان کی سادہ لوحی اور حسن ناصر کی ملاقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز رپورٹ جاری

نومبر 9, 2021

عمار مسعود کا کالم : ڈسکہ الیکشن کے بارہ نتائج

اپریل 12, 2021

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ڈسکہ کا ضمنی انتخاب اور آئین و حلف کی پاسداری کا معاملہ

اپریل 11, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.