Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم: کہنے کو یہ کنگز ہیں مگر۔۔۔۔
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم: کہنے کو یہ کنگز ہیں مگر۔۔۔۔

ایڈیٹرمارچ 2, 20242 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi kings
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رواں پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے ستم ظریفی کا سامان رہی ہے کہ دونوں فارمیٹس کے کپتانوں کی ٹیمیں ٹیبل کے نچلے خانوں میں لڑھک رہی ہیں اور دونوں کپتانوں کی اپنی فارم بھی دگرگوں ہوئی جاتی ہے۔
قلندرز اپنی حالیہ فارم سے ماضی کے ناگفتہ بہ سیزنز کی یادیں تازہ کر رہے ہیں جبکہ کنگز اپنے گزشتہ سیزن کے عین مطابق ابھی تک ناقص فیصلہ سازی اور ابتر فارم کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
شیکسپیئر نے جو کہا تھا کہ ’نام میں کیا رکھا ہے‘ تو کراچی کنگز بھی نہ صرف شیکسپیئر کے اس مقولے کی لاج نبھا رہے ہیں بلکہ بڑھ چڑھ کر اس کی حقانیت ثابت کرنے پہ تُلے ہیں۔
گو کہنے کو یہ کنگز ہیں مگر ان ’بادشاہوں‘ کی پرفارمنس بھی مغل بادشاہت کے اختتامی دنوں کی یاد دلا رہی ہے اور خدشہ ہے کہ اگر حالات میں کوئی بڑی کایا کلپ نہ ہوئی تو کنگز ایک اور ایڈیشن کے فائنل فور کی دوڑ سے محروم رہ جائیں گے۔
پہلے ہی میچ میں ملتان سلطانز سے شکست کا مارجن اس قدر بھاری رہا کہ اب رن ریٹ کراچی کنگز کے لیے ایک الگ دقت بن چکا ہے۔ اب نہ صرف باقی ماندہ میچز جیتنے ضروری ہو رہے ہیں بلکہ فتوحات میں کچھ ایسا مارجن بھی درکار ہو گا جو ٹیبل میں کراچی کی پوزیشن کچھ بہتر کر سکے اور وہ سیزن کے آخری مرحلے تک رسائی حاصل کر پائیں۔
بیٹنگ میں حد درجہ پرانے اور آزمودہ مہروں پہ انحصار کراچی کو بھاری پڑا ہے۔
شعیب ملک گو ربع صدی سے کھیل رہے ہیں اور یہ ان کی صحت مندی کی دلیل تو ہو سکتی ہے مگر عظمت کا ثبوت قطعاً نہیں ہے کہ حالیہ سیزن بھی ان کی مجموعی کارکردگی اوسط ہی رہی ہے۔
جیمز ونس بھی تاحال کوئی ایسی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں جو شان مسعود کی پریشانیاں کم کر پائے۔ خود شان بھی بطور قائد اپنی ٹیم کے لیے کوئی مثالی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
ان حالات میں سارا بوجھ آن کر کائرن پولارڈ پہ گر پڑتا ہے جو بذاتِ خود اپنے کرئیر کے اختتام پر ہیں اور اگرچہ حالیہ میچز میں عرفان نیازی کے ہمراہ ساجھے داری سے انھوں نے کراچی کے سکور بورڈز کا کچھ بھرم تو بحال کیا ہے مگر فتح کے حصول میں وہ ناکافی رہا ہے۔
بجائے خود یہ پی ایس ایل کے لیے بھی کوئی نیک شگون نہیں کہ لاہور اور کراچی جیسی دو بڑی فرنچائزز ٹیبل کے پست ترین خانوں میں گری پڑی ہیں۔ چونکہ پاکستان کی بیشتر قومی کرکٹ بھی ان دونوں شہروں کی باہمی ساجھے داری اور رقابت کے بل پہ چلتی ہے سو ان دونوں کی حالیہ کارکردگی نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کی رونقیں بھی گہنا دی ہیں۔
اگرچہ کنگز نے ملتان سلطانز کے سابقہ سٹریٹیجی ڈائریکٹر حیدر اظہر کی خدمات حاصل کر کے اپنی قسمت بدلنے کی کوشش کی ہے مگر تاحال یہ کوشش بھی ثمر آور نہیں ہو پائی کیونکہ نصف سیزن کھیل جانے کے بعد بھی کنگز اپنی بہترین الیون طے نہیں کر پائے۔
گو سیکھنے کو ملتان سلطانز کی مثال ہی مشعلِ راہ ہو سکتی ہے کہ بہت بڑے ناموں کے بغیر اس فرنچائز نے خالصتاً کارکردگی کے بل پہ ایک موثر کمبینیشن تشکیل دیا ہے جسے محمد رضوان جیسے زیرک دماغ اور متحمل مزاج کپتان کی سرپرستی میسر ہے۔
زلمی اوائل کی مشکلات کے بعد اب نسبتاً بہتر شکل میں ٹائٹل کے لیے دوڑ رہی ہے اور بابر اعظم و صائم ایوب کی زریں فارم بھی نہ صرف اپنی فرنچائز بلکہ پاکستان کے لیے بھی نیک شگون ہے کہ دو ماہ بعد کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں یہ پاکستان کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
یونائیٹڈ نے شروع کے بے تحاشہ تجربات کے بعد پچھلے میچ میں کامیابی حاصل کر کے اپنے جمود کو توڑا ہے لیکن اگر شاداب خان اپنی قیادت میں پہلے ٹائٹل کی جیت پہ مرکوز ہیں تو سلیکشن میں تسلسل کے علاوہ کولن منرو کی فارم بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہو گی۔
اُدھر قلندرز کا قصہ تو اب لگ بھگ تمام ہوا چاہتا ہے کہ اگر کوئی بہت بڑی انہونی نہ ہوئی تو ان کے لیے ٹیبل کے پست ترین خانے سے نکل پانا ہی غنیمت ہو گا۔ لیکن کراچی کے ابھی پانچ میچز باقی ہیں اور اگر بہتر کمبینیشن کے ساتھ ساتھ شان مسعود کی اپنی بیٹنگ فارم میں بھی بہتری آ گئی تو کنگز کی کایا پلٹ بھی سکتی ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:دھاندلی کے خلاف احتجاج سے پہلے مینڈیٹ کی چوری ثابت ہونی چاہیے
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:زندگی کی چند ’عیاشیاں‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.