Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»سمیع چوہدری کا کالم: ’آفریدی کو صرف پندرہ گیندیں درکار تھیں‘
بی بی سی

سمیع چوہدری کا کالم: ’آفریدی کو صرف پندرہ گیندیں درکار تھیں‘

ایڈیٹرنومبر 29, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shaheen afridi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حسن علی نے جارحیت کا جواب احتیاط کی بجائے طمطراق سے دینے کا سوچا۔ تائج الاسلام نے پاکستانی مڈل آرڈر کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے تھے اور اوپنرز کی بے مثال کاوش کے باوجود پاکستان ایک بڑی برتری کے بوجھ تلے آتا دکھائی دے رہا تھا۔
تائج الاسلام کے لیے پاکستان ہمیشہ ہی پسندیدہ شکار رہا ہے۔ یہاں پھر وہ پاکستانی مڈل آرڈر کو الجھا رہے تھے۔ جب کوئی بولر بیک وقت گیند کو بلے کی طرف اندر بھی لا رہا ہو اور باہر بھی نکال رہا ہو تو بڑا بڑا تجربہ جھوجھ جاتا ہے۔
فواد عالم، اظہر علی اور عابد علی کے ساتھ بھی یہی ہوا اور جہاں پاکستان دو سیشن بغیر کوئی وکٹ گنوائے گزار آیا تھا، وہیں یہ سارا قصہ دو ہی سیشنز میں ختم ہونے کے قریب تھا مگر حسن علی نے بحران کا جواب جارحیت سے دینے کا سوچا۔
آف سٹمپ پر پڑی پہلی گیند پر انھوں نے تائج الاسلام کو مڈآن باؤنڈری پر چوکا رسید کیا۔ دوسری گیند پر انھوں نے ٹانگ نکال کر لانگ لیگ کی باؤنڈری پر چھکا جڑ دیا۔ اب یہاں اگر کوئی مستند بلے باز ہوتا تو تیسری گیند پر سنگل لے لیتا یا محض دفاع ہی کرتا کہ دو گیندوں پر دس رنز ملنے کے بعد اب ذرا احتیاط سے اوور گزار لیا جائے۔
مگر یہاں حسن علی تھے جو اپنے مڈل آرڈر کی ناکامی کے سبب تائج الاسلام سے شدید نالاں تھے اور اپنے غصے کے اظہار کے لیے تیسری گیند پر وہ کریز سے اچھل کر نکلے کہ ایک بار پھر گیند کو شائقین تک پہنچا سکیں لیکن اس بار تائج الاسلام زیادہ ہوشیار نکلے۔
چٹوگرام کی پچ میں پہلے روز بولرز کے لیے کوئی خاص مدد نہیں تھی۔ صبح کے سیشن میں اگرچہ پیسرز کو وکٹ سے گرفت مل رہی تھی مگر بعد کے دونوں سیشن یہاں بیٹنگ کی بہار تھی۔
دوسرے روز بھی معاملہ یہی رہا اور صرف صبح کا سیشن ہی وکٹوں کے لیے زرخیز ثابت ہوا، جہاں حسن علی نے میچ کو سر کے بل پلٹا کر ایک بڑی برتری کا رستہ روکا مگر تیسرے دن اگر پاکستانی بیٹنگ کو کوئی امید تھی کہ صبح کا سیشن نکال کر وہ دن بھر لمبی اننگز کھیلیں گے تو تائج الاسلام کے مطابق یہ محض خوش فہمی تھی۔
وکٹ میں باؤنس متغیر ہو رہا تھا۔ کچھ گیندیں رک کر آتیں تو کبھی نیا گیند توقع سے بھی پہلے، بلے تک سلائیڈ کر آتا۔ بلے باز کے لیے یہاں قدم جمانا خاصا مشکل ہو چکا تھا اور یہی دشواری پاکستانی مڈل آرڈر کی ناکامی کا سبب بنی۔
سلیکشن کے حوالے سے پاکستان کی یہ کجی بھی نمایاں ہو کر ابھری کہ ٹیم میں ریگولر لیگ سپنر کوئی موجود ہی نہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ لیگ سپن بنگلہ دیشی بلے بازوں کی کمزوری ہے، پاکستان کا یہ تزویراتی فیصلہ کوتاہ بینی کا عکاس ہے۔
کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں جب کسی ٹیم کو چوتھی اننگز کی بیٹنگ کرنا ہو تو اس پر ذمہ داری سوا ہوتی ہے کہ حریف کو 300 سے کم پر لپیٹ کر، پہلی اننگز میں لمبا کھیلے اور کچھ برتری حاصل کرے۔ ویسے، پانچویں دن کی پچ میں اتنی جان بھی نہیں ہوتی کہ لمبے اہداف کا تعاقب کرنے میں مدد ملے۔
یہاں پاکستان بھی پہلی اننگز کے خسارے کے بعد گہرے پانیوں میں تھا مگر آفریدی بولنگ کے لیے آئے تو انھیں یہ دھارا بدلنے کو صرف پندرہ گیندیں درکار تھیں۔
پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر شادمان اسلام بال بال بچ گئے۔ گیند ڈرائیونگ لینتھ پر تھی مگر وہ یہ نہیں سجھا پا رہے تھے کہ آفریدی کب گیند ان کی طرف لائیں گے اور کب سیم کے بل پہ باہر نکالیں گے۔
اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر ایک بار پھر انھوں نے شادمان کو کنفیوز کر چھوڑا کہ بلا کدھر کو جائے اور قدم کہاں۔ مار دیا جائے کہ چھوڑ دیا جائے لیکن بہرحال قسمت ایک بار پھر شادمان کی طرف داری کر گئی۔
جب تک آفریدی تیسرے اوور کے لیے آئے، شادمان کی گومگو خاصی بڑھ چکی تھی۔ آف سٹمپ کے ذرا باہر پڑی گیند پر یہ خلجان اور ابھر کر سامنے آیا اور انھیں گیند چھوڑنے کا فیصلہ کرتے دیر بھی ہوئی۔ دوسری گیند آف سٹمپ کے باہر تھی اور آؤٹ سوئنگ تھی۔
اور اس سے اگلی گیند وہ تھی کہ جہاں شادمان کے سارے حساب کتاب گڈمڈ ہو گئے۔ آفریدی نے اسی آف سٹمپ چینل پر فل لینتھ پھینکی جہاں سے اب تک وہ شادمان کو چکراتے آ رہے تھے۔ شادمان نے کلائی استعمال کر کے باؤنڈری بٹورنے کا سوچا مگر گیند ان کی توقع کے یکسر برعکس اندر کی جانب آئی اور پیڈ سے ٹکرا گئی۔
جونھی پاکستانی بولنگ کو یہ پہلی دراڑ نظر آئی، انھوں نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی اوور میں آفریدی نے ڈرائیو پر مجبور کر کے شانتو کی تکنیک پر بھی سوال اٹھا دیے اور بنگلہ دیش کے سکور کارڈ کو ایک اور جھٹکا دے ڈالا۔
اور جب حسن علی نے کپتان مومن الحق کی کلیدی وکٹ بھی حاصل کر لی تو بنگلہ دیشی مزاحمت مرجھانے لگی۔ سیف حسن اور مشفق الرحیم نے ذرا سی ہمت دکھائی مگر پانی کے وقفے کے فوری بعد آفریدی کی ضرب ایسی تھی کہ گویا پاکستان دھاڑتے ہوئے میچ میں واپس آ گیا ہو۔
شاہین شاہ آفریدی ہمیشہ محاذ پر سب سے آگے کھڑے ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہاں بھی ایک بار پھر انھوں نے پاکستان کے لیے اس میچ کو زندہ کر ڈالا ہے۔
سوال صرف یہ ہے کہ کیا ان کے باقی ساتھی بھی اس زندگی کو پروان چڑھا پائیں گے؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: سعد رضوی، پُتر ذرا دھیان سے
Next Article حیدر جاوید سید کا کالم:حضور مان لیجے کہ آپ حکومت میں ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.