Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم: ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے فیورٹ ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟
بی بی سی

سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم: ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے فیورٹ ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟

ایڈیٹرمارچ 4, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
david-warner australia
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک رِیت سی ہے کہ جب کوئی مہمان ٹیم دورے کا آغاز کرتی ہے تو میزبان ملک اس کا پہلا امتحان اپنی مشکل ترین کنڈیشنز میں لیتا ہے۔
مثلاً ایڈیلیڈ اور سڈنی دو ایسی وکٹیں ہیں جہاں روایتی آسٹریلوی باؤنس نہیں ہے اور تیسرے دن سے سپنرز کو کچھ مدد بھی ملنے لگتی ہے۔
مگر جب کبھی پاکستان آسٹریلیا کے دورے پہ جاتا ہے تو پہلا ٹیسٹ ہمیشہ برسبین میں شیڈول کیا جاتا ہے تاکہ گابا کی ڈراؤنی وکٹ کا باؤنس، ایشیائی کنڈیشنز کے عادی بلے بازوں کی ساری خود اعتمادی مجروح کر ڈالے۔
پاکستان کی مگر مشکل یہ رہی کہ اس تاریخی دورے کو ممکن بنانے کے لیے پی ایس ایل اپنی ونڈو سے ہٹ کر منعقد کروانا پڑی اور یہ ممکن نہیں تھا کہ پاکستان وارنر، لبوشین اور سمتھ جیسے مستند بلے بازوں کا پہلا امتحان لاہور کی دھیمی وکٹ پہ لیتا۔
اور راولپنڈی پاکستان کی ان چند وکٹوں میں سے ہے جو پیس اور باؤنس رکھنے والے فاسٹ بولرز کی تائید کرتی ہے۔ لہٰذا راولپنڈی میں کھیلنے والی اس آسٹریلوی الیون پر کوئی سراسیمگی طاری نہیں ہو گی کہ وہ خود بھی نامی گرامی فاسٹ بولرز سے لبریز اٹیک رکھے۔
پاکستان کے لیے مشکل یہ بھی رہے گی کہ انجریز کے بعد درست الیون کیسے تشکیل دی جائے۔ حسن علی اور حارث رؤف کی عدم دستیابی نے پاکستان کے آپشنز محدود کر ڈالے ہیں۔
فہیم اشرف کی انجری اس سے بھی بڑا جھٹکا ہے کہ ان کی غیرموجودگی میں الیون کا توازن کیسے درست رکھا جائے کیونکہ وہ بیٹنگ میں بہترین اوسط رکھتے ہیں اور فاسٹ بولرز کا بھی خوب بوجھ بٹاتے ہیں۔
اس سے سوا یہ کہ پی ایس ایل کی مارا ماری سے محض چار دن کے وقفے کے بعد شان مسعود، بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کلیدی مہرے کیسے ٹیسٹ کرکٹ کے مائنڈ سیٹ سے ہم آہنگ ہوں گے۔
اگرچہ آسٹریلوی کیمپ میں یہ پریشانی ضرور ہے کہ 24 سال سے انھیں پاکستانی کنڈیشنز کا کوئی تجربہ نہیں ہوا مگر زمینی حقائق کو مدِنظر رکھا جائے تو آسٹریلوی ٹیم بہرطور برتر نظر آتی ہے۔ رینکنگ کی شہادت بھی یہی ہے اور حالیہ ریکارڈ بھی یہیں دلیل دیتا ہے۔
جس یکطرفہ برتری سے کینگروز نے ایشز جیتی ہے، اس کے بعد کمِنز کی ٹیم کا اعتماد بھی بہت بلند ہو گا۔ اور یہ تو ہم ایشز میں جان ہی چکے ہیں کہ کمِنز کی قائدانہ صلاحیتیں کسی بحث کی متقاضی نہیں ہیں۔ فاسٹ بولرز ویسے بھی جارحانہ کپتان ہوتے ہیں۔
جبکہ بابر اعظم کے لیے یہ امتحان سخت ہو گا کہ انھیں اپنی ہوم کنڈیشنز میں اب تک کی مشکل ترین اپوزیشن درپیش ہے۔ بابر کی تزویراتی چالوں کی بھی خوب آزمائش ہوگی کہ وہ اپنے کچھ اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر، کیسے اس ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈالیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی گذشتہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم ہیزل ووڈ کے خلاف خاصی مشکل میں نظر آئے تھے۔ اور اگر اس تزویراتی پہلو میں بابر اعظم کے پی ایس ایل کے المیے کو بھی جمع کر دیا جائے تو کمِنز کے لیے امیدوں کے کئی دیئے روشن ہو جاتے ہیں۔
مگر پاکستان کو برتری یہ رہے گی کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین فارم میں ہیں اور پی ایس ایل جیتنے کے بعد ان کا اعتماد بھی بہت بلند ہے۔
دیکھنا صرف یہ ہو گا کہ کتنی جلدی وہ ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال سکتے ہیں کیونکہ مہینہ بھر ٹی ٹونٹی کھیلنے کے بعد اچانک ٹیسٹ کرکٹ شروع کرنا ذرا دشوار ہوتا ہے۔
جس طرح سے یہ سیریز شیڈول کی گئی ہے، ممکن نہیں کہ سپنرز اس میں کوئی بڑا کردار ادا کر پائیں۔
راولپنڈی ہی کی طرح کراچی کی وکٹ بھی تاریخی اعتبار سے ہمیشہ سیم اور سوئنگ کی طرف داری کرتی رہی ہے۔ محض لاہور کی کنڈیشنز ہوں گی کہ آسٹریلوی بلے بازوں کو واقعی مخمصے میں ڈال دیں۔
اگرچہ فی زمانہ ٹیسٹ کرکٹ میں فیورٹ ہمیشہ میزبان ٹیم ہی ہوا کرتی ہے مگر یہاں شیڈولنگ کے مسائل، انجریز اور پی ایس ایل کی تھکاوٹ کے سبب پاکستان فیورٹ نہیں ہے اور اگر پاکستان کے آزمودہ کار چہروں میں سے کوئی ایک دو ناکام ہوئے تو آسٹریلیا فیورٹ بھی ہو سکتا ہے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکا کالم:موقع کی تلاش
Next Article پاکستان کا جون تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.