Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم:قدم منجمد، سوچ محتاط، اعصاب محبوس
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم:قدم منجمد، سوچ محتاط، اعصاب محبوس

ایڈیٹراکتوبر 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ثقلین مشتاق خلاؤں میں گھور رہے تھے، بابر اعظم اپنی ہتھیلیوں میں منھ چھپا رہے تھے اور ایک یاسیت کا سایہ پاکستانی ڈریسنگ روم پر چھائے چلا جاتا تھا۔
خوف جب ذہنوں کو جکڑ لیتا ہے تو تمام زمینی حقائق دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اور فیصلے شکوک و شبہات کی بھول بھلیوں میں الجھے رہ جاتے ہیں۔
جو خوف پرتھ میں پاکستانی بیٹنگ پر طاری نظر آیا، اس کے بعد اگر رینگ رینگ کر جیت مل بھی جاتی تو بدمزہ ہی رہتی۔
چھ برس پہلے آسٹریلیا جاتے ہوئے اسد شفیق نے ان کنڈیشنز کا خلاصہ کچھ یوں کیا تھا کہ یہاں بس جلدی جلدی رنز بٹورنے چاہییں قبل اس کے کہ کوئی اچھی گیند آپ کو پویلین کے سفر پر روانہ کر دے۔ آسٹریلیا کے بیشتر میدانوں بالخصوص پرتھ اور برسبین کا مزاج بالکل ایسا ہی ہے۔
اس سے پہلے پاکستان نے میلبرن میں جو میچ کھیلا، وہ کنڈیشنز بھی باؤنسی تھیں مگر پرتھ کا معاملہ ہی کچھ الگ ہے۔ اور اگر وکٹ پر کچھ گھاس بھی ہو تو پاکستانی ڈریسنگ روم پر 2007 کے ورلڈ کپ والے آئرلینڈ میچ کے بھوت منڈلانے لگتے ہیں۔ 2015 کے کوارٹر فائنل میں بھی کچھ ایسا ہی قصہ ہوا تھا۔
عقدہ صرف یہ ہے کہ جن کنڈیشنز میں پاکستانی پیسرز بولنگ کر رہے تھے، ان سے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا بہت گہرا رشتہ رہا ہے۔ انہی وکٹوں پر شان نے اپنی ساری کرکٹ کھیلی۔ تو پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ شان کے دیے گئے پلان پاور پلے میں ہی کارگر ثابت نہ ہوئے اور ایسی تباہ کن پچ پر زمبابوے ہنستے کھیلتے پاور پلے کے مزے لوٹ گیا۔
یہ عقل تسلیم کرنے کو ہی آمادہ نہیں کہ جہاں مزربانی، نگروا اور ایونز ٹی ٹونٹی کے مسلمہ بلے بازوں کے پلے نہیں پڑ رہے تھے، وہاں آخر ایسا کیا کرشمہ ہوا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ زمبابوین اوپنرز کے لیے تر نوالہ بن گئے؟
پاور پلے میں پاکستان نے جو مومینٹم زمبابوے کے سپرد کیا تھا، مڈل اوورز میں اگرچہ حارث رؤف، شاداب اور وسیم جونئیر اسے واپس کھینچ کر لے آئے مگر تب تک کندھے جھک چکے تھے اور خوف امیدوں پر حاوی ہونے لگا۔
زمبابوین پیسرز نے پاکستانی بیٹنگ پر قہر برپا کر دیا۔ اس میں بلاشبہ ان کی پیس اور مہارت کا بھی کردار تھا مگر اصل وجہ پرتھ کا باؤنس تھا جو پاکستانی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہو چکا تھا اور وہ مسلسل کریز کے اندر گھستے جا رہے تھے۔ قدم منجمد ہو چکے تھے اور احتیاط نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔
جس انداز میں پاکستانی اوپنرز نے اننگز کا آغاز کرنے کی کوشش کی، وہ شاید دبئی یا لاہور میں تو کامیاب ہو پاتی، پرتھ میں اس کا کوئی امکان نہیں تھا۔ یہاں زمبابوے نے شارٹ پچ کا بھی خوب استعمال کیا جبکہ پاکستانی پیسرز پاور پلے میں سوئنگ کھوجتے فل لینتھ سے سر پٹختے رہ گئے۔
پاکستان کی ورلڈ کپ تاریخ میں یہ شکست ایک ایسا سانحہ ہے جسے ہر کوئی جلد بھلانا چاہے گا مگر یہ پھر بھی ناقابلِ فراموش رہے گی۔ نہ صرف یہ ایک بھوت بن کر منڈلائے گی بلکہ بیشتر کرکٹنگ اذہان کے لیے یہ ہمیشہ ناقابلِ تشریح بھی رہے گی۔
یہ المیہ اس سے بھی بدتر ہے کہ پاکستان دراصل یہاں رن ریٹ بہتر کرنے کے لئے میدان میں اترا تھا۔ گویا فتح کا ایسا کامل یقین تھا کہ اب محض مارجن پہ غور ہو رہا تھا۔ مگر جہاں پاکستان رن ریٹ بہتر کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا، وہاں دنیا ہی لگ بھگ اندھیر ہو گئی اور اب پاکستان کی ٹورنامنٹ میں بقا دواؤں سے زیادہ دعاؤں پر منحصر ہے۔
دوسری جانب انڈیا کو اگرچہ قدرے آسان حریف کا سامنا تھا مگر روہت شرما کی ٹیم نے بھرپور کرکٹ کھیلی۔ سڈنی اور ایڈیلیڈ دو ایسی پچز ہیں جہاں ایشین بلے بازوں کے لیے اچھے رنز بنانے کی گنجائش ہوتی ہے۔ انڈین ٹاپ آرڈر نے پاکستان کے خلاف کھوئے گئے اعتماد کو بخوبی بحال کیا اور ایک اچھا مجموعہ ترتیب دے کر گروپ میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو مستحکم کیا۔
انڈیا اور پاکستان دونوں کو ہی اب جنوبی افریقہ کو مات دینی ہو گی تاکہ پاکستان کے لیے امکانات پیدا ہو سکیں۔ مگر یہی نہیں، پاکستان کو یہ بھی دعا کرنی ہو گی کہ بنگلہ دیش زمبابوے کو شکست دے ڈالے جبکہ پاکستان کو اپنے باقی ماندہ میچز بھی اچھے رن ریٹ سے جیتنے ہوں گے۔
پاکستان کو اگلے مقابلے میں بھی پرتھ کی انہی کنڈیشنز کا سامنا کرنا ہو گا اور یہ انسانی طور پر ممکن نہیں کہ کوئی کھلاڑی چار ہی دن میں اپنا فٹ ورک اور تکنیک تبدیل کر لے۔ اب جو رختِ سفر باندھ کے پاکستان نکل چکا ہے، فقط اسی پر تکیہ ہے۔
انڈیا کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہیں۔ اگرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ میں نورکیہ اور ربادا کی پیس کا مقابلہ ہرگز آسان نہیں ہو گا مگر فی الوقت انڈین ٹیم ایک شکست کا بوجھ اٹھا سکتی ہے اور بعید نہیں کہ جنوبی افریقہ بھی انڈیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دے۔
لیکن پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز جس شکست خوردہ ذہنیت اور خوف کے حصار میں کیا ہے، اگر یہ قسمت کی مہربانی سے سیمی فائنل تک رسائی پا بھی لے تو ٹرافی پھر بھی پہنچ سے دور ہی رہے گی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرؤف کلاسراکاکالم:ایک قدیم جنگجو کی موت … (2)
Next Article ارشد شریف نے آخری دن کہاں گزارا؟ محمد زبیر خان کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 11, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ

فروری 10, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.