Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا تجزیہ: آصف علی، بڑے ‘سٹیج’ کا بروقت ہیرو
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا تجزیہ: آصف علی، بڑے ‘سٹیج’ کا بروقت ہیرو

ایڈیٹراکتوبر 30, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asif ali cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تسلسل کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ گو پاکستان کرکٹ میں وطیرہ یہ رہا ہے کہ عموماً ایک ہی اننگز کی بنیاد پر کریئر کی سمت متعین ہو جایا کرتی ہے لیکن بعض اوقات تسلسل کو بھی راہ دے دیا جاتا ہے۔
اور کبھی تو یہ تسلسل اس حد تک برقرار رکھا جاتا ہے کہ طرح طرح کی چہ میگوئیاں ہونے لگتی ہیں۔ کبھی ’پرچی‘ کا لیبل لگایا جاتا ہے تو کبھی سفارش کے طعنے ملتے ہیں۔ اور اس سب کے باوجود بھی اگر کوئی کھلاڑی پرفارم نہ کر پائے تو کہیں انتظامیہ میں موجود چہروں کو بھی ’جھٹکا‘ سا مل جاتا ہے۔
آصف علی کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی پیچیدہ سا ہے۔ گو ان کا انٹرنیشنل ڈیبیو انضمام الحق اور مکی آرتھر کے تحت ہوا مگر مصباح اور آصف علی کے باہمی تعلق کی داستان کافی پرانی ہے۔
پی ایس ایل کے اوائل کی بات ہے کہ، وسیم اکرم بتاتے ہیں، مصباح ایک روز ایک لڑکے کو ساتھ لے کر آئے اور بتایا کہ یہ آصف علی ہے، بہت اچھا کھلاڑی ہے اور یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ’فنشر‘ کا کردار نبھائے گا۔
آصف علی نے اپنا یہ کردار اس ڈھب سے نبھایا کہ جلد ہی انھیں قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا پروانہ بھی مل گیا۔
شروع میں آصف کی انٹرنیشنل پرفارمنسز ملی جلی رہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد ہی گراف تیزی سے گرنے لگا۔ اس بیچ وہ کچھ ذاتی پریشانیوں میں بھی گِھر گئے اور لامحالہ اس کا اثر ان کی کارکردگی میں بھی جھلکنے لگا۔
یہاں تک کہ پچھلے دو سال میں آصف علی جتنی بار بھی قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ ہوئے، ہر بار ان کا نام مصباح کے ساتھ نتھی کر کے کئی ایک فسانے گھڑے گئے۔ لب لباب یہ تھا کہ ان کی کارکردگی اس سلیکشن کا جواز لانے سے قاصر تھی اور ٹیم میں شمولیت صرف ’فیورٹ ازم‘ کی بنیاد پر تھی۔
لیکن ہر کھلاڑی کو اپنے اندر پوشیدہ ’سٹارڈم‘ نکالنے کے لیے کوئی سٹیج چاہیے ہوتا ہے۔ کچھ نہایت ٹیلنٹڈ کھلاڑی پہلے ہی میسر موقع پر اس کا بخوبی اظہار کر دیتے ہیں جبکہ کچھ ’لو پروفائل‘ مقابلوں کی تاک میں رہتے ہیں تو کچھ بڑے سٹیج کی تلاش میں رہتے ہیں۔
پاکستان افغانستان کرکٹ مقابلوں کی اگرچہ کوئی لمبی چوڑی تاریخ تو نہیں مگر پچھلے چند سالوں میں جب جب یہ ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، کوئی نہ کوئی فسانہ ضرور بنا۔ کوئی وقت تھا کہ افغان کرکٹ پاکستان کے سائے میں پل رہی تھی لیکن سیاسی منظر نامے کی تبدیلیوں کے اثر میں وہاں دھیرے دھیرے انڈیا کا رسوخ بڑھنے لگا۔
یہاں تک کہ پچھلے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ میدان ہی نہیں، میدان سے باہر بھی خاصا ہنگامہ خیز ہو گیا۔ اور یہی تھا وہ سیاق و سباق کہ جس میں گذشتہ روز راشد خان شائقین سے اپیل بھی کرتے نظر آئے کہ اس میچ کو صرف میچ ہی سمجھیں اور کرکٹ کے میدان کو میدانِ کارزار بنانے سے گریز کریں۔
لیکن آصف علی کے لیے یہ بڑا سٹیج تھا، بڑا میچ تھا۔ کیونکہ بڑا کھلاڑی وہ تو نہیں ہوتا جو ایک پرفارمنس کے بعد ہی غائب ہو جائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آصف علی نے جس انداز میں میچ کا پانسہ پلٹا تھا، اس نے یہاں بھی امیدیں روشن کر چھوڑی تھیں۔
اگرچہ جیسی بولنگ پاکستان نے پاور پلے میں کر چھوڑی تھی، یہ متوقع ہی نہیں تھا کہ میچ ایسی گھمبیر صورتِ حال تک جا پہنچے گا۔ چھکوں کے شوقین افغان ٹاپ آرڈر پر شاہین آفریدی ذرا مختلف سا چیلنج بن کر اترے اور یہ امید کم ہی تھی کہ افغانستان 130 سے زائد رنز جوڑ پائے گا۔
لیکن ڈیتھ اوورز میں حسن علی کی فارم آڑے آ گئی اور گلبدین و نبی کی پارٹنرشپ نے ایسی یلغار ڈالی کہ رنز کا بہاؤ روکنا دشوار ہو گیا۔
میچ کے بعد بابر اعظم نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی بولنگ نے پندرہ بیس رنز زیادہ دے دیے۔ اور اس وکٹ پر افغانستان کے ورلڈ کلاس سپنرز کے سامنے یہ ہدف خاصا مشکل ہو چلا تھا۔ اس کے حصول کے لیے پاکستانی بیٹنگ کو ڈیتھ اوورز میں کچھ خاص پاور ہٹنگ کی ضرورت تھی۔
بابر اعظم نے اپنا کنارہ بخوبی سنبھالے رکھا اور یہ یقینی بنایا کہ پاکستانی لوئر آرڈر کو راشد خان کے امتحان کا سامنا نہ ہی کرنا پڑے۔ لیکن راشد خان اپنا کوٹہ ختم کرنے کے ساتھ ہی بابر اعظم کا کھاتہ بھی تمام کر گئے۔
اور یہیں آصف علی کے لیے ایک بار پھر وہ بڑا سٹیج تیار ہوا جس کے تقاضے شاید وہی نبھا سکتے تھے۔ پچھلے دو سال میں جتنی تنقید انھوں نے سہی ہے، غالباً وہ خود بھی ایسا ہی موقع اور سٹیج چاہتے تھے۔ کمال بات یہ ہے کہ اٹھارہویں اوور کے آخر پر انھوں نے خود ہی شاداب کو سنگل سے روک کر خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا۔
اور جب انھوں نے اپنی صلاحیتوں کو آزمایا تو ان کی گیم نے بھی ان کا پورا ساتھ دیا۔ سو جہاں یہ گمان تھا کہ میچ پھنس جائے گا اور شاید عین آخری لمحات میں کوئی ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہو جائے گی، وہاں آصف نے کسی بحران کے پیدا ہونے سے پہلے ہی لاجواب انداز میں میچ ’نکال‘ لیا۔
مسلسل دو سال تنقید سہے جانا بہت مشکل کام ہے لیکن ورلڈ کپ جیسے بڑے سٹیج پہ اس تنقید کا بھرپور جواب دینا اس سے بھی کہیں مشکل کام ہے اور آصف علی نے اپنی مہارت اور تجربے سے اس مشکل چیلنج کو بہت سادہ اور آسان کر دکھایا۔
ورلڈ کپ جیسے مقابلوں میں پاکستان جیسی ٹیموں کو ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسا ہیرو چاہیے ہوتا ہے جسے بڑے سٹیج پر اپنی مہارت دکھانے کی بھوک ہو۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اہم مراحل تک جانے سے پہلے ہی اسے اپنا ہیرو مل گیا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم:لبیک، لبیک اور پھر لبیک
Next Article عادل فرازکا کالم:جمہوری نظام میں مسلمانوں کے خلاف غیر جمہوری ردعمل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

مئی 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی مئی 10, 2026
  • خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک مئی 10, 2026
  • اکڑ بکڑ بمبے بو اور ہُد ہُد کی داڑھی کے باغی بال : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت مئی 10, 2026
  • بحرین کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 41 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ مئی 10, 2026
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.