Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»حسن نثار کا کالم : سنگیتا ، ہمایوں قریشی اور مسرت شاہین کی کہانیاں
حسن نثار

حسن نثار کا کالم : سنگیتا ، ہمایوں قریشی اور مسرت شاہین کی کہانیاں

ایڈیٹراکتوبر 19, 202188 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sangeeta
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

2020 میں مجھے ایک آپ بیتی کا مسودہ موصول ہوا۔ یہ پشتو کے ایک اداکار کی سوانح تھی اور یہ خوب صورت نوجوان چاہتاتھا کہ میں اس کی کتاب پر دیباچہ ٹائپ کوئی شے لکھوں۔ میں نے مسودہ پڑھا اور جو سمجھ آیا، لکھ دیا۔ بات آئی گئی ہو گئی کہ چند ہفتے قبل وہی مسودہ کتابی شکل میں میرےسامنے تھا جس کےسرورق پر فلم، ٹی وی سٹار امان کی تصویر کے ساتھ عنوان تھا۔
’’میں ایک فلاپ ہیرو….لیکن؟‘‘ بیک ٹائیٹل پر میرا ’’دیباچہ‘‘۔
باقی تو جو ہے سو ہے ہی ’’جنرل نالج‘‘ کے لئے چند مشہور پشتود اداکاروں کے پروفائلز اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں جن میں قتیل شفائی مرحوم جیسے لازوال نغمہ نگار بھی شامل ہیں۔ جن لوگوں بارے امان نے لکھا ، سوائے قتیل صاحب کے میں ان میں سے کسی کو نہیں جانتا، ملاقات تو دور کی بات، میں نے کسی کی کوئی فلم بھی نہیں دیکھی، لیکن ایک زمانہ تھا جب بدرمنیر، یاسمین خان، نعمت سرحدی، مسرت شاہین، ہمایوں قریشی وغیرہ پرنٹ میڈیا پر بھی چھائے ہوئےتھے۔ بدر منیر بارے امان لکھتا ہے۔
’’بدرمنیر ایک لیجنڈ آرٹسٹ تھے لیکن ورسٹائل نہیں تھے۔ فلم ’’یوسف خان شیر بانو‘‘ کی کامیابی کےبعد مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ہردلعزیزی کی یہ حالت تھی کہ جب بھی نئی فلم مارکیٹ میں آتی تو اس کے چاہنے والے پوچھتے ’’بدرے پہ کے آشتہ‘‘ یعنی کیا بدر فلم میں ہے؟ بدر منیر کے چاہنے والے بدرمنیر کو بدرمنیر نہیں پیار سے ’’بدرے‘‘ کہتے تھے۔ مجھے بدر ’’خان‘‘ کے نام سے پکارتا تھا حالانکہ میں نے اپنے نام کے ساتھ کبھی خان نہیں لکھا۔ ایک بار خرم مرحوم نے کہا ’’امان! بدر تمہیں خان کہہ کر کیوں پکارتا ہے؟‘‘ ’’نہیں معلوم‘‘ . .. ’’وہ تمہیں طنز کے انداز میں پکارتا ہے‘‘۔ایک دو مواقع پر میرے نالج میں یہ بات آئی کہ بدرمنیر کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مجھے کاسٹ نہ کیا جائے۔ پشتو فلموں کے ایک ڈائریکٹر نے کسی فلم کے پریمیئر پر مجھے کہا ’’میں تو آپ کوفلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن بدر نہیں چاہتا‘‘ ’’مسرت شاہین نےمجھے اپنی ذاتی فلم (جو شاہ نور سٹوڈیو میں بن رہی تھی) کاسٹ کیا اور پھر بتایا، اس … نے، میں وہ لفظ نہیں لکھ سکتا جو مسرت شاہین نے ادا کیاتھا، تمہاری جگہ عمر دراز کو کاسٹ کرنے کا کہا ہے۔ میں نے مجبوراً اسے سائن کرلیا کیونکہ بدر کے بغیر فلم سیل کرنے میں دشواری ہوتی ہے‘‘۔
یاسمین خان کے بارے میں امان لکھتے ہیں:
’’یاسمین خان ایک ورسٹائل آرٹسٹ تھیں۔ ابتدا میں ایکسٹرا گرل کےطور پر چند اردو فلموں میں آئی۔ بس دیر تھی تو ایک چانس کی جب لاہور میں میری پہلی فلم ’’کلہ خزاں کلہ بہار‘‘ شروع ہوئی تھی۔ کراچی میں نذیر حسین پشتو فلم ’’یوسف خان شیر بانو‘‘ کی ابتدا کر رہے تھے ان کو ہیروئین کی ضرورت تھی۔ یہ مسئلہ اداکارساقی نے حل کردیا۔ نذیر حسین کو یاسمین خان کے روپ میں شیر بانو ملی۔ پھر ایسی شیر بانو بنی کہ فلم بین طبقہ کی نیندیں چرا لیں‘‘۔
نعمت سرحدی کے بارے ’’انکشاف ‘‘ کیا کہ ’’یہ اللہ کی رحمت ہے کہ نماز کے وقت بہانے بنانے والا نعمت سرحدی اب تبلیغی جماعت میں شامل ہوگیا ہے جس کے بارے مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے، ہم کوئی جماعت نہیں، مجھے یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ ’’سوٹا‘‘ اب بھی لگاتا ہے‘‘۔
اب مسرت شاہین کے بارے پڑھیے۔
’’1970 کا ذکر ہے ’’دل اور دنیا‘‘ کے لئے رنگیلا صاحب نے ایورنیو سٹوڈیوز کے اندرون گیٹ میں ایک چھوٹا سا سیٹ لگایا تھا۔ یہ وہ دور تھا کہ شوٹنگ کے لئے جو فلورز بنے تھے ان کے لئے پروڈیوسرز کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ اس انتظار کی زحمت سےبچنے کے لئے رنگیلا صاحب نے اندرون گیٹ میں ہی سیٹ لگا لیا۔ ہمایوں قریشی اور مجھے بطور گیسٹ آرٹسٹ گانے میں بیٹھنے کو کہا۔ شوٹنگ ابھی شروع نہیںہوئی تھی کہ ایک دبلی پتلی حسینہ رنگیلا صاحب سے ملنے آئی۔ تھوڑی دیر دونوں باتوں میں مصروف رہے۔ اس کے بعد چلی گئی۔ رنگیلا صاحب سے فری گپ شپ تھی۔ میں نے پوچھا ’’یہ پٹاخہ کون تھی؟‘‘ رنگیلا صاحب مسکرا کر بولے ’’اس کا نام مسرت شاہین ہے اور فلیٹیز ہوٹل میں ڈانسر ہے لیکن خیال کرنابڑی منہ پھٹ ہے‘‘۔ابتدائی چند سالوں میں اس کے جسمانی خد و خال بہت دلکش تھے۔ پھر رفتہ رفتہ پاکستانی ہیروئینز کی طرح فربہ ہوگئی‘‘۔
اور اب ہمایوں قریشی سے ملئے بذریعہ اداکار قلمکار امان :
’’دلہن ایک رات کی‘‘ میں سگریٹ کو اچھال کر منہ میں پکڑنا ہمایوں کے فلمی کیریئر میں ممد ثابت ہوا۔ پنجابی فلموں میں اپنےلئے اک خاص جگہ بنالی۔ سلطان راہی کی طرح دن میں چار چار فلموں کی شوٹنگ کرتا تھا۔ سنگیتا سے شادی کے لئے بڑا زبردست ڈرامہ رچایا۔ جس طرح شادی کے لئے زبردست ڈرامہ کیا، اسی حساب سے اس کا ڈراپ سین بھی ہوا، جس کو سلجھانے کے لئے آخر مجھے میدان میں کودنا پڑا۔ میں سنگیتا کے گھر گیا۔ سنگیتا نے کہا ’’میں تمہاری بات اس شرط پر مان لیتی ہوں کہ آئندہ ہمایوں کوئی ایسی حرکت نہیں کرے گا‘‘۔ میں نے کہا ’’اس حرکت کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکتا ہوں؟‘‘ ’’مجھے تھپڑ مارا کہ تم لوگوں سے کیوں ملتی ہو‘‘۔ سنگیتا نے کہا ’’ٹھیک ہے میں کسی سے نہیں ملتی۔ ہمایوں مجھے گھربٹھائے اور خود کمائے‘‘۔
میری کوشش رائیگاں گئی۔ طلاق کی نوبت آگئی جبکہ وہ ایک بچی کا باپ بن چکا تھا۔

کیسی کیسی دنیائیں اور کیسے کیسے لوگ!

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سنگیتا فلمی صنعت مسرت شاہین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم:وہ عزیزِ جہاں
Next Article سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد پنجاب میں 2013 کے قانون کے تحت بلدیاتی حکومتیں بحال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلاسیقی موسیقی ’’ مقدس آمریت اور استاد بڑے غلام علی خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری

مارچ 5, 2026

نام ور کامیڈین اور فلم ، ٹی وی کے اداکار انور علی انتقال کر گئے

ستمبر 2, 2025

انڈین اداکارہ دبئی سے سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار: ’سونے کے بسکٹس کو جسم میں چھپایا گیا‘

مارچ 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.