• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
پیر, جون 5, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سابق ایم پی اے سبین گل اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ کھاکھی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان
  • محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:سب جان لیں۔۔ فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:باطنی سفر
  • حامد میرکا کالم:لاپتہ سچائیاں
  • فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت
  • 300 فلموں میں کام کرنے والی ہندی اور مراٹھی کی معروف اداکارہ سلوچنا لتکر چل بسیں
  • ‘طلاق کے بعد ریحام کو بربادکرنےکی ہدایات ملیں’،عظمیٰ کاردارکا چیئرمین پی ٹی آئی پرالزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصارئے»انسانوں کو موت پر تو بخش دیا کریں ۔۔ شاہانہ جاوید
اختصارئے

انسانوں کو موت پر تو بخش دیا کریں ۔۔ شاہانہ جاوید

رضی الدین رضیمارچ 8, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
siri devi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں۔ ہم اخلاق کے کس درجے پر ہیں کہ کسی کی موت پر بھی عجیب بحث کرنے لگتے ہیں۔ اس کی سزا جزا کا فیصلہ کرنے میں لمحوں کی دیر نہیں کرتے بلکہ روزِ جزا کا انتظار کیے بغیر جہنمی بھی قرار دے دیتے ہیں۔ پچھلے دنوں نامور خاتون وکیل عاصمہ جہانگیر کی موت سے لے کر نمازِ جنازہ پڑھنے تک ہر طرح کی آرا پڑھنے اور سننے کو ملیں۔ وہ کون تھیں، کیا تھیں انتقال کے بعد ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ، جن کے لیے انہوں نے فلاح کے کام کیے وہ تعریف کررہے تھے۔ لیکن کچھ ایسے بھی تھے جو مرنے والی کو کانٹوں میں گھسیٹ رہے تھے۔ وقت گزرا معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔
پچیس فروری کی صبح اٹھے تو بالی وڈ کی اداکارہ سری دیوی کی ناگہانی موت کی خبر سن کر کچھ لمحے یقین نہیں آیا، شدید افسوس بھی ہوا۔ پیاری موہنی صورت والی، چلبلی، تیکھی آواز اور سرو قد اداکارہ، فن اداکاری کے ساتھ رقص کی بھی ماہر تھی۔ بہت سی مشہور فلمیں ہماری نگاہوں میں گھوم گئیں مثلاً ہمت والا، چالباز، نگینہ، صدمہ، مسٹر انڈیا، چاندنی، لمحے ، انگلش ونگلش، مام وغیرہ ایک ریِل سی نگاہوں کے سامنے چلنے لگی۔ سوشل میڈیا کھولا اور دوستوں کی طرف سے فیس بک پر سری دیوی سے متعلق پوسٹس دیکھ رہے تھے ۔ ہم نے بھی افسوس کے جملے لکھ دیئے لیکن کچھ کمنٹس پر نظر پڑی تو چونک گئے کسی کی رائے تھی چونکہ وہ ہندو تھیں تو انھیں RIP نہ لکھا جائے ۔ ہندو کے مرنے پر ہمدردی کرنے کی ضرورت نہیں، جنت صرف مسلمانوں کے لیے ہے۔ پڑھ کر بہت کوفت ہوئی۔ ایک مشہور آرٹسٹ جس کی ایک آدھ فلم تو ہر ایک نے دیکھی ہوگی اس کی موت پر تعزیت کرنے والوں کو لعن طعن کر رہے تھے۔ کچھ لوگ شام میں مرنے والے خواتین و بچوں کے قتل پر بات کرنے کوکہہ رہے تھے ۔ ارے اللہ کے بندو ایک پالتو بلی یا پرندہ بھی مر جاتا ہے تو افسوس ہوتا ہے، وہ تو پھر انسان تھی۔ پتہ نہیں لوگوں کو کیا ہوتا جارہا ہے ہر موت پر ایک تنازعہ کھڑا کردیتے ہیں۔
مسلمان کی موت ہو تواس کے مسلمان ہونے پر باتیں بنانے لگتے ہیں کہ وہ کیسا مسلمان تھا کیسا نہیں تھا۔ غیر مسلم کی موت ہو تو اس پر بیان بازی اپنی طرف سے جہنم کے ٹکٹ دے دیتے ہیں کہ جہنمی تھا۔ بس کر دیں، کسی کی موت کو یوں بحث کا موضوع نہ بنائیں کیونکہ مرنے والا اب دنیا میں نہیں، اب اس کا معاملہ خدا کے سپرد ہے ۔ تعزیت اور عیادت تو سنت ہے نجانے ہم اپنی اخلاقی اقدار کو کیوں بھولتے جارہے ہیں۔ اپنی مرضی کی باتیں کرنے اور لکھنے لگے ہیں۔ ہر ذی روح جو اس دنیا میں آیا ہے اسے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔ اس طرح کی باتیں کرتے وقت اپنی موت کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم نہ جانے کس حال میں مریں۔اسی لیے کہتے ہیں دعا کرتے رہو خاتمہ ایمان کی حالت میں ہو۔ کیا الزام تراشی اور بہتان لگانے سے ہم معاف کردیئے جائیں گے۔ ہم اوروں کے اعمال کی بات کرتے ہیں، اپنے گریبان میں جھانک لیں تو بہتر ہوگا۔ سب سے پہلے اپنے اعمال درست کریں۔ ہم اگر کسی پر انگلی اٹھائیں گے تو باقی تین انگلیاں خود ہماری طرف اشارہ کررہی ہوں گی۔ اس لیے سنبھل کر بولیں، سنبھل کر لکھیں۔ ایسا نہ ہو ہمارے لکھے الفاظ ہمارے لیے سزا بن جائیں۔ آخر میں ایک شعر عرض ہے:
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب
موت کیا ہے انہی اجزا کا پریشاں ہونا
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسامراج کے خلاف مزاحمت اور عورتوں کا عالمی دن ۔۔ فہیم عامر
Next Article پی ایس ایل 3 : لاہور قلندرز پلے آف سے باہر ، کوئٹہ کی ایک اور کامیابی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سابق ایم پی اے سبین گل اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ کھاکھی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

جون 5, 2023

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان

جون 5, 2023

محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست

جون 5, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سابق ایم پی اے سبین گل اور ٹکٹ ہولڈر شازیہ کھاکھی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی جون 5, 2023
  • ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:پاکستان اور صدر اردوان جون 5, 2023
  • محمد اظہارالحق کا کالم:استاد اور ریاست جون 5, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:9مئی کے واقعات اور انتہا پسندی کا بچگانہ پن جون 5, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:سب جان لیں۔۔ فوج کی نہ دوستی اچھی، نہ دشمنی جون 5, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.