Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد راحیل خان»عمران خان کے سو دن اور جیتنے والے گھوڑے ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

عمران خان کے سو دن اور جیتنے والے گھوڑے ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹرمئی 24, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran janoobi sooba
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کے کان میں آخر کسی نے تو پھونک ماری ہے کہ آئیندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی اور اس کے سربراہ یعنی وزیر اعظم بھی عمران خان ہی ہوں گے۔جبھی تو عمران خان نے اتنے وثوق اور اعتماد سے اپنی حکومت کے پہلے سو دنوں کا پروگرام طشت از بام کیا ہے۔ جسے وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے دو ہزار پچیس کے وژن کا چربہ قرار دے رہے ہیں۔” کسی نے“ سے میری مراد خلائی مخلوق ٹائپ کی کو ئی چیزہرگز نہیں ہے۔آپ اگر ایسا سمجھیں تو آپ کی مرضی۔ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے۔ میرا گمان تو یہ ہے کہ شاید بنی گالہ کے مندر کی دیوی کے کرموں سے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خواہش کی تکمیل کا کوئی” شبھ سمے یا سدھ گھڑی“ کسی جنتری سے نکل آئی ہوگی ،کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ہمارے پیروں، فقیروں کے آستانے خوب آباد ہیں ۔ اور بنی گالہ کے آ ستانے پر حاضری کا حکم کہیں سے بھی آئے یا ایسی کوئی بشارت ہو تو حاضری کے بناءکوئی چارہ نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ ایسا کوئی غیبی اشارہ ملتے ہی اس پر” یقیں محکم “ کے ساتھ عمران خان نے” عمل پیہم “ کا ارادہ باندھ لیا ہوگا کیونکہ عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ خان صاحب ارادے کے بڑے پکے ہیں۔ ویسے تو بندے کو کل کا کیا پل کا بھروسہ نہیں۔۔۔ سامان سو برس کا،پل کی خبر نہیں ۔۔۔ جیسی اٹل حقیقت کوئی جھٹلا سکا ہے نہ ہی جھٹلا سکتا ہے ۔مگر عمران خان کو پورا یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں جیت بھی ان کی ہو گی اور حکومت بھی۔ممکن ہے ایسا ہو بھی جائے کہ اب تبدیلی کی ناﺅ کی پتوار عمران خان کو تبدیلی کا سمبل سمجھنے والے ہونہار نوجوانوں کے ہاتھ میں نہیں ، الیکٹیبلز ،سیدھے لفظوں میں یوں کہیے کہ جیتنے والے گھوڑوں کے ہاتھ میں ہے ۔معاف کیجیئے گا ۔ گھوڑوں کے ہاتھ تو ہوتے نہیں ، چاروں پیرہوتے ہیں اور ان پرنوکیلے کھر ،جن سے بچنے کے لیئے کھر تر شوا کر ان میں ” نعل “ جڑوانے پڑتے ہیں۔ گھوڑے اپنے پچھلے پاﺅں سے دولتی مارنے کا کام لیتے ہیں جیسا کہ آج کل یہ گھوڑے اپنی سابقہ جماعت ن لیگ کودولتیاں مار رہے ہیں۔ انتخاب میں حصہ لینے والے یہ گھوڑے اگر جیت بھی گئے اور عمران خان ان گھوڑوں پر سوار ” ہٹو، بچو“ کی صداﺅں میں وزارت عظمیٰ کے تخت پر جا بیٹھنے میں کامیاب بھی ہوگئے تو بھی یہ گھوڑے ارض وطن کو اپنے چاروں پیروں سے اسی طرح روندتے رہیں گے، یہ گزشتہ پون صدی سے یوں روندتے چلے آرہے ہیں جیسے فاتح قوم کے گھوڑے ، مفتوح سرزمین کو روندتے ہیں۔ سنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرانے کارکن جو ٹکٹوں کی امید لگائے بیٹھے تھے ، نئے الیکٹیبلز کی آمد پر ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں ” تیرا کیا بنے گا کالیا” ۔ یہ الیکٹبلز اسی نسل کے گھوڑے ہیں جنھوں نے ذوالفقار علی بھٹو شہیدجیسے اعلیٰ پائے کے لیڈر کو بھی اپنے اوپر کاٹھی ڈالنے نہیں دی۔ہمارے ہوش و حواس میں ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس قوم کی ڈھارس بندھائی، آس دلائی ، منزل کا تعین کیا اور راہ دکھائی۔اس سے پہلے کے سب قصے کہانیاں سازشی تانوں بانوں پر مشتمل ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بعد میاں محمد نواز شریف ان سازشی کہانیوں کی تکمیل میں کلیدی کردار رہے ہیں۔ وقت کا جبر یہ ہے کہ آج وہی میاں محمد نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ کاش ذوالفقار علی بھٹو کی روح سے پوچھا جا سکتا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ ہمارا ،المیہ یہی ہے کہ جو بات اس وقت میاں محمد نواز شریف کی سمجھ میں نہیں آرہی تھی اور صرف اقتدار کے گھوڑے پر سوار ہونے کی خواہش میں انہیں ساون کے اندھے کی طرح ہر طرف ہرا ہی ہرا نظر آرہا تھا۔ آج عمران خان بھی اسی رویے اور اسی کیفیت کا شکار ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’جناں تیری مرضی نچا بیلیا‘‘: برملا / نصرت جاوید
Next Article چوہے کو عزت دو :شاہد مجید جعفری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.