Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»شکیل انجم کا تجزیہ : عمران خان کو کس بنیاد پر وزارت عظمیٰ کا اہل سمجھا گیا؟
تجزیے

شکیل انجم کا تجزیہ : عمران خان کو کس بنیاد پر وزارت عظمیٰ کا اہل سمجھا گیا؟

ایڈیٹرجولائی 28, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan world cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتے ہیں عمران خان نے اپنی ساری زندگی میں ایسا کون ساایسا کام کیا جس کے عوض قوم وملک کی تقدیر ایک ایسےعام کھلاڑی کو سونپ دی گئی جس کا مرغی، انڈوں اور کٹوں کے علاوہ کوئی وژن نہیں تھا۔
کیری پیکر معاہدہ سے 9مئی کو ملک اور اس کی سلامتی کے اداروں کے خلاف عملی بغاوت تک 27سال کے دوران عمران خان کا ایسا کون سا ’’کارنامہ‘‘ ہے جو پاکستان کے وقار، عزت اور تعمیر کی بنیاد بنا ہو۔اس کے جواب میں آئیڈیلزم کا شکار ہو کر اندھی تقلید کرنے والے لوگ یہ حقیقت تسلیم کئے بغیر 1992کے ورلڈ کپ کا حوالہ دیتے ہیں لیکن اس کا ذکر نہیں کرتے کہ اس میں عمران خان کی ذاتی کارکردگی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا کیونکہ پورے ٹورنامنٹ میں عمران خان کی کارکردگی صفر کے آس پاس تھی، ابتداء سے بری طرح ناکامیوں کا شکار ہونے کے والی ٹیم کو جاوید میانداد، وسیم اکرم، انضمام الحق، وقار یونس، عامر سہیل، معین خان، سکندر بخت اور عاقب جاوید جیسے کئی کھلاڑی تھے جنہوں اپنے ذاتی مفادات کےلئے کرکٹ کےاس عالمی مقابلے میں شرکت نہیں بلکہ پاکستان کی سربلندی اور وقار میں اضافے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر قوم و ملک آبرو میں اضافہ کیا۔
عمران خان کو ہر حال میں ’’ہیرو‘‘ ماننے اور دنیا بھر میں اس کی ’’عظمت‘‘کی تشہیر کرنے والے سیاسی نابالغوں کو کھیل کے میدانوں میں کبھی وہ عظیم ہیرو نظر نہیں آئے جنہوں نے دنیا بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو تسخیر کیا اور ملک کا وقار سربلند کیا۔اگر کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنا ہی وزیر اعظم بننے کا معیار ہے توکرکٹ کا ورلڈ کپ تو یونس خان نے بھی جیتا تھا،اسے بھی وزیراعظم کا منصب ملنا چاہیئے جس میں سرفراز احمد سینئر وزیر کی حیثیت میں کابینہ میں شامل ہوں ۔
ورلڈ چیمپئین شپ ہی اگر اعلیٰ حکومتی مناصب کا معیار ہے تو عالمی سکواش چیمپئینز جہانگیر خان اور جان شیر خان جو صحیح معنوں میں قوم کا فخر ہیں، جو سکواش کی دنیا پر راج کرتے رہے اور پانچ پانچ چھ چھ بار سکواش کے عالمی چیمپئین رہے اور ہمیشہ ناقابل تسخیر رہے، وہ صرف ملک وقوم عزت اور آبرو کے لئے میدان میں اترتے تھے اور کامیاب و کامران واپس لوٹتے تھے۔ وہ ہمیشہ قوم کے دل و دماغ پر راج کرتے رہیں گے ۔اس کے علاوہ ہاکی کی دنیا میں تادیر ناقابل تسخیر رہنے والے شہناز شیخ،حنیف خان،سمیع اللہ، کلیم اللہ،حسن سردار، رشیدالحسن،منظور جونئیر، اختر رسول،صفدر عباس اور سلیم شیروانی سمیت ہاکی کےسیکڑوں کھلاڑی تاحیات پاکستانی قوم کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے جنہوں نے ہاکی کی تاریخ میں پاکستان کا نام سربلند رکھالیکن کسی باوقار پاکستانی کھلاڑی نے اس عالمی کامیابی کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا جبکہ عمران خان نے بڑے تکبر کے ساتھ اس کامیابی کو’’میری کامیابی‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے علاوہ ساری دنیا میں تاثر قائم کیا یہ کامیابی صرف ان کی وجہ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے اس کامیابی کو ’’کیش‘‘کرانے کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر میں کینسر ہسپتال کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کئے اور تب بھی تسلی نہیں ہوئی تو قوم کو مزید گمراہ کرنے کے لئے سیاست کا ’’کاروبار‘‘ شروع کردیا اوراپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک کو تنزلی کی دلدل کے دہانے پر پہنچا دیا جہاں واپسی اور معیشت کی بحالی کی ایک مدھم کرن ملک کی مکمل تباہی کا اشارہ تھی۔ اب جب اقتدار میں لانے والوں کو اس کھلاڑی کے ملک دشمن عزائم کا علم ہوا تو وہی کچھ ہوا جو ہونا چاہئے تھا۔
وقت کے ساتھ جب بلیک میلنگ کا رویہ مدھم ہوا اور قریبی’’رفقاء‘‘ جو پہلے ہی عمران خان کے ملک دشمن اعمال کے خلاف تھے لیکن تنقید یا مخالفت کی جرات نہیں رکھتے تھے، کنارہ کشی اختیار کرنے لگے اور دنوں، ہفتوں، مہینوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں پنجروں میں قید بھوکے پیاسے پرندوں کی طرح اڑ گئے اور اپنے اپنے گھانسلے بنا کر ان میں بسنے لگے اور پھر انہی قریبی ’’رفقاء‘‘ کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے کی جانے والی شعبدہ بازیاں بھی کھل کر سامنے آنے لگیں۔عمران خان کے دور حکمرانی میں ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف-آئی-اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے متعلقہ حکام کے روبرو پیش ہو کر سائفر کی سازش کے علاوہ القادر ٹرسٹ اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کی جانب سے پاکستان کے خزانے میں بھیجی جانے والی 190ملین پاؤنڈ کی بھاری رقم کے غبن یا ہیراپھیری کے حوالے تمام راز فاش کردئیے۔
اعظم خان نے دعویٰ کیا کہ سائفر کے ڈرامہ میں شاہ محمود قریشی او اسدعمر پوری طرح ملوث تھے اور وہ اتنے ہی گناہگار ہو سکتے جتنے عمران خان تھے جبکہ القادر ٹرسٹ کے سکیینڈل اور 190ملین پاؤنڈ کی سرکاری خزانے میں منتقلی کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں اور اس کے غیر قانونی استعمال اور کابینہ کو NCAکے خط کی بند لفافے میں ہی منظوری کے پیچھے عمران خان اور شہزاد اکبر کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔
آگے چل کر کیا ہوتا ہے؟ اس کا جواب کسی کے پاس نہیں البتہ ناقدین اس ضمن سپریم کورٹ کے کردار کو انصاف کی بنیاد قرار دے رہے ہیں۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان ورلڈ کپ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنئیر مصطفیٰ کا کالم : ”آخری آدمی “ اور اکیسویں صدی کا انسان
Next Article تہمینہ بشیر کاکالم : جامعہ بہاولپور ۔۔بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.