Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شوکت خانم ہسپتال کو ملنے والے عطیات کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوئے : انتظامیہ
اہم خبریں

شوکت خانم ہسپتال کو ملنے والے عطیات کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوئے : انتظامیہ

ایڈیٹرجنوری 28, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shaukat khanum hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: شوکت خانم میموریل اسپتال کے فنڈز تھرڈ پارٹی کو منتقل کرنے کی خبر بے بنیاد ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطیات کا ریکارڈ محفوظ ہے، موصول ہونے والے تمام عطیات کی رسیدیں دی جاتی ہیں اور رقم جس مقصد کیلئے ملتی ہے، اسی میں استعمال ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شوکت خانم میموریل اسپتال اور ریسرچ سینٹرز لاہور اور پشاور میں اس لیے تعمیر کیے گئے تھے تاکہ تمام مریضوں کو جامع اور اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ حال ہی میں دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے عطیات دیگر مقاصد میں استعمال ہوئے۔ اسپتال انتظامیہ اس کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ موصول ہونے والے تمام عطیات کا ریکارڈ ہوتا ہے اور انہیں باقاعدہ رسیدیں دی جاتی ہیں۔ عطیات پاکستان اور بیرون ممالک سے موصول ہوتے ہیں۔ جب کہ ہم باضابطہ طور پر کئی ممالک میں فلاحی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ عطیات کے تمام مالی ریکارڈز کا آڈٹ خود مختار تھرڈ پارٹیز کے ذریعے کروایا جاتا ہے تاکہ مقامی قوانین پر عمل درآمد ہوسکے۔ لہٰذا یہ کہنا کہ ان فنڈز کا کسی تھرڈ پارٹی کو منتقل کیا گیا تھا، یہ بےانتہائی بےبنیاد بات ہےکیوں کہ جو بھی عطیات ملتے ہیں وہ ان ہی مقاصد میں استعمال کیے جاتے ہیں جن کے لیے موصول کیے گئے ہوں۔ یعنی کینسر کے مریضوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اسپتال انتظامیہ کا اپنی وضاحت میں کہنا تھا کہ گزشتہ 30 برس سے زائد میں لاکھوں عطیات دینے والوں کا اعتماد قائم ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال 40 ہزار سے زائد مریض لاہور اور پشاور کے اسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔ ان میں اکثریت ایسے افراد کی ہوتی ہے جو کہیں اور علاج نہیں کرواپاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 75 فیصد سے زائد مریضوں کا علاج مفت کرتے ہیں۔ تمام عطیات کا استعمال ہم اپنے مشن کے تحت کینسر علاج کے لیے کرتے ہیں لہٰذا اس ادارے کو بدنام کرکے عطیات فراہم کرنے والوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا دراصل مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ مذکورہ خبر میں صحافتی اقدار کو نظرانداز کیا گیا اور اس کی اشاعت سے قبل توثیق اسپتال انتظامیہ سے کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہ کی گئی۔ دریں اثناء پی ٹی آئی ذرائع جو کہ شوکت خانم اسپتال کی اعلیٰ انتظامیہ کے قریبی بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ اسپتال جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) سے تسلیم شدہ اور منظور شدہ ہے۔ یہ ملک کے ان چار اسپتالوں میں سے ہے جو کہ جے سی آئی سے سرٹیفائیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ شوکت خانم اسپتال کا سالانہ آڈٹ معروف آڈیٹرز کرتے ہیں جنہوں نے کبھی اس طرح کی بےضابطگی کی نشان دہی نہیں کی ہے۔ اسپتال کو سالانہ 9 ارب روپے کے عطیات ملتے ہیں۔ جس سے عوام کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عموماً لوگ شرماتے ہیں اور میڈیا سے اجتناب کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ نہیں چاہتے کہ عوامی سطح پر انہیں کسی مخصوص سیاسی جماعت کے ساتھ جوڑا جائے۔ سیاسی ردعمل سے بچنے کےلیے عطیات فراہم کرنے والوں نے ممکن ہے سیاسی مہم سے لاتعلقی کا کہا ہو اور رپورٹر کو بتایا ہو کہ ان کے عطیات اسپتال کے لیے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے کہ کس طرح عطیات فراہم کرنے والوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کمیٹی رپورٹ میں شامل ہوئی اور کس طرح پارٹی کو عطیات دینے والوں کی رازداری کیسے پامال ہوئی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شوکت خانم ہسپتال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدی فیم گیم : مادھوری ڈیجیٹل دنیا میں آ گئیں ۔ جلد ویب سیریز میں پرفارم کریں گی
Next Article لاہور: ’پب جی‘ گیم کے عادی بچے نے اپنی ماں، 3 بہن بھائیوں کو قتل کر ڈالا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آف شور کمپنیوں میں ہسپتال کا پیسہ استعمال ہوا، 3 ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی:عمران خان

فروری 12, 2023

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : فیشنی سرخے اور موقع پرست مڈل کلاسیے کی لمبی چوڑی تحریر

اگست 18, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.