ملتان۔( اے پی پی ) معروف سرائیکی محقق، دانشور اورماہر تعلیم پروفیسر شوکت مغل کی چوتھی برسی تین جون کو منائی جائے گی ۔شوکت مغل 4جون1947ءکو ملتان کے علاقے پاک گیٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام حسین بخش تھا۔وہ عمر بھر شعبہ تدریس سے وابستہ رہے۔پروفیسرشوکت مغل کی مختلف موضوعات پر اردو اورسرائیکی میں 56 کتابیں شائع ہوئیں۔انہیں متعدد کتب پر مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیاجن میں اکادمی ادبیات پاکستان کے اعزازات کے علاوہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر ” پلاک “ کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی شامل ہے ۔وہ 3جون 2020ءکو کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔
فیس بک کمینٹ