Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سہیل وڑائچ کا کالم:گنتی پوری ہے!
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم:گنتی پوری ہے!

ایڈیٹرمارچ 15, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کنفیوژن تو بہت ہے مگر تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کی گنتی پوری ہے، کئی ہفتوں سے کھوج لگایا جا رہا تھا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر پورے بھی ہیں یا نہیں۔ اب آکر یہ واضح ہوگیا ہے کہ آصف زرداری نے اندر ہی اندر گنتی پوری کرلی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گنتی فلور کراسنگ کی زد میں آنے والے اراکین سے ہٹ کر ہے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد شروع سے پراسرار رنگ لیے ہوئے ہے، اندر کی کوئی خبر نہ زرداری کیمپ سے باہر آ رہی ہے نہ شہباز شریف کیمپ سے۔ سب نے اپنے کارڈ سینے سے لگا رکھے ہیں لیکن پی پی پی کی ہائی کمان اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کویقین ہے کہ وہ کامیابی سے ہم کنار ہونے والے ہیں۔
دراصل تحریک عدم اعتماد صرف عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے کےلیے نہیں لائی گئی بلکہ اس کا ہدف اگلے انتخابات، اگلے آرمی چیف کا تقرر یا توسیع اور اگلے سیاسی سیٹ اپ کا منظر نامہ تیار کرنا بھی ہے۔
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا کافی مشکل اور محنت طلب کام ہے، حکومت کے پاس اتنے وسائل اور اختیارات ہوتے ہیں کہ وہ ایم این ایز میں وزارتیں، عہدے اور فنڈز بانٹ سکتی ہے جبکہ اپوزیشن تو صرف منصوبہ بندی اور وعدہ فردا پر لوگوں کو ٹال سکتی ہے لیکن یہ مشکل کام زرداری اور شہباز شریف کی مکمل انڈر سٹینڈنگ سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے خفیہ ڈپلومیسی کے ذریعے مذاکرات کرکے انہیں مطمئن کیا گیا۔ یہ بھی فرض کیا گیا ہے کہ اگر پوری اتحادی جماعت نہیں ٹوٹتی تو اس کا ایک حصہ تحریک عدم اعتماد کی ظاہری حمایت کرکے مخالفین کے منہ بند کرسکتا ہے۔
رہی بات جہانگیر ترین اور علیم خان کی، وہ اپنی حکمت عملی کے تحت بے شک اعلان کریں یا نہ کریں اور مناسب وقت اس اعلان کے لیے چنیں لیکن ایک بات واضح ہے کہ یہ دونوں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہو چکے ہیں اور آپس میں ان کی صلح کا امکان ہے۔
پہلے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ شاید علیم خان گروپ اور چھینہ گروپ کو صرف پنجاب کی قیادت پر اعتراض ہے لیکن اندرونی حلقوں سے پتہ چلا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم سے شکایات پنجاب سے بھی زیادہ ہیں اور وہ اپنے اختلافات کو مناسب وقت پر ظاہر کر دیں گے۔ علیم خان ہوں، جہانگیر ترین گروپ ہو یا منحرف اراکین، ان سب کو خدشہ ہے کہ اگلے انتخابات میں انہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہیں ملیں گے اس لیے انہیں ابھی سے یہ منصوبہ بندی کرنی ہے کہ انہیں اگلا الیکشن کس پارٹی سے لڑنا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران ویسے تو پارٹی ڈسپلن میں بہت سخت ہیں لیکن پنجاب میں ڈسپلن کا حال انتہائی پتلا ہے، صوبائی وزرا کھلے عام فارورڈ بلاکس میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور عمران خان اور عثمان بزدار کی گرفت اس قدر کمزور ہے کہ وہ ان وزراکو نہ کابینہ سے نکال سکے ہیں حتیٰ کہ انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس تک نہیں دے سکے۔
تحریک عدم اعتماد آئی تو وفاق میں ہے لیکن اس کا پنجاب میں یہ اثر پڑا ہے کہ یہاں تو یوں لگتا ہے کہ عام بغاوت ہوگئی ہے، کئی گروپ اور کئی نقطہ نظر ابھر آئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پنجاب میں گڑ بڑ اس قدر بڑھ گئی ہے کہ تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔
وفاق میں اپوزیشن کا ٹارگٹ تو 172 ارکان ہیں لیکن وہ اس تعداد کو 200 تک پہنچانا چاہتی ہے تاکہ نمبر گیم میں کوئی شک و شبہ نہ رہے۔ اپوزیشن اپنی نمبر گیم کو پوری کرنے کے لیے حکمت عملی بدلتی رہی ہے پہلے متحدہ اپوزیشن نے زور لگایا کہ حکومت سے اتحادی توڑے جائیں، شروع میں اس میں مشکل پیش آئی کیونکہ اتحادیوں کے حکومت سے مفادات جڑے ہوئے ہیں، اس کے بعد حکمت عملی میں تبدیلی کرکےپی ٹی آئی کے اندر شگاف ڈالنے کی کوشش ہوئی، اس میں ابتدائی کامیابی ہوئی لیکن پی ٹی آئی نے آرٹیکل 63 کا ایسا ڈراوا دینا شروع کیا کہ پی ٹی آئی کا مرکز میں باغی گروپ خود ہی دم توڑ گیا۔
حکومت نے طے کرلیا کہ وہ اپنے پارٹی ایم این ایز کو کسی صورت عدم اعتماد کے حق میں ووٹ نہیں ڈالنے دے گی، حکومت اس حوالے سے اپنی پوری ریاستی طاقت بھی استعمال کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے ان اطلاعات کے بعد پھر سے حکمت عملی بدلی اور اپنی پوری توجہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی طرف مرکوز کردی اور اب اپوزیشن کو یقین ہے کہ وہ بغیر لوٹوں کے اتحادی جماعتوں ہی کی مددسے حکومت کو ہٹالے گی۔
اپوزیشن اپنے طور پر طے کرچکی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا فی الحال الیکشن نہیں ہوںگے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔
دوسری طرف ہماری اسٹیبلشمنٹ کے قریبی دو وزرا شیخ رشید اور چوہدری فواد حسین نے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی صورت میں چھ ماہ کے اندر الیکشن کروانے کی بات کی ہے، دونوں وزیر مقتدر حلقوں سے چاہتے ہیں کہ وہ بیچ میں پڑ کر حکومت اور اپوزیشن میں صلح کروا دیں وگرنہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام دونوں صورتوں میں ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔ ان دونوں وزیروں کی رائے کو پذیرائی ملتی ہے یا نہیں یہ آئندہ چند دنوں میں ظاہر ہوگا۔
تحریک عدم اعتماد دراصل ایک آئینی اور جمہوری عمل ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے زمانے میں تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو اس وقت کے اسپیکر ملک معراج خالد نے اس معاملے کو اس خوش اسلوبی سے نمٹایا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے ہی اسپیکر کی جانبداری کا شبہ پیدا ہوگیا بالآخر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔
اب بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور اس معاملے کو ایوان کی چار دیواری کے اندر محدود رکھنا چاہیے وگرنہ اگر لڑائی جھگڑا اور تصادم ہوا تو اس سے صرف حکومت کو نہیں پورے جمہوری نظام کو نقصان پہنچے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کے کسٹوڈین ہیں وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کرکے سب کو رولز آف دی گیم کا پابند بنائیں، عدم اعتماد کے موقع پر آئین یا قانون سے انحراف نقصان دہ ہوگا اگر سب کچھ آئین کے اندر رہ کر کیا گیا تو حکومت جانے کے باوجود جمہوریت کا بھرم رہ جائے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : آپ سب قابل احترام ہیں ، ملک اور اس کے عوام پر رحم کریں
Next Article امر جلیل کا کالم:یہ تب کی باتیں ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

جولائی 4, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.