Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»داراشکوہ ہر بار ہارتا کیوں ہے؟: سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

داراشکوہ ہر بار ہارتا کیوں ہے؟: سہیل وڑائچ

ایڈیٹرمارچ 17, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہر کے ہنگاموں سے دور آباد صحرائی دانشور محبّی رانا اعجاز نے نوابوں کے شہر بہاولپور میں برصغیر کی تاریخ کا المیہ کچھ یوں بیان کیا ’’داراشکوہ نہ ہارتا تو برصغیر کی تاریخ آج مختلف ہوتی‘‘ ایک فقرے پر مشتمل تاریخ کا یہ خلاصہ، اپنے اندر ایک جہانِ معنی رکھتا ہے۔ اس خیال نے میرےلئے تازیانے کا کام کیا۔ دماغ میں فلم چلنے لگی اور بار بار یہ خیال آنے لگا کہ آخر برصغیر میں داراشکوہ مسلسل ہار کیوں رہے ہیں؟ یورپ کی تاریخ میں بالکل الٹ ہوا۔ وہاں کے داراشکوہ کو ایک بار شکست ہوئی، لوگوں نے تاریخ سے ایسا سبق سیکھا کہ تب سے لے کر اب تک یورپ میں داراشکوہ مسلسل جیتتے آرہے ہیں۔ یوں یورپ ترقی کرتا آرہا ہے اور ہمارے داراشکوہ کی ہر شکست کے بعد تنزلی کا سفر اور تیز ہو جاتا ہے۔
تاریخ کے جھروکے سے دیکھیں تو مغل شہنشاہ شاہجہاں ایک طرف لاہور میں شالامار باغ تعمیر کر وا رہا تھا تو دوسری طرف شاہی قلعے پر دنیا کی سب سے بڑی تصویری دیوارتیار کروارہا تھا۔ برصغیر میں امن اور چین کا دور دورہ تھا۔ شاہجہاں اور اس کی محبوب ملکہ ممتاز محل کا لخت جگر داراشکوہ مغلیہ روایات کا بہترین وارث تھا۔ شاہجہاں کو ممتاز محل کی موت کا اتنا افسوس ہوا کہ اس کی یاد میں لافانی شاہکار تاج محل کھڑا کر دیا۔ شاہجہاں کا دوسراقابل فخر ورثہ دارالشکوہ تھا جو کئی کتابوں کا مصنف، حضرت میاں میرؒ اور دوسرے درویشوں کا عقیدت مند، آرٹ اور فن کا دلدادہ، عوام دوست اوررحم دل تھا۔ معین باری نے داراشکوہ پر کتاب لکھی تو جہاں جگہ جگہ سے معلومات اکٹھا کیں وہاں داراشکوہ کی شادی کے موقع پر کی گئی آتش بازی اور اس کی اپنےبھائیوں مراد بخش، شاہ شجاع اور اورنگزیب عالمگیر کے ساتھ گھڑسواری کرتے ہوئےہاتھ سے بنی ہوئی پینٹنگ بھی شامل کردیں۔ ایک اور تصویر میں داراشکوہ اپنے باپ شاہجہاں کو عقاب کا تحفہ پیش کر رہا ہے۔ شاہجہاں نے اپنے دور ِعروج ہی سے داراشکوہ کواپنا جانشین بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا اور یہ فیصلہ کوئی ڈھکا چھپا نہیں تھا۔ داراشکوہ کے درجے اور مناصب سے یہ اعلان صاف نظر آتا تھا۔ داراشکوہ مغل اعظم اکبر کی طرح سادھوؤں سنتوں اور درویشوں سے محفل کرتا، پرندوں کی تصویریں بناتا، کتابیں لکھتا اور یوں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خلاف اپنا موقف، اپنے قول و عمل سے ثابت کرتا۔ بس پھر کیا تھا کہ نظر بد پڑی۔ بھائیوں میں اختلاف اتنے بڑھے کہ آمادہ ٔ جنگ ہوگئے۔ درباری سازشوں نے زور پکڑا، ا ورنگزیب کا پلڑا بھاری رہا اور داراشکوہ اور اس کےبیٹے کو گرفتارکرکےدہلی کے بدنام زمانہ جلاد نذر بیگ کے حوالے کردیا گیا۔
چشم فلک کو 360 سال پہلے 29اگست 1659ء کا وہ دن یاد ہے جب شاہجہاں کے ولی عہد داراشکوہ اور اس کے شہزادے بیٹے سفیراشکوہ کو ٹھگنے قد کی مادہ ہتھنی پر پھٹے پرانے کپڑے پہنا کر دلّی کی سڑکوں پر پھرایا گیا۔ نذر بیگ ننگی تلوار لہرائے ساتھ موجود تھا۔ لوگ رو رہے تھے۔ وہ فقیر اور درویش جو دارالشکوہ سے امداد لیتے تھے، ان کی سسکیاں صاف سنائی دے رہی تھیں۔ مغلیہ دور کے مشہور غیر ملکی سیاح برنیئر نے جو اس واقعہ کا چشم دید گواہ تھا، لکھا ہے کہ ’’دلّی کامجمع اس طرح رو رہا تھا کہ جیسے ان کے اپنے خاندان پر کوئی آفت آگئی ہو۔‘‘ اورنگزیب چاہتا تھا کہ داراشکوہ کی تذلیل ہو، اسی لئے گلیوں میں پھرایا مگر اگلے ہی روز اس کا ردعمل اس کے بالکل الٹ ہوا۔ 30اگست 1659ء کو داراشکوہ کا ساتھ چھوڑ کر عالمگیر کا ساتھ دینے والا افغان جنرل ملک جیون جب اپنی مسلح سپاہ کے ساتھ دلّی کے بازار سےگزر رہا تھا تو فقیروں اور دکانداروں نے اس پر حملہ کردیا۔ گھروں کے چوباروں سے خواتین نے اس پر پتھرپھینکے، کئی نوجوانوں نے چاقو ایسے گھمائے کہ ملک جیون کے سپاہی زخمی کرڈالے۔ ایسا لگتا تھا کہ داراشکوہ کی ہمدردی میں دلّی کےلوگ بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ ایسے میں شاہی پولیس نے ملک جیون اور اس کے ساتھیوں کو بچایا۔ اورنگزیب عالمگیر نے فوراً ہی اپنے بھائی داراشکوہ اور بھتیجے سفیر اشکوہ کے قتل کے احکامات جاری کردیئے۔ خود بھائی کا کٹا ہوا سر منگوا کر دیکھا اور پھر اسے سر بازار لٹکانے کا حکم دیا تاکہ باغیوں کو عبرت ملے۔
بظاہر تو یہ کہانی360سال پرانی ہے مگر برصغیر میں عوام کے ہر محبوب رہنما اور بادشاہ کے ساتھ داراشکوہ والا سلوک ہی ہوتا آیا ہے۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں عوام کے ہر منتخب وزیراعظم کا یہی حشر ہوا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل اور مارشل لا کے ذریعے ان کی حکومت کا خاتمہ، داراشکوہ کے واقعے کا ہی اعادہ تھا۔ اب بھی کچھ نہیں بدلا۔ آج کا داراشکوہ نواز شریف ہے۔ مقدمات پر مقدمات ہیں، الزامات کا طوفان ہے۔ آنے والے دن سزاؤں کے ہوں گے۔ ہوسکتا ہے کہ تھوڑی بہت بغاوت کی چنگاریا ں بھی سلگ اٹھیں لیکن اورنگزیبوں اور ریاست کی ظالمانہ طاقت کے سامنے عوامی طاقت کھڑی نہیں رہ سکتی۔ داراشکوہوں کو شکست ہونا برصغیر کا مقدر رہا ہے۔ عوام کی تقدیر تبھی بدلے گی جب کبھی داراشکوہ جیتنا شروع ہوں گے۔
ہارنا داراشکوہ کی تقدیر سہی، مگر آخر کچھ غلطیاں داراشکوہ بھی تو ایسی کرتے ہیں کہ اورنگزیب کو جیتنے کا موقع دیتے ہیں۔ داراشکوہ بھٹو نے اپنے نظریاتی اتحادی ولی خان کو اورنگزیب ضیاء کا ساتھی کیوں بننے دیا؟ داراشکوہ نواز شریف نے اپنے سیاسی اتحادی زرداری کو ناراض کرکے مخالفوں کی طرف کیوں دھکیلا؟ وہ وقت کب آئے گا جب ہمارے داراشکوہ اورنگیزیبوں سے بہتر گورننس کریں گے، بہتر منصوبہ بندی کریں گے اور ہر دفعہ ہار کر تاریخ کا حصہ بننے کی بجائے کب ایسی بھرپور جدوجہدکریں گے کہ آئندہ کوئی داراشکوہ نہ ہارے؟ ہر بار مصالحت، مفاہمت اور درمیانی راستوں پر چلنے کی وجہ سے داراشکوہ بینظیروں اور داراشکوہ نوازوں کو مکمل جمہوریت کی منزل نہ مل سکی۔ اصل میں مکمل جمہوریت کی راہ میں آنے والی مصلحت، مفاہمت اور درمیانی راستہ ہی ہر بار داراشکوہ کو ہراتا رہا ہے۔ داراشکوہ اپنے آہن پوش دستے کو کڑی دھوپ میں کھڑا کرکے انہیں اپنے خلاف کرلیتا ہے اور ہمارے سیاسی داراشکوہ اپنی بیڈگورننس اور اپنی جمہوری صفوں میں شگاف ڈالنے سے کمزور ہوجاتے ہیں اور پھر جب جنگ کا وقت آتا ہے تو اپنی انہی کمزوریوں کی وجہ سے اورنگزیب کا بازوئے شمشیر زن انہیں شکست دے ڈالتا ہے۔
داراشکوہ کی کہانی میں عوام کا قصور بھی صاف نظر آتا ہے۔ وہ دارالشکوہ کی تذلیل پرملک جیون کے لشکر پر پتھر تو پھینکتے ہیں مگر اسے ہرا نہیں پاتے۔ بھٹو کی پھانسی پر خودسوزیاں تو کرتے ہیں مگر سوختہ سامانی سے کوئی انقلاب برپا نہیں کر پاتے۔ نواز شریف کے جلسوں میں گلے پھاڑ کر نعرے تو لگاتے ہیں مگر اس کی خاطر جیلیں نہیں بھرتے۔ مظلوم عوام نے داراشکوہ کو ہارنے سے روکنا ہے تو نیم دلی سے نہیں بھرپور انداز سے سیاست کرنی ہوگی۔
(بشکریہ :روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخاندانِ شریفاں کا دور ختم؟: آخرکیوں / رؤف کلاسرا
Next Article اشفاق احمد کے بابے، سطح مرتفع پوٹھوہار اور خوش و خرم لوگ : تیشہ نظر / وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.